بلوچستان، موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی
بلوچستان کے شہر واشک اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔سیلابی ریلے کی زد میں آکر 50 سے زائد کچے مکانات گر گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوئے۔بسیمہ میں…
کراچی: سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار
کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ تھانہ گزری اور تھانہ…
کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک اور مداح کی خواہش پوری کر دی۔سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی کلب کے ساتھ جاپان میں دوستانہ میچ کھیلنے کے بعد اپنی شرٹ پر دستخط کر کے ایک بچے کو دے کر اس کی خواہش پوری کر…
امریکا، شرحِ سود میں ایک بار پھر اضافہ
امریکا میں شرحِ سود میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق شرحِ سود کی حد پانچ اعشاریہ دو پانچ اور پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کے درمیان پہنچ گئی۔امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں اضافہ مہنگائی کو قابو پانے کے نام پر…
کراچی، 8 محرم کے جلوس کی سیکیورٹی، کنٹینر لگا کر سڑکیں بند
کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کے پیش نظر جلوس کی گزرگاہوں کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔جلوس کی گزرگاہ پر موجود دکانوں کو بھی باقاعدہ طور پر سیل کردیا گیا ہے۔جلوس کی گزرگاہ کی بم ڈسپوزل…
جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا، عبداللّٰہ شفیق
کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا۔میڈیا سے گفتگو میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے اعتماد دیا، یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ رنز نہیں ہو…
پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر
پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے حکومت کی اجازت کی منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے، قومی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن وہ تاحال حکومتی این او…
لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ایک ارب کی میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا
میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) میں 1 ارب روپے کی میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایم سی ایل کے افسران پر کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق مویشی منڈیوں کے کیس میں ایک ارب…
کراچی سب سے بڑا کماؤ شہر، پانی کا مسئلہ ایک سال میں حل کردیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی نہ صرف روشنیوں کا شہر ہے بلکہ سب سے بڑا کماؤ شہر ہے، اس کا پانی کا مسئلہ ایک سال میں حل کردیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایکسپورٹرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں، روشنیوں…
ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے پر 4 ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن کے بینک…
سعود شکیل سے بدتمیزی، سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کو تنبیہ
پاکستان کے بیٹر سعود شکیل سے بدتمیزی کرنے پر سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کو متنبہ کردیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلامیے میں کہا کہ سعود شکیل کو آؤٹ کرنے کے بعد فرنینڈو نے نامناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا تھا۔کولمبو ٹیسٹ…
بھارتی وزیر دفاع کا دراس لداخ میں ایل او سی عبور کرنے کا بیان قابل مذمت ہے، پاکستان
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے دراس لداخ میں ایل او سی عبور کرنے کی تیاری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت کو خبردار…
ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا
دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ طور پر ایک بھارتی باشندہ پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی باشندہ سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے، پولیس نے ایدھی سینٹر منتقل کردیا ہے۔پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ…
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج 870 جلوس برآمد ہوں گے
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج 870 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 3 ہزار 877 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج 34 جلوس اور 415 مجالس منعقد ہو…
امریکا پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا، ویدانت پٹیل
امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے جاری شراکت داری کا اعادہ کیا اور افغانستان میں استحکام سمیت متعدد امور پر بات کی۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے…
سبی، موسلادھار بارش کے باعث قومی شاہراہ بند
بلوچستان کے شہر سبی میں موسلادھار بارش کے باعث جل تھل ایک ہوگیا، حکام کے مطابق ناڑی ندی سے 40 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ایری گیشن حکام کے مطابق بارش کی باعث تلی ندی سے 15 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔قومی شاہراہ بند…
کراچی، برساتی نالے کا پانی عظیم پورہ کالونی میں داخل
کراچی میں برساتی نالے کا پانی ملیر ایکسپریس کے قریب عظیم پورہ کالونی میں داخل ہوگیا۔پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ پھنس گئے، ملیر ندی کی سطح بلند ہونے کے سبب دونوں کاز وے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ٹریفک کو گودام چورنگی سے…
خیبر کے علاقے علی مسجد کے خود کش حملے پر وزارت داخلہ کا بیان
وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد میں خودکش حملہ ہوا، جس میں خیبر پختونخوا پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ علی مسجد کے خود کش حملے…
سوشل میڈیا پر دوستی، چینی لڑکی پاکستانی لڑکے سے ملنے لوئر دیر پہنچ گئی
بھارتی لڑکی انجو کی آمد کے بعد چینی لڑکی بھی شادی کیلئے خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمر باغ پہنچ گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر دیر ضیاء الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ چینی لڑکی قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی…
حکومت اپنے آخری دنوں کو عوام کے بجائے اپنے لیے استعمال کر رہی ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری دنوں کو عوام کے بجائے اپنے لیے استعمال کر رہی ہے۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی 15 ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ…