جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بی جے پی کا مردہ رہنما آخری رسومات میں زندہ ہوگیا

بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے مردہ قرار دیے گئے رہنما اپنی آخری رسومات کی تیاری کے دوران زندہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔مہیش بگھیل…

لاہور، گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری پر 11 افراد گرفتار

لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 3 ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریب گاؤں میں ایک کلینک پر چھاپا مارا گیا جہاں سے 3 ڈاکٹرز اور ان کے 8 ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا…

سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی

سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے بعض علاقوں، جنوبی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی،…

شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا گیا

برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کو ہٹا دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا…

فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت کر دی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔فواد عالم کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔گزشتہ روز  فواد…

تہران میں غیر قانونی عمارت کو گرانا مہنگا پڑ گیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں غیر قانونی طور پر تعمیر بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غلط طریقے سے عمارت گرانے سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے کچھ…

اتحادی حکومت کے خاتمے کا دن آ گیا

اتحادی حکومت کے خاتمے کا دن آ گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج صدر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔وزیراعظم نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، ایک دو روز میں…

لاہور، ڈیفنس میں گارڈ پر تشدد کے 2 ملزم گرفتار

پولیس نے لاہور ڈیفنس فیز 6 میں سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی، 2 پستول، 29 میگزین اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ میں ملوث 3 دیگر…

پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل…

اٹلی نیلے کیکڑوں کے تدارک کیلئے 25 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا

اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ نیلے کیکڑوں کے تدارک کیلئے 25 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔اٹلی کستورا مچھلی (Oysters) کی بڑی پیداوار والے ممالک میں سے ایک ہے، زیادہ تر پاستا ڈشز میں کستورا مچھلی استعمال ہوتی ہے۔نیلا کیکڑا مغربی اوقیانوس میں زیادہ پایا…

دی ہینڈرڈ، میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن، شاہین اور حارث کی جگہ لیں گے

دی ہینڈرڈ میں میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ لیں گے۔ شاہین اور حارث کی انٹرنیشنل ڈیوٹی کے باعث میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن ٹیم ولیش فائر کی نمائندگی کریں گے۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف افغانستان سے ون ڈے سیریز…

جدہ مذاکرات کو یوکرین نے روس کیلئے دھچکا قرار دیدیا

سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر جدہ میں ہونے والے مذاکرات کو یوکرین نے روس کے لیے دھچکا قرار دے دیا جبکہ روس نے جدہ مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔پریس بریفنگ میں یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ جدہ مذاکرات میں صرف یوکرین کے مجوزہ امن…

لوک سبھا میں مودی سرکار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آج سے آغاز

بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث آج سے شروع ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کا آغاز آج سے کیا جائے گا، بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل…

ریلوے حادثے پر فیک نیوز کا بازار گرم کیا گیا، لکڑی کے جوڑ والی خبر غلط ہے، وزیر ریلوے

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر پالیسی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے ایک افسوسناک حادثے میں 30 کے قریب لوگ جاں بحق ہوئے۔ افسوس کی بات ہے کہ حادثے…

نسلہ ٹاور کیس: منظور کاکا اور سابق مختار کار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط

نسلہ ٹاور کیس میں کراچی میں قائم انسداد بدعنوانی عدالت نے منظور کاکا اور سابق مختار کار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن کورٹ نے کہا کہ دونوں ملزمان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا…

چیئرمین کا منصب تاحیات بانی چیئرمین کے پاس رہے گا، پی ٹی آئی کور کمیٹی میں قرارداد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا منصب تاحیات بانی چیئرمین کے پاس رہے گا۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے بھجوائی…

بابر اعظم کی ایشیا کپ کیلئے تیاری، نروشان ڈکویلا کے انکشافات

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایشیا کپ کے لیے تیاری کے سلسلے میں لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان نروشان ڈکویلا نے بابر اعظم کے حوالے سے بڑے انکشافات کردیے۔ نروشان ڈکویلا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سری لنکن…

آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 15سے 20 لاکھ کما سکیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے نوجوان ماہانہ 15سے 20 لاکھ کما سکیں گے۔گورنر ہاؤس میں آئی ٹی ٹیسٹ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ ان کا…

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو کل دوپہر 2 بجے پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا کہ آپ کے خلاف اسلام آباد…

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے ان 5 اشیاء کو خوراک کا حصہ بنائیں

ماہرین صحت کے مطابق 5 خوراک ایسی ہیں جنکے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سب سے اول نمبر پر دودھ ہے جس کے استعمال سے صحت پر بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے دودھ میں کیلشیم، پروٹین اور اہم…