جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف عدت کے دوران نکاح کیس پر دائر اپیل منظور کرلی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس پر دائر اپیل منظور کرلی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دوران عدت نکاح کیس کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے قابل سماعت قرار دے دیا۔سیشن جج اعظم خان…

سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کرلیا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد…

عون چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی، ذرائع

عون چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی آنے والے الیکشن میں حصہ لے…

آل راؤنڈر اسامہ میر کا دی ہنڈریڈ میں معاہدہ

پاکستان کے آل راؤنڈر اسامہ میر کا دی ہنڈریڈ میں معاہدہ ہوگیا۔ اسامہ اس سال دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر اوریجنل کی نمائندگی کریں گے۔اسامہ میر کو مانچسٹر کے اسکواڈ میں ونندو ہسارنگا کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔معاہدے کے بعد اپنے پیغام میں اسامہ میر…

دورہ سنگاپور، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کیلئے خوشخبری

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے دورہ سنگاپور کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ وزارت خارجہ اور داخلہ نے ٹیم کو سنگاپور جانے کےلیے این او سی جاری کردیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو اس ماہ سنگاپور میں دو میچز کھیلنا ہیں۔پاکستان…

کوالیفائر ٹیموں کے کنفرم ہونے کے بعد ورلڈکپ 2023 کا شیڈول اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2 کوالیفائر ٹیموں کے کنفرم ہونے کے بعد کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول اپ ڈیٹ کردیا۔زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ سے سری لنکا اور ایک نان ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم نیدرلینڈز نے کوالیفائی کیا۔واضح رہے کہ آئی…

پنجاب: لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیس زیادہ، محکمہ داخلہ

بچوں سے زیادتی کے واقعات پر محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ جاری کردی گئی، صوبے میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیس زیادہ سامنے آئے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جنوری سے 15جون 2023 تک کی رپورٹ مرتب کی گئی ہے، رپورٹ پر کمشنر…

دریائے جمنا کا پانی دہلی شہر میں داخل، تعلیمی ادارے بند

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا سے پانی کا ریلہ نئی دہلی میں داخل ہوگیا۔ جس کے بعد شہر کے تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند کر دیے گئے ہیں…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد مکل میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3429 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ…

متحدہ نے سندھ اسمبلی میں رعنا انصار کا نام بطور اپوزیشن لیڈر فائنل کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے رعنا انصار کا نام فائنل کر لیا۔ایم کیو ایم نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا، ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ…

مفتاح اسماعیل نے جو کہا ٹھیک تھا، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے جو کہا ٹھیک تھا، ڈار کی تاخیر کے سبب روپے کی قدر اس حد تک گری۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ…

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس، اپیل قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس پر دائر اپیل قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دائر اپیل پر سماعت…

مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کے راج میں دودھ 230 روپے لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کے راج میں دودھ 230 روپے لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پانی کا مسئلہ کراچی والوں کے لیے دردِ سر…

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست،عدالت کی وزارتِ خارجہ کی تعریف

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزارتِ خارجہ کے حکام کی تعریف کی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست کی سماعت کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ درخواست گزار…

شمالی کوریا نے تجرباتی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کردی

شمالی کوریا نے تجرباتی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا تھا جس کی ویڈیو سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق…

برینڈن میکولم نے اپنے گھوڑے کا نام ’دی اسٹوکس‘ رکھ دیا

ایشز ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ جیتنے پر برینڈن میکولم نے اپنے گھوڑے کا نام ’دی اسٹوکس‘ رکھ دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم جو کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہیں، انہوں نے بہت ہی منفرد انداز میں ٹیم کے…

ہم 13جولائی کے شہداء کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے، علی رضا سید

کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ 13 جولائی کے شہدائے کشمیر نے قربانیوں کی عظیم داستان رقم کی ہے، ہم 13 جولائی کے شہداء کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیرِاہتمام کونسل کے مرکزی سیکریٹریٹ برسلز میں…

زیادہ سگریٹ پینے سے امریکی شہری کی زبان سبز ہوگئی

امریکا میں ایک شخص کی زیادہ سگریٹ پینے کے باعث زبان سبز ہو گئی اور اس پر بال نما چیز بھی نمو دار ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایسا تمباکو نوشی کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست اوہائیو…

امریکا، ایک گھنٹے میں بہت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے بچہ اسپتال منتقل

امریکا کی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک بچے کو زیادہ پانی پینے پر اسپتال لے جانا پڑ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ رے جارڈن نے چار جولائی کو تقریباً ایک گھنٹے کے دوران 6 بوتل پانی پی لیا تھا۔رے کی والدہ سٹیسی جارڈن نے بتایا کہ وہ اپنے…

حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے، جن کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے۔19 ارکان کی حمایت کے ساتھ حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب میں حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ ن…