جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج گال میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹرز نے میچ سے پہلے بھرپور پریکٹس کی۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آج ٹیسٹ کے پہلے دن شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے۔قبل ازیں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی فائنل…

ملک میں غربت بڑھنا سیاسی مسئلہ ہے، معاشی ماہرین

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے جو ایک سیاسی مسئلہ ہے۔کراچی میں مذاکرے سے معاشی و مالیاتی ماہرین قیصر بنگالی اور شبر زیدی نے خطاب کیا۔اس موقع پر  شبر زیدی نے کہا کہ مہنگائی 30 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، ریاست کے…

گوجرانوالہ کو موٹروے سے جوڑنے کے منصوبے پر کام شروع

گوجرانوالہ کو موٹروے سے جوڑنے کے لیے 11 ارب کے لنک روڈ منصوبے پر کام شروع ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف گوجرانوالہ کو موٹر وے سے جوڑنے کے منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔ منصوبے کے تحت موڑ ایمن آباد کے قریب سے 15 اعشاریہ 2 کلومیٹر موٹروے لنک…

اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو جماعت ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، پچاس فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب…

یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا دبئی میٹرو ٹرین میں سفر

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو ٹرین میں سفر کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔امارات کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شیخ محمد کی ویڈیو شیئر کی۔آج شیخ محمد اپنی 74ویں سالگرہ منارہے ہیں، انہوں نے اس ہفتے یو…

مستقبل میں ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔اپنے بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کمزور ملک کو قلیل عرصے میں مضبوط بنیادوں پر استوار…

یو اے ای اور بھارت کے درمیان سمجھوتوں کی 3 یادداشتوں پر دستخط

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارتی ادائیگیوں اور تعلیم کے شعبے میں سمجھوتوں کی تین یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں وزیراعظم…

الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر الیکشن کروانے کا پابند ہوگا، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگلے انتخابات پرانی مردم شماری کے تحت ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا…

جنوبی کوریا کا یوکرین کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ملاقات میں یوکرین کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 10 کروڑ ڈالر کی امداد دی تھی جسے اس سال بڑھا کر 15 کروڑ ڈالر کردیں گے۔جنوبی کوریا…

حکومت کے غیر مستحکم ہونے کا تاثر نہیں دینا چاہتے، فردوس اعوان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر مستحکم ہونے کا تاثر نہیں دینا چاہتے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری پارٹی کی پہلی ترجیح پاکستان…

اسحاق ڈار کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ استحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی…

کالعدم جماعت الاحرار کا سرغنہ افغانستان میں مارا گیا

کالعدم جماعت الاحرار کا بدنام زمانہ سرغنہ محمد عرف مست ملنگ افغانستان میں مارا گیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کا سرغنہ افغانستان کے علاقے پکتیکا میں ہلاک ہوا ہے۔محمد عرف مست ملنگ کی ہلاکت سے متعلق مزید تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔اس…

اولڈ راوین یونین کے وفد سے ملاقات، زمانہ طالب علمی کی یاد تازہ ہوگئی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اولڈ راوین یونین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی کی یاد تازہ ہوگئی۔ یہ وہ سنہری دور تھا جب اساتذہ طالب علموں کی تعلیم و تربیت کیلئے محنت کرتے تھے، شاگرد بھی اپنے اساتذہ کی قدر کرنے میں کوئی کسر…

سوئیڈن: ’قرآن کی بےحرمتی کیخلاف آواز اٹھانا مقصد تھا‘، شامی نوجوان کا توریت نذر آتش کرنے سے گریز

سوئیڈن میں شہری نے توریت اور بائبل نذرآتش کرکے احتجاج کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔شامی نژاد سوئیڈش احمد الوش شہری کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والوں کو پیغام دینا تھا کہ آزادیٔ اظہار کی حدود ہوتی ہیں۔سوئیڈش شہری…

کراچی: ڈیفنس فیز 6 راحت کمرشل کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 راحت کمرشل کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین افراد سے سیکیورٹی گارڈ کی ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت…

سراج الحق کا حکومت پر 500 ارب کے ڈاکے کا الزام

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت پر 500 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا اور کہا کہ بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر…

سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ، ازبکستان نے پاکستان کو ہرادیا

سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں ازبکستان نے پاکستان کو ہرا دیا۔تاشقند میں چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوگئی۔پاکستان کو ایک موقع پر 1-2 کی برتری حاصل تھی، ازبکستان نے آخری سیٹس جیت کر فتح حاصل کی۔ازبکستان…

ورلڈ انڈر21 اسنوکر: پاکستان کے حمزہ الیاس کو سیمی فائنل میں شکست

ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔ ریاض میں جاری عالمی مقابلے میں پاکستان کے حمزہ الیاس کو جرمن کیوئسٹ الیگزینڈر وڈایو نے ہرایا۔ الیگزینڈر وڈایو نے بیسٹ آف نائن مقابلے میں 4-5 کے فریم سے…

چوہدری پرویز الہٰی عدالتی روبکار کے باوجود جیل سے رہا نہ ہوسکے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی آج بھی ممکن نہ ہوسکی۔رات کو عدالتی عملہ چوہدری پرویز الہٰی کی روبکار لے کر جیل پہنچا تو پرویزالہٰی کے وکیل عامر سعید راں بھی دیگر وکلا کے ہمراہ…

کسی کے ذاتی فون کا ڈیٹا لینا آئین کے آرٹیکل 13 کے خلاف ہے، لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام  میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آرٹیکل 13 کے خلاف ہے، ذاتی فون کا ڈیٹا لینا…