جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ بار کا 90 روز میں انتخابات کروانے کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں، 90 روز سے زائد نگراں سیٹ اپ غیر آئینی ہوگا، کے پی اور پنجاب کی نگران حکومتیں غیر آئینی ہیں۔پاکستان بار کونسل کے زیر…

جمناسٹک کا کھلاڑی ہاتھ ریڑھی چلانے پر مجبور، ویڈیوز وائرل

خیبر پختونخوا کے نوجوان جمناسٹک کھلاڑی کے کرتب دکھانے اور ہاتھ ریڑھی چلانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔ضلع دیر پائیں کا نوجوان سجاد خان گھر چلانے کےلیے ہاتھ ریڑھی چلا کر مزدوری کرتا ہے۔ شوق پورا کرنے کے لیے جمناسٹک سیکھتا ہے۔ سجاد خان کا کہنا…

5 ہزار کا نوٹ اور ڈالر دونوں پاکستان میں نا قابل استعمال بنائیں، شبر زیدی

سابق چیئرمین  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی فزیکل موومنٹ بند کرنا ہوگی، 5 ہزار کا نوٹ اور ڈالر دونوں پاکستان میں نا قابل استعمال بنائیں۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت…

5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا خوف بڑھ جائے گا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا خوف بڑھ جائے گا، بھارت میں ہر 2 ہزار کا نوٹ کیش ہوگیا تھا، کسی کو نقصان نہیں ہوا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے…

لاہور: بجلی چوری میں اہم شخصیات بھی ملوث نکلیں، 130 ایف آئی آرز درج

لاہور ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چوروں کی نشاندہی کی گئی ہے، 130 ایف آئی آرز درج کر کے11 ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا کہنا ہے کہ سابق رکن…

الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی اور سسٹم کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیر آئی ٹی، سیکریٹری آئی ٹی اور نادرا ٹیم نے سسٹم سے متعلق فیڈ بیک دیا۔الیکشن کمیشن…

جڑانوالہ میں گرجا گھر جلانے کے واقعات، سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر

جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے گرجا گھر جلانے کے واقعات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔آئی…

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطالعہ کیلئے کتابیں اٹک جیل حکام کے حوالے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے مطالعہ کیلئے کتابیں اٹک جیل حکام کے حوالے کر دی گئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی کتابیں، تولیہ اور بیڈ شیٹ لائے تھے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے وکلا سے ملاقات میں کتابیں مانگی…

دیگر غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں کمی

امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ روپے کے مقابلے میں دیگر غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔یورو 357.50 سے 327 روپے کا ہوگیا ہے، یورو کا بھاؤ تین دن میں 26.50 روپے کم ہوا ہے۔برطانوی پاؤنڈ کا بھاؤ تین روز قبل 417 روپے تھا، جو 33 روپے…

پاک چین سیاحت کے سال کی تقریبات سے ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا، وصی شاہ

وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کا کہنا ہے کہ پاک چین سیاحت کے سال کی تقریبات سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور پاک چین دوستی ایسوسی ایشن خیبر کے زیرِ اہتمام تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وصی شاہ نے کہا کہ…

بجلی بلوں اور ٹیرف کے مسئلے کا پائیدار حل سولر انرجی

بجلی کے بلوں اور ٹیرف کے مسئلے کا پائیدار حل سولر انرجی بھی ہے، جس کا ایندھن مفت ہے، کہیں پر کسی بھی ضرورت کے لیے نصب کیا جاسکتا ہے۔سولر پر منتقلی کے لیے بھاری سرمایہ چاہیے، حکومت چاہے تو اس مسئلے کو حل کرسکتی ہے، بجلی کے بغیر اب ہم رہ…

نگراں وزیر آئی ٹی سے عالمی بینک وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل اکنامی اینہانسمنٹ پروجیکٹ پر گفتگو

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ امور اور 'ڈیجیٹل اکنامی اینہانسمنٹ پروجیکٹ' کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں پچھلے چند سالوں…

پاکستان، جنوبی افریقا ویمنز ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ہوگی، پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی…

کراچی: لیاری میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں شہنشاہی روڈ پر ہوا۔پولیس کے مطابق اسلام محلہ میں پیش آئے واقعہ میں بچوں…

جناح ہاؤس حملہ کیس: روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی، لاہور پولیس نے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور سے روپوش رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ڈپٹی انسکپٹر جنرل (ڈی آئی جی)…

ایشیا کپ: سپر فور کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اگلے میچز کولمبو میں ہوں گے، کولمبو میں آنے والے دنوں میں بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شیڈول ہیں۔ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ…

برطانیہ میں ہلاک پاکستانی بچی کے دادا کی مفررو بیٹے سے تحقیقات میں تعاون کی اپیل

برطانیہ میں ہلاک ہونے والی پاکستانی بچی سارہ شریف کے دادا محمد شریف نے مفرور بیٹے سے پوتی کی موت کی تحقیقات میں تعاون کی اپیل کردی۔گذشتہ روز سارہ کے والدین کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے پاکستان میں پولیس نے سارہ کے مفرور والدین کی تلاش…