جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: پانی پینے کے بہانے ملزم تھانے سے فرار

کراچی کے ناظم آباد تھانے سے پانی پینے کے بہانے ملزم فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو موبائل فون چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے فرار ہوتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا…

قواعد و ضوابط توڑنے پر کرنسی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس معطل

اسٹیٹ بینک نے مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے، ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر اجازت نامہ معطل کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی ایکسچینج کمپنی، صدر دفتر، برانچوں، فرنچائزز کو…

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپورٹ ڈیسک قائم کردی، جواد سہراب

وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سپورٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں…

پی ٹی آئی کی 4 خواتین رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید سمیت 4 خواتین کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی چاروں خواتین رہنماؤں کو جناح ہاؤس پرحملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا…

امریکا میں بھی سکھ رہنماؤں کو بھارت سے خطرہ

کینیڈا میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد امریکا میں سرگرم سکھ رہنماؤں کو بھی بھارت سے خطرہ ہوگیا۔امریکی تحقیقاتی ادارے  ایف بی آئی نے سکھ رہنماؤں کو وارننگ جاری کردی۔ایف بی آئی نے جون میں کیلیفورنیا میں سرکردہ سکھوں کو…

ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا، چیف جسٹس

اسلام آ باد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا،کسی بھی کیس میں ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس جاری ہو گا ، اگلی سماعت میں دلائل پر فیصلہ…

روزانہ ایک ارب کا نقصان، گیس مہنگی کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، نگراں وزیر توانائی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، بہتری کے لیے گیس  مہنگی کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ کے بعد…

ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں سے مشروط ہے، ترجمان پی سی بی

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عمر فاروق نے کہا ہے کہ ویزوں میں غیر معمولی تاخیر کی گئی، ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں کے اجراء سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کےلیے کلیئرنس اور ویزوں کےلیے غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے، آئی سی…

پشاور میں ملتان سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے، سیکریٹری پاور ڈویژن

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملتان اور پشاور کی آبادی اور شرح خواندگی تقریباً برابر ہے لیکن پشاور میں ملتان سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملتان میں…

ڈسکوز سمیت پاور ڈویژن کے 14 اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں، نگراں وزیر توانائی

نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈسکوز سمیت پاور ڈویژن کے 14 اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں، ورلڈ بینک سے بھی نجکاری سے متعلق بات ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اداروں کے لانگ ٹرم مینجمنٹ…

آئی پی پیز سے معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں، معاہدے ختم کیے جائیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غلامی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سے بجلی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئی پی پیز…

کمپنی نے لفٹ میں پھنسنے والے ملازم کی تنخواہ کاٹ لی

بھارت میں ایک کمپنی نے اس بات پر اپنے ملازم کی تنخواہ کاٹ لی کہ وہ لفٹ میں پھنسنے کی وجہ سے وقت پر آفس نہیں پہنچ سکا تھا۔کمپنی کے ملازم نے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق سوشل میڈیا پر تحریری نوٹ…

صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا، ایاد علاوی

عراق کےسابق وزیراعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ عراق کے بڑے رہنما سابق صدر صدام حسین کو بطور قیدی دیکھنے کیلئے امریکی قید خانے گئے تھے۔ صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا۔ بغداد میں عرب ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایاد…

صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا، ایاد علاوی

عراق کےسابق وزیراعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ عراق کے بڑے رہنما سابق صدر صدام حسین کو بطور قیدی دیکھنے کیلئے امریکی قید خانے گئے تھے۔ صدام کو امریکی قیدی کے طور پر دیکھنا گالی سے کم نہیں تھا۔ بغداد میں عرب ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایاد…

اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ، پاکستان کی لگاتار پانچویں کامیابی

اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان کی  فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ویٹرنز کا 313 رنز کا ہدف کینیڈین ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ایونٹ میں پاکستان ویٹرنز نے کینیڈا کو 78 رنزسے شکست دے کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔ عبدالرزاق نے 70…

ہردیپ سنگھ قتل: بھارت سے تعلقات میں چیلنجنگ مسئلہ ہوسکتا ہے، کینیڈا

کینیڈا کے وزیر دفاع بل بلیئر نے کہا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے معاملے پر نئی دہلی کے ساتھ ہمارے تعلقات میں چیلنجنگ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اوٹاوا میں مقامی چینل سے گفتگو کے دوران بل بلیئر کا کہنا تھا کہ…

ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج پاکستان کےلیے روانہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج رات براستہ دبئی پاکستان کےلیے روانہ ہوں گی۔خیال رہے کہ مریم نواز نے لندن میں چار روز قیام کیا جہاں انہوں نے حسن…

بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے

کئی دنوں کی کشمکش اور غیر معمولی تاخیر کے بعد بلآخر بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کےلیے پاکستان اسکواڈ کے بھارتی ویزے منظور ہوگئے…

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالا جیل منتقلی کا حکم نامہ آج جاری نہ ہوسکا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان  کی اڈیالا جیل منتقلی کا حکم نامہ آج جاری نہیں ہو سکا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالاجیل منتقلی کا حکم نامہ کل جاری ہونے کا امکان ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی…

پی ایس ایل 9 میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں کیا جارہا، ایونٹ میں 6 ہی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس…