سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی جانب سے وکیلِ صفائی نے…
کراچی، پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج ’نوکٹرنل‘ پلے پیش ہو گا
کراچی آرٹس کونسل میں جیو اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 20 واں روز ہے۔آرٹس کونسل میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج شام ساڑھے7 بجے ’نوکٹرنل‘ تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا۔اس ٹھیٹر پلے کی ڈائریکٹر…
انٹر بینک: ڈالر 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
حکومتی اقدامات کے باعث امریکی ڈالر مسلسل زوال پزیر ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے…
سپریم کورٹ کے ملازمین کے ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر سماعت
انفارمیشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ کے ملازمین کے ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا لیا اور درخواست گزار شہری کی وکیل بھی روسٹرم پر آ گئیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی…
کیا ورلڈ کپ پاکستان یا بھارت میں سے کوئی جیت سکے گا؟
ورلڈ کپ سے قبل ٹیم رینکنگ پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہیں، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں نمبر ون جبکہ پاکستان نمبر ٹو کے ساتھ داخل ہو گی۔بھارت اور پاکستان کی ون ڈے ٹیم رینکنگ پر 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل کوئی فرق نہیں پڑے…
آڈیو لیکس: بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کیساتھ یکجا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔چیئرمین تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیس میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس…
کندھ کوٹ: راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق
سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا…
پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی سے بھارت پہنچے گی
ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج بھارت پہنچ جائیں گے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ گزشتہ رات لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت دبئی میں موجود ہے اور شام 4 بجے…
جج حیات علی ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مقرر
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات علی کو ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مقرر کر دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کر کے اکیڈمی کے ڈی جی کے لیے امیدواروں…
پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسلام آباد میں پاک سر زمین…
ٹرمپ دھوکا دہی میں ملوث قرار
امریکی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا۔ جج Arthur Engoron نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اور انکی کمپنی نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی تھی۔امریکی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت نہیں کرسکے کہ…
امام الحق والدین کی دعاوٗں کے ساتھ ورلڈ کپ کیلئے روانہ
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل امام الحق نے والدین کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر…
ورلڈکپ میں شرکت کیلئےقومی کرکٹ اسکواڈ دبئی روانہ
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہوگیاْپاکستان ٹیم دبئی میں کچھ دیر قیام کے بعد بھارتی شہر حیدرآباد روانہ ہوگی۔ ٹیم آج شام بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی اور 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے…
ایشین گیمز: خاتون کھلاڑی کا موبائل کھوگیا، ہزاروں تھیلے کھنگالنا پڑ گئے
چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے رضا کاروں نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔ ایونٹ کے دوران ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی شطرنج کی کھلاڑی 12 سالہ لیو تیان یی کا موبائل فون کھو گیا تھا جسے رضاکاروں نے سیکڑوں کچرے کے تھیلوں میں سے تلاش کر…
نواز شریف عدالتوں کی مرضی سے گئے، عدالت کی مرضی سے واپس آئیں گے، خرم دستگیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو جواب دیدیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سردی کےباعث جنوری میں عام انتخابات ممکن نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے…
ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کیلئے موت کی سزا تجویز کردی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے لیے موت کی سزا تجویز کردی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے…
شام، امریکا نے داعش کا عہدیدار گرفتار کرلیا
امریکی فوج نے شام میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے عہدیدار ابو ہلال کو گرفتار کرلیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے شام کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاپہ مار کارروائی میں داعش کے عہدیدار ابو ہلال الفدانی کو گرفتار…
پنجاب کابینہ کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال روکنےکی منظوری
پنجاب کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ مشین کے استعمال کو ختم کردیا، ووٹنگ مشین ختم کرنے کا آرڈیننس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں جاری کیا…
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پا گیا
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرے گا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ فریقین کے درمیان باہمی اتفاق سے طے پایا، سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ چند ماہ سے…
بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن 2015 پر عملدرآمد کیلئے تمام فضائی کمپنیز کو ہدایات جاری
بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن 2015 پر عملدرآمد کیلئے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس سلسلے میں نگراں وفاقی وزیر صحت جان محمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مرتضیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس…