جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن: شہباز شریف کامیابی کیلئے دعاگو

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ قوم بھی اس ریسکیو آپریشن کی کامیابی کےلیے دعا کرے۔…

وزیراعلیٰ سندھ نے تبادلوں، تعیناتیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔ترجمان نگراں وزیراعلیٰ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر صوبے بھر میں نے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں…

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 3944 روپے…

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کراچی پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر…

انٹربینک میں ڈالر 300 کے قریب، اوپن مارکیٹ میں 306 کا ہوگیا

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 300 روپے کے قریب بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 299 روپے ایک پیسہ ہے۔انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 87 پیسے…

سندھ پولیس، 4 سینئر پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ

 سندھ پولیس کے 4 سینئر پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چار سینئر ایڈیشنل آئی جیز کی تقرریوں کے احکامات آج جاری کیے جائیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف کے عہدے پر خادم حسین رند بلوچ…

ایمان مزاری کی درخواست ضمانت، علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت اور علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ایمان مزاری کی درخواستِ ضمانت اور علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر کچھ دیر بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔علی وزیر اور ایمان مزاری…

پہلا ون ڈے: پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہمبنٹوٹا میں پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا جو کہ پہلے ہی اوور میں ٹوٹ گیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ اننگ کے پہلے اوور میں 3 رنز…

نگراں کابینہ کا جڑانوالہ واقعے کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جڑانوالہ واقعےکی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے…

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کر رہے ہیں۔ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی…

سلنگ آپریشن جتنا جلدی شروع ہو بہتر ہے، ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز

ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز نے کہا ہے کہ سلنگ آپریشن جتنا جلدی شروع ہو بہتر ہے کیونکہ اس علاقے میں موسم خراب ہونے کا امکان رہتا ہے۔عاصم نواز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ سے 60 سے 80 فٹ دوری پر ہو تو بہتر ہے، چیئر لفٹ میں موجود…

جنوبی وزیرستان، فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 بہادر سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے…

روسی مشن چاند کی سطح سے ٹکرا کر ناکام ہوگیا

 ماسکو: لگ بھگ 50 برس بعد روس کی جانب سے چاند تک روانہ کیے جانے والا لیونا 25 مشن آخری لمحات میں قمری سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے۔ 1976 کے بعد روس نے ایک جدید خلائی جہاز چاند پر روانہ کیا تھا جس نے پہلے چاند کے گرد مدار میں چکر کاٹے۔…

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اہلیہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

رواں ماہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں اور مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو…

ایشیز سیریز کے آخری دو میچز انجکشنز لگوا کر کھیلے، اسٹیو اسمتھ

آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایشیز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچز انجکشنز لگوا کر کھیلے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ مجھے کلائی کی انجری ایشیز سیریز کے…

سابق بھارتی کھلاڑی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے

بھارت کے سابق کرکٹرز ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے۔سابق آل راؤنڈر مدن لعل نے کہا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو کے ایل راہول کی فٹنس کا یقین ہی نہیں، ان کو کیا انجری ہے اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریاس ائیر کی…

بھارت کا طویل العمر ہاتھی 89 سال کی عمر میں مر گیا

بھارت میں موجود سب سے طویل العمر ہاتھی 89 سال کی عمر میں مر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی کا نام بجولی پراساد تھا، وہ ریاست آسام میں چائے کے باغات میں رہتا تھا اور زیادہ عمر میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایشیائی…

پولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی

ٹیپو سلطان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر پر 9 مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کروانے کا الزام ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ راجہ…

اُمید کرتے ہیں آج چیئرمن پی ٹی آئی ضمانت پر رہا ہو جائیں گے، نعیم پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ اُمید کرتے ہیں آج سابق وزیراعظم ضمانت پر رہا ہو جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ 5 مقدمات میں آج پیش ہوئے ہیں اور عدالت سے…

چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج پانچ مقدمات  کے…