جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے نظریۂ پاکستان روڈ پر یوٹرن کا افتتاح کردیا

لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نظریۂ پاکستان روڈ پر یوٹرن کا افتتاح کردیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا نظریۂ پاکستان روڈ پر پروٹیکٹیڈ یوٹرنز کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 15دن میں نظریۂ پاکستان…

قرآنِ پاک کی بےحرمتی، بلاول کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے تحفظات کا اظہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآنِ پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے خود اُن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔وزیر خارجہ نے ڈنمارک اور دیگر یورپی…

پُرتشدد انتہاپسندی کا بل پی ٹی آئی دور میں بنا، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پُرتشدد انتہاپسندی کے بل کی ہر شق، کوما، فل اسٹاپ پی ٹی آئی دور میں بنا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ بل…

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آج بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا جہاں سے ٹیم براستہ امرتسر چنئی جائے گی۔شکست کے بعد پاکستان ٹیم اگلے سال ہونے والے انڈر-17…

براڈ کی ریٹائرمنٹ: شاندار کیریئر پر بابر، مصباح کی مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ پر شاندار کیریئر پر مبارکباد دی۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’ہیپی…

دادو، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

سندھ کے ضلع دادو کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔دادو، میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر تیز بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 10…

ترکیہ کے نائب صدر آج کراچی پہنچیں گے

ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ آج کراچی پہنچیں گے۔نائب صدر ترکیہ کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چین کے نائب…

توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل…

وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ پشاور، خار خودکش دھماکے پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور خار خودکش دھماکے پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کو تحقیقات میں پیشرفت، دہشتگردوں…

مودی حکومت انتخابات جیتنے کیلئے پلوامہ جیسا فالس فلیگ آپریشن دُہرا سکتی ہے، ستیا پال ملک

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ جیسا فالس فلیگ آپریشن دُہرا سکتی ہے۔  اپنے  ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے ستیاپال ملک نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہو…

جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کی جائے، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کیا جائے۔اس حوالے سے ایف بی آر نے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ مراسلے میں کہا…

پاک بحریہ کا ایک اور سنگ میل، ملک میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ کل لانچ کیا جائے گا

پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کل لانچ کیا جائے گا۔4 طغرل کلاس فریگیٹس کی شمولیت کے بعد ملجم کلاس کورویٹس کی شمولیت کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس…

خیبر پختونخوا: 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ رواں سال کا دوسرا پولیو کیس ہے۔ وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگلے ہفتے سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے…

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ٹیم چنئی پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی۔چنئی پہنچنے پر ہاکی ٹیم کا روایتی ڈھول اور مقامی ثقافتی ڈانس سے استقبال کیا گیا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔قومی ہاکی ٹیم کے…

امریکا کا باجوڑ دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

امریکا نے باجوڑ حملے کی مذمت کرتے ہوئے خودکش دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ دلی تعزیر کا اظہار کرتے ہیں،…

الیکشن سے فرار کسی صورت ممکن نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت جتنی بھی قابل ہو ان کے ساتھ بے یقینی کا تاثر رہے گا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن سے فرار کسی صورت ممکن نہیں،…

کینسر کے علاج میں پیشرفت، امریکی سائنسدانوں نے ٹیومر ختم کرنیوالی گولی بنالی

کینسر کے علاج میں ممکنہ پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی سائنسدانوں نے ٹھوس ٹیومر کو ختم کرنے والی گولی بنالی۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئی گولی دیگر خلیات کو نقصان پہنچائے بغر کینسر کی رسولیوں کو ختم کر دیتی ہے۔گولی کینسر کی افزائش میں مددگار…

توشہ خانہ: سابق وزیراعظم سے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق عدالت میں پیشی پر تیار

توشہ خانہ سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق نے کہا ہے کہ اس کیس میں گواہی کے لیے انہیں عدالت نے طلب کیا تو وہ پیش ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان…

فیض گھر پر بھی مہنگائی کا اثر، فاؤنڈیشن کا گھر بند کرنے کا اعلان

معروف شاعر فیض احمد فیض سے منسوب فیض گھر پر بھی مہنگائی کا اثر ہونے لگا۔ سیکریٹری فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ عدیل ہاشمی نے اعلان کیا کہ کرایہ اور بجلی کا بل قوت برداشت سے باہر ہوگئے ہیں، فیض گھر کو بند کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ فیض فاؤنڈیشن…

بھارت: ہریانہ میں دو ہندو گروہوں کے درمیان جھگڑا، ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا، امام مسجد قتل

بھارتی ریاست ہریانہ میں مذہبی جلوس کی رسومات کے دوران دو انتہا پسند ہندو گروہ آپس میں لڑ پڑے۔ مسلم اکثریتی علاقے میں پیش آئے اس واقعے کا ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گروگرام میں امام مسجد کو قتل کردیا گیا…