جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پوری امت غزہ کے ساتھ ہے، حکمران اس طرح ساتھ نہیں دے رہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری امت غزہ کے ساتھ ہے لیکن حکمران اس طرح ساتھ نہیں دے رہے۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ…

احتساب عدالت: رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز طلب

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کی۔احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کو 29 نومبر…

غزہ پر بمباری میں وقفہ کےلیے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھنے لگا

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں وقفہ کرنے کےلیے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ بڑھنے لگا۔برطانیہ، فرانس، جرمنی کے بعد اب کینیڈا نے بھی غزہ میں انسانی وقفہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی غزہ میں انسانی وقفے کی…

نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اس حوالے سے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8…

پیرس میٹرو اسٹیشن پر خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی، پولیس فائرنگ سے شدید زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی کے بعد پولیس نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا، تلاشی پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب…

غزہ کی وزارت صحت کی شفا اسپتال کو کھلا رکھنے کے لیے فیول فراہمی کی آخری اپیل

غزہ کی وزارت صحت نے آخری اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ہر ممکنہ کوشش کے بعد اور فیول کے ہر قطرے کا اسپتال میں بھرپور استعمال کیا۔وزارت صحت نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ بلآخر اب ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہمارے پاس فیول بالکل ختم…

اسرائیلی فوج کی جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج…

پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن لڑنے کی مکمل اجازت ہوگی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔ ابھی تک…

ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 33ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ہدف…

دہشت گردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں، نگراں وزیر داخلہ

نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے ملک واپس جانا ہوگا، دہشت گردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں…

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف…

کراچی: لائنز ایریا سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم رحمٰن قریشی نے سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے 2011ء سے 2013ء تک…

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے سلو پوائزننگ ہو رہی ہے: وکیل آفتاب باجوہ

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے سلو پوائزننگ ہو رہی ہے، ہم درخواست کریں گے ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا معائنہ کریں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب باجوہ نے کہا کہ سائفر سے متعلق…

پنجاب: 28 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی

صوبۂ پنجاب میں اب تک 28 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم پناہ گاہ کو ہولڈنگ…

کراچی: عمارت کی غیر قانونی چوتھی منزل گرانے کا حکم

کراچی کی عدالت نے گارڈن ایسٹ میں مسقط روڈ پر واقع رہائشی عمارت کی غیر قانونی چوتھی منزل کو گرانے کا حکم دے دیا۔عدالت میں گارڈن ایسٹ مسقط روڈ پر رہائشی عمارت کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے…

‏چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دوسری طرف نواز شریف کو ریلیف اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔اسد قیصر کا…

سندھ: غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے رکھنے کیلئے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم

سندھ بھر میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے رکھنے کے لیے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کل سے آپریشن شروع ہو گا۔کراچی میں زیرِ حراست غیر قانونی افغان باشندوں کو ٹرین کے ذریعے چمن بارڈر کے راستے ان…

سندھ: غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے رکھنے کیلئے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم

سندھ بھر میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے رکھنے کے لیے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کل سے آپریشن شروع ہو گا۔کراچی میں زیرِ حراست غیر قانونی افغان باشندوں کو ٹرین کے ذریعے چمن بارڈر کے راستے ان…

لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا، وہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ…

کینیڈا: 1500 اقسام کے آتشیں اسلحہ پر پابندی کا فیصلہ جائز قرار

کینیڈا کی وفاقی عدالت نے 15 سو اقسام کے آتشیں اسلحے پر پابندی سے متعلق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے فیصلے کو جائز قرار دے دیا۔ کینیڈین عدالت کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے قواعد و ضوابط چارٹر آف رائٹس اینڈ فریڈم سے…