شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے، آپ کو کیا پریشانی ہے، بلاول کا صحافی کو جواب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں نے کرنی ہے کہ آپ نے، آپ کو کیا پریشانی ہے۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اسی…
گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کو نسیم شاہ کے جانے کا افسوس
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے نسیم شاہ کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے ندیم عمر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اچھا کھلاڑی ہے۔ اچھےکھلاڑی…
اسرائیلی فوج مردہ فلسطینیوں سے بھی خوفزدہ، سیکڑوں قبریں مسمار کردیں
اسرائیلی فوج مردہ فلسطینیوں سے بھی خوفزدہ ہوگئی۔ ٹینکوں اور بلڈوزروں سے جبالیا کے قبرستان میں سیکڑوں قبروں کو مسمار کردیا۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بم باری اور اسپتالوں کا محاصرہ جاری ہے، صہیونی فوج نے ایک دن میں…
درابن میں شہید 23 جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
درابن میں شہید ہونے والے 23 جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت…
بہاولپور بائی پاس پر بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد ہلاک
بہاولپور میں بائی پاس روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بائی پاس روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام زخمیوں…
ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو سے ترک فضائیہ کے جنرل اسماعیل کی ملاقات
ترک فضائیہ کے کمبیٹ کمانڈر جنرل اسماعیل گنیکیا نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، تربیت اور ہوابازی کے شعبے…
خیبر: بدھ مت دور کا 2 ہزار سال قدیم اسٹوپا دوران مرمت گرگیا
ضلع خیبر میں بدھ مت دور کی 2 ہزار سال قدیم سفولا اسٹوپا کی عمارت کا ایک حصہ دوران مرمت گرگیا۔ درہ خیبر میں لنڈی کوتل بازار کے قریب دو ہزار سال قبل تعمیر ہونے والی سفولا اسٹوپا عمارت کی مرمت کی جا رہی تھی کہ اس دوران اچانک عمارت کا ایک…
سجدہ کرتے کرتے رک جانے کے معاملے پر شامی کی لب کشائی
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران سجدہ کرتے ہوئے خود کو روکنے کے معاملے پر لب کشائی کردی۔ ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے میچ میں سری لنکا کے خلاف اپنی پانچ وکٹیں مکمل کرتے ہیں وہ گھٹنوں پر بیٹھ گئے اور ظاہری طور پر سجدہ…
حماس نے سینئر افسر سمیت مزید 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا
اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے خان یونس میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، زمینی لڑائیوں میں حماس نے مزید 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ کل رات سے اب تک سینئر افسر سمیت 10 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، غزہ زمینی…
مئی کے بعد مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے، ادارہ شماریات
ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی، نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں شماریات بیورو کی طرف سے مہنگائی پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے لیکن مئی کے بعد کم ہونا شروع ہوئی ہے۔…
موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند
موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کےباعث بند ہے۔ ترجمان موٹرویز کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ دھند کے باعث بند ہے۔ ترجمان ترجمان موٹرویز نے کہا کہ موٹروے ایم فور شام کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند ہے۔ترجمان کے…
پشاور کے اسپتال میں سرجری کے دوران مریض پر لال بیگ چلنے کی ویڈیو وائرل
حیات آباد انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے آپریشن تھیٹر میں مریض کی سرجری کے دوران لال بیگ کے چلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں آپریشن تھیٹر میں مریض کی سرجری کے دوران لال بیگ چلتا ہوا نظر آرہا ہے، جبکہ ویڈیو میں سرجری…
غزہ کے کیساتھ اظہار یکجہتی پر حماس کا پاکستان کا شکریہ
حماس کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی عوام، غزہ کے لوگوں کے ساتھ مثالی اظہار یکجہتی پر پاکستان،کویت،اردن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن، انڈونیشیا، ملائیشیا و دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے عوام کا بھی…
جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
نیویارک: امریکا کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی…
سپریم کورٹ نے فوجی عدالت کا فیصلہ کثرت رائے سے معطل کر دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ (ایس سی) نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے اپنے پہلے فیصلے کو معطل کردیا۔
23 اکتوبر کو سپریم کورٹ (ایس سی) نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے…
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، انوارالحق کاکڑ
ڈیرہ اسماعیل خان: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست پاکستان جنگ جیت چکی ہے صرف اعلان اوروقت کا تعین باقی ہے،دہشت گردہاری ہوئی جنگ لڑرہے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ…
حماس سے جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر خارجہ
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ دنیا کی حمایت ملے نہ ملے اسرائیل حماس سے جنگ جاری رکھے گا۔ اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ہوگی۔ ابھی جنگ بندی سے حماس کو اسرئیل کیلئے دوبارہ خطرہ بننے کا…
بھارتی لوگ سبھا میں افراتفری، دو نوجوانوں کی نشستوں پر چھلانگ اور گیس بم کا استعمال
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں بدھ کی دوپہر سیکیورٹی کی سنگین کوتاہی سامنے آئی، اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری سے دو نوجوان ایوان میں ارکان پارلیمنٹ کی نشستوں والے حصے کی طرف کود گئے۔ابتدائی اطلاعات اور بھارتی میڈیا کے مطابق…
انٹراپارٹی الیکشن: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی وضاحتوں کو ناکافی قرار دیدیا
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق دی گئی وضاحتوں کو ناکافی قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وضاحت کےلیے تحریک انصاف کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کے…
کراچی: آن لائن پلاٹ بیچنے والا نوجوان اغواء، والدہ کا بیان سامنے آگیا
کراچی میں آن لائن پلاٹ بیچنے والے نوجوان کو جھانسہ دے کر پلاٹ خریدنے والوں نے گاڑی اور پلاٹ کی فائل سمیت اغوا کرلیا۔ مغوی نوجوان کی والد کا بیان بھی سامنے آگیا۔پولیس 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود مغوی مجتبیٰ کا پتا لگانے میں ناکام نظر آرہی…