شر پسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ ہو گا: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شر پسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا…
حسن علی کے سُسر نواسی سے ملنے کیلئے پاک بھارت میچ کے منتظر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سُسر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے لیے بے تاب ہیں۔حسن علی کے سُسر لیاقت خان اپنی نواسی کو میچ کے موقع پر ملنے کے منتظر ہیں اور وہ اپنی نواسی کو پہلی مرتبہ گود میں لینے کے لیے میچ کا شدت سے انتظار…
شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست…
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023ء کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023ء…
شیخوپورہ: بہو پر تشدد کرنیوالے ملزم کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا
شیخوپورہ میں بہو پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس تاحال گرفتار نہ کر سکی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے منڈی جھبراں میں بھی چھاپہ مارا گیا، ملزم منڈی جھبراں میں اجناس کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔پولیس نے بتایا…
نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، مینارِ پاکستان پر خطاب ہوگا، رانا ثنا اللّٰہ
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، مینارِ پاکستان پر استقبال اور خطاب ہو گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے قانونی ٹیم نے تیاری…
انگلینڈ: آکسفورڈ کے کچرے کے پلانٹ میں زوردار دھماکا
انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ کے کچرے کے پلانٹ میں زوردار دھماکے کے بعد ایک ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، خدشہ ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے گیس کے کنٹینرز میں آگ لگی جس سے دھماکا…
کراچی، ملیر میں پولیس نے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑ لی
کراچی میں ملیر شرافی گوٹھ میں پولیس نے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑ لی، کارروائی کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا یے۔ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق شرافی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی۔چھاپے کے دوران فیکٹری سے 16مشینیں…
سپریم کورٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج کرے گا، سرکاری ٹی وی کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔کمرہ عدالت نمبر ایک میں سرکاری ٹی وی کے کیمرے لگا دیے گئے، جبکہ تحریک انصاف نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع…
رضوانہ کیس، جج 2 ماہ بعد بھی شاملِ تفتیش نہ ہوئے
رضوانہ تشدد کیس کے ملزم سول جج عاصم حفیظ 2 ماہ گزرنے کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد پولیس نے کئی بار طلب کیا مگر معاملہ خط و کتابت اور حدود و قیود میں ہی الجھ کر رہ گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ ہمک میں 24 جولائی کو کمسن گھریلو…
کتے کو گاڑی کا اسٹیئرنگ تھمانے پر مالک کو جرمانہ
یورپی ملک سلوواکیہ کے شہری سینس نے کتے کو گاڑی کا اسٹیئرنگ تھما دیا، پولیس نے جرمانہ کردیا۔پولیس کے کیمرے میں ایک تصویر کھینچی گئی جس میں ایک کتا سامنے دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔پولیس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ کتے نے کار کا اسٹیئرنگ پکڑا…
10 روپے میں 1 لاکھ نیکیاں بیچنے والا نو سرباز گرفتار
گجرات میں 10 روپے میں ایک لاکھ، 100روپے میں ایک کروڑ، 1 ہزار میں ایک ارب اور 10 ہزار روپے میں 1 کھرب نیکیاں بیچنے والے نو سرباز کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے رسیدیں برآمد کرلیں، عدالت نے ملزم کی ضمانت…
شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ نے ملاقات کی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور بہو شامل تھیں۔شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی ملاقات…
آسٹریلیا میں مسلمانوں کا سب سے بڑا کنونشن اختتام پذیر
آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا دو روزہ کنونشن اتوار کی رات ساڑھے 10 بجے اللّٰہ و اکبر کے نعروں کی گونج اور اس اعلان کے ساتھ ختم ہوگیا کہ آئندہ ہر سال اس سے بھی بڑا کنونشن منعقد ہوگا اور آئندہ سال کے لیے اس جگہ کی ابھی سے…
ضلع ملیر پیپلز پارٹی کا سیاسی قلعہ ہے، سلمان عبداللّٰہ مراد
پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی قلعہ ہے۔ ایم کیوایم رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ضلع کورنگی میں…
بلاول بھٹو کی انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ انقرہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اس دہشتگرد حملے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ سے…
پنجاب: آشوب چشم کے 9 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے 9401 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے ایک ہزار577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔فیصل آباد میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم…
میرے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ وچ ہنٹ (سیاسی انتقام) کا اب تک کا سب سے بڑا تسلسل ہے، سادہ الفاظ میں یہ مقدمہ انتخابی مداخلت ہے۔نیویارک کے ایک جج نے گذشتہ ہفتے سول فراڈ کے مقدمے میں ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کو دھوکا…
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرادیا
ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 7 رنز سے ہرادیا۔تھیروواننتھاپورم میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 321 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے نے 78،…
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، انگلینڈ نے بنگلادیش کو ہرادیا
کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چار وکٹوں سے ہرادیا۔ گوہاٹی میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کے سبب 37 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔بنگلادیش نے 9 وکٹ پر 188رنز بنائے، مہدی حسن میراز کے 74، تنزید حسن…