آئی پی پی ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دینے کیلئے وجود میں آئی، فردوس عاشق
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دینے کیلئے وجود میں آئی ہے۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے عمران خان پر اسٹیٹ سیکریٹ کے غلط…
کوئی کتنے ہی دعوے کر لے بلاول کو وزیراعظم بنا کر رہیں گے، شرجیل میمن
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کوئی کتنے ہی دعوے کر لے بلاول کو وزیراعظم بنا کر رہیں گے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کرے…
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ سے افتتاحی میچ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک
ورلڈ کپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔احمد آباد میں کل 5 اکتوبر کو دوپہر دو بجے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی میچ کھیلا جائے گا۔گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ…
بھارت: سکم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال، 10 افراد ہلاک، 23 فوجی لاپتہ
بھارتی ریاست سِکم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد بارش اور سیلاب کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور22 زخمی ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر 23 بھارتی فوجیوں سمیت 82 افراد لاپتا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی سرحد کے…
نادرا آن لائن سسٹم: یورپ میں پاکستانیوں کو پریشانی کا سامنا
یورپ میں نادرا کے آن لائن سسٹم کے استعمال میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ نادرا کی ویب سائٹ جتنی آسان بتائی جاتی ہے عملی طور پر وہ اتنی ہی مشکل ہے۔ اول تو بہت سے ٹیلیفونز کیلئے یہ سسٹم سپورٹ ہی نہیں کرتا اس کیلئے ہر صورت میں کمپیوٹر…
وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر حملہ کرنے والے دہشتگرد شام سے آئے تھے، ترک وزیر خارجہ
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر حملہ کرنے والے دہشتگرد شام سے آئے تھے۔ انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانے ترک فورسز کا ہدف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ…
بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، شعیب ملک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023ء کےلیے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کےلیے سندھ…
مردان کی خاتون کو 40 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف
مردان کی شادی شدہ خاتون کو سوات میں 40 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کی ٹیم نے خاتون کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کردی۔مردان کی تحصیل رستم سے تعلق رکھنے والی فضیلت نامی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں متاثرہ…
چمن بارڈر کراسنگ پر افغان اہلکار کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید
پاک افغان سرحد کی چمن بارڈر کراسنگ پر افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان اہلکار نے پاکستان سے افغانستان جانے والوں پر فائرنگ کی۔افغان اہلکار…
کراچی: اغواء کا ڈرامہ رچانے والا لڑکا مشکل میں پھنس گیا
کراچی میں 17 سالہ لڑکا اپنے اغواء کا ڈرامہ رچانے پر مشکل میں پھنس گیا۔شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود سے17 سال کے لڑکے کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے ماموں سے پیسے بٹوڑنے کیلئے خود ہی اغواء ہونے کا ڈرامہ…
عثمان ڈار کا تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کا اعلان کردیا۔کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو…
ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان
کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔اہم میچ سے پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان حسن بشیر کے ساتھ ثاقب حنیف اور عدنان یعقوب کو ڈراپ کردیا گیا۔انڈر 23 ٹیم کے فرید اللّٰہ، معین احمد، عثمان علی اور…
جن اداروں نے نواز شریف پر ظلم کیا انہیں سب جانتے ہیں، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن اداروں نے نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انہیں سب اچھی طرح جانتے ہیں لیکن فیصلہ یہ کرنا ہے کہ نواز شریف واپس آکر انتقام لیں یا ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں۔ لاہور کے علاقے…
وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کے معاملے پر وفاق…
کینیڈا میں مہنگی ترین کار پارکنگ ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت
کینیڈا میں ایک پارکنگ ایریا ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا، یہ ملک کی مہنگی ترین کار پارکنگ ہے۔کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر ویسلر میں ایک کار پارکنگ کی جگہ ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی جس نے مہنگی ترین کار پارکنگ کا…
آئی سی سی تقریب میں جنوبی افریقی کپتان سوتے ہوئے نظر آئے
ورلڈکپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما سے سب سے زیادہ سوالات ہوئے جبکہ جنوبی افریقی کپتان اس تقریب میں سوتے نظر آئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کل سے بھارت میں…
اسلام آباد: پلاٹ کی فروخت میں فراڈ کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پلاٹ کی فروخت میں فراڈ کرنے والے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے آئی الیون ٹمبر مارکیٹ میں پلاٹ کی فروخت میں فراڈ کے ملزم کو گرفتار کیا۔کراچی سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل…
بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللّٰہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ اگر کوئی بینک دیوالیہ ہو جائے تو تمام کھاتے داروں کی جمع رقم کو تحفظ حاصل نہیں ہے، بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی…
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، درجۂ حرارت میں کمی کا امکان
کراچی کی سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں جس کے بعد شہر کے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ شہر کا درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے…
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی وزیرِ دفاع کا فون
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن کی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔اس حوالے سے پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پر بات چیت کی۔پینٹاگون…