جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

محمد رضوان کے صلاح مشورے اور پلاننگ کام آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ عبداللّٰہ شفیق کو کہا تھا کہ اسکور بورڈ نہ دیکھو اپنا گیم کھیلو۔سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے میچ سے متعلق گفتگو کی ہے۔محمد رضوان…

موسمیاتی بحران ہر گھنٹے 1 کروڑ16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا ہے، تحقیق

لندن: ایک نئی تحقیق میں لگائے گئے اندازے کے مطابق شدید موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والا موسمیاتی بحران گزشتہ 20 سالوں سے ہر گھنٹے 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں طوفان، سیلاب، ہیٹ ویو اور خشک سالی کے سبب…

غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی: اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ہوائی، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے۔اقوام…

لندن: لوٹن ایئر پورٹ پر آتشزدگی، پروازیں معطل

لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کار پارکنگ میں لگی جس کی وجہ سے ایئر پورٹ کے ٹرمینل 2 تک پہنچنا نا ممکن ہو گیا۔انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایئر…

اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر زمینی کارروائی کا اعلان

غزہ کے کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیل نے 3 لاکھ فوجی غزہ کی سرحد کے قریب پہنچا دیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے…

نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی روس روانہ

نگراں وفاقی وزیرِ برائے توانائی، بجلی اور پیٹرولیم محمد علی 3 روزہ دورے پر روس روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ توانائی محمد علی ماسکو میں انرجی ویک میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیر کے ہمراہ پاکستانی وفد میں پی ایس او،…

صداقت عباسی کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال، وزارتِ داخلہ اور پولیس کے حکّام جبکہ درخواست گزار کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عامر…

غزہ کی سرحد سے لاپتہ 30 اسرائیلی، 14 تھائی باشندے مل گئے

اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کے بعد غزہ کی سرحد سے لاپتہ ہونے والے 30 اسرائیلی اور 14 تھائی باشندے مل گئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر ملنے والے 30 افراد 3 دن چھپے رہے۔علاوہ ازیں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی…

افغانستان: صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زلزلہ

افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں آج صبح 6.3 اور 5 شدت کے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی اور مرکز ہرات سے 28 کلو میٹر دور…

افغانستان: صوبہ ہرات میں ایک بار پھر زلزلہ

افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں آج صبح 6.3 اور 5 شدت کے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی اور مرکز ہرات سے 28 کلو میٹر دور…

ذکاء اشرف کا جلد بھارت جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے جلد بھارت جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کا ایک دو روز میں بھارت جانے کا امکان ہے، انہیں ویزا بھی جاری ہو چکا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک…

شکار پور: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغواء

شکار پور میں خان پور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں  نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو پولیس چوکی پر موجود تمام اہلکاروں کو اغواء کر کے کچے میں لے گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی اور…

اسرائیلی بمباری کے جواب میں القسام بریگیڈ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے جواب میں القسام بریگیڈ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا ہے۔القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی طیاروں پر 2 میزائل داغے ہیں۔علاوہ ازیں رات بھر اسرائیلی بمباری کے بعد حماس کی…

کراچی: شاہ فیصل میں گھر کی چھت گر گئی، 1 شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں گھر کی چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس دوران پیش آیا جب 2 منزلہ عمارت پر تیسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 2 افراد…

کراچی میں ساؤتھ زون پولیس کی 1 ماہ کی رپورٹ سامنے آگئی

کراچی میں ساؤتھ زون پولیس کی 10 ستمبر سے 10 اکتوبر تک کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق 30 روز میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سے 25 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 اسٹریٹ کرمنلز ہلاک اور 24 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ڈی آئی جی…

اسرائیلی حملہ:غزہ میں شہادتوں کی تعداد 849 سے تجاوز کرگئی

غزہ کے نہتے عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، غزہ کی پٹی پر رات بھر بمباری جاری رہنے کے باعث اسپتالوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔شہادتوں کی تعداد…

لاوارث کنٹینر سے 5 کروڑ مالیت کی الیکٹرانک اشیاء برآمد

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے عملے نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے بلیوں کی خوراک پر مبنی لاوارث کنٹینر سے 5 کروڑ مالیت کی مہنگی الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلیں۔ حکام کے مطابق 19 ستمبر کو کراچی پہنچنے والے مذکورہ کنٹینرکی کلئِرنس کے لئے…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر کرکٹ آسٹریلیا سے منسلک ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر کرکٹ آسٹریلیا سے منسلک ہوگئے۔ابراہیم بادیس کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں اور وہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے معاملات کے حوالے سے اولین ٹاسک سر انجام دیں گے۔ابراہیم بادیس…

کراچی: بنگلے کے مالک کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں بنگلے کے مالک کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم روشن کو پولیس نے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، ایک ملزم…

فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ایئر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے…