سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر ایک اور مقدمہ درج
پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ بھتہ وصولی اور اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جو ایک ہوٹل کے مالک احمد علی نے درج کروایا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق عابد باکسر کے…
اسرائیل فلسطین تنازع: چینی وزیرِ خارجہ کا سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران وانگ ای نے اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وانگ ای کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے…
سندھ: ایکسائز ٹیکس وصولی کی تفصیلات سامنے آ گئیں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے ڈی جی اورنگزیب پنہور نے ٹیکسز وصولی کی تفصیلات جاری کر دیں۔اورنگزیب پنہور نے بتایا ہے کہ ٹیکس وصولی تفصیلات رواں مالی سال جولائی 2023ء سے ستمبر 2023ء تک کی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ستمبر تک مجموعی طور پر 34…
اسرائیل فلسطین کے مظلوم عوام کی نسل کشی کر رہا ہے، جلیل عباس جیلانی
نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے مظلوم عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوچکے، ہم غزہ کے گھیراؤ کی…
شکارپور: ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن
شکارپور کے کچے میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس اور رینجرز کا ڈی آئی جی لاڑکانہ کی سربراہی میں آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر…
کراچی: اہلِ فلسطین و حماس سے یکجہتی کیلیے جماعت اسلامی کا فلسطین مارچ آج ہوگا
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اوراہل فلسطین اور تحریک مزاحمت حماس سے یکجہتی…
اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 410 فلسطینی شہید
حماس سے نمٹنے میں ناکام اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر ڈالی، ایک ہی روز میں 410 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، شہداء کی مجموعی تعداد تقریباً 3 ہزار ہوگئی اور 9 ہزار زخمی ہیں۔غزہ کے شمال، وسط…
امریکا، نیویارک میں یہودیوں کا غزہ کے حق میں مظاہرہ
امریکا کے شہر نیویارک میں یہودیوں کی جانب سے غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، کئی یہودی غزہ پر بمباری اور فاسفورس حملے پر آبدیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے کہا کہ غزہ کے عام شہریوں پر حملے توریت کی تعلیمات کے خلاف ہیں، غزہ میں عام شہریوں پر حملے…
بھارتی میڈیا کی پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر کے بیان پر تنقید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا نے تنقید، تبصرے اور واویلا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے برے طریقے سے رونا شروع کردیا، انہوں نے شکست کے بعد…
حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے نہیں لڑ رہی، امریکی صدر
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اتوار کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے نہیں لڑ رہی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر…
پاکستان اور بھارت اعصاب شکن مقابلے میں آج آمنے سامنے ہوں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ گرین شرٹس جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، 1 لاکھ 30 ہزار…
سعودیہ نے غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا مسترد کردیا
سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کو رکوانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔سعودیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری…
انڈونیشیا کا طیارہ اڑھائی مہینے سے کراچی میں مرمت کا منتظر
انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے دو طیاروں کو واپس لانے کیلئے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ کراچی میں موجود انڈونیشیا کا طیارہ ڈھائی ماہ سے مرمت کا منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ ہینگر میں موجود انڈونیشیا کے طیارے کیلئے بیرون…
حمزہ پوسف کی ساس کا انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی غزہ میں موجود ساس نے انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ شاید ان کی آخری ویڈیو ہو. برٹش پاکستانی رہنما کی ساس نے کہا کہ جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، ہر شخص یہاں سے جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ دس…
اسرائیل فلسطین کشیدگی، انسانی المیے میں مدد کیلئے اتحادیوں کیساتھ کام جاری ہے، صدر بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی سے پیدا ہونے والے انسانی المیے میں مدد کیلئے خطے کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنگی قوانین کے احترام کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے…
ہم سمجھے تھے 280 رنز تک کا ہدف ملے گا، روہت شرما
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم سمجھے تھے کہ 280 رنز تک کا ہدف ملے گا۔پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023ء کے اہم ترین میچ میں 7 وکٹ سے جیت پر روہت شرما نے ردعمل دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا…
بی بی سی حماس کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتا، سوال کرنا برطانوی وزیر کو مہنگا پڑ گیا
برطانیہ کے وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے حماس کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے باوجود بی بی سی حماس کو دہشتگرد کہنے سے گریز کر رہا ہے۔ بی بی سی کے پروگرام میں میزبان سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع نے بی بی…
پہلے مغرب و مشرق کا نظریاتی تصادم تھا، آج حالات مختلف ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 40 سال پہلے مغرب اور مشرق کے مابین نظریاتی تصادم تھا، آج حالات مختلف ہیں، دنیا بدل گئی ہے۔مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے…
مصر کا رفاہ بارڈر کے ذریعے امریکی شہریوں کے غزہ سے انخلاء کی اجازت سے انکار
مصر نے رفاہ بارڈر کے ذریعے امریکی شہریوں کے غزہ سے انخلاء کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔مصر کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا امدادی سامان غزہ تک پہنچانے کیلئے راہداری نہیں کھلوائے گا، غیر ملکیوں کیلئے رفاہ باڈر استعمال نہیں ہوگا۔آج امریکی محکمہ…
فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، حماس سربراہ
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو زبردستی اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی کارروائی اسرائیل کیلئے…