جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، فخر زمان

پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔کولکتہ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے، یہاں…

غزہ پر حملوں کے بعد بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

غزہ پر حملوں کے بعد جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے۔بولیویا کی صدارتی ہاؤس کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم…

اسرائیلی فوج کا حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابراہیم بیاری کے ساتھ موجود…

پی آئی اے: اسلام آباد تا گلگت 4 پروازیں پھر بند، آج بھی 19 پروازیں منسوخ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں 2 دن جاری رہنے کے بعد آج یکم نومبر سے پھر بند کر دی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پرواز پی کے 601، 602، 605، 606، دبئی کے لیے پی…

یو اے ای کی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کا تسلسل خطے کو تباہ کن نتائج کی طرف لے جائے گا۔وزارتِ خارجہ یو اے ای کے مطابق…

فلسطینیوں کی نسل کشی، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار مستعفی

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر مستعفی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق کریگ موخیبر اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے…

شیخوپورہ، زہریلی گیس پھیلنے سے 20 افراد کی حالت غیر

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں سیلنڈر سے زہریلی گیس پھیلنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔گاؤں فیروزوالہ میں زہریلی گیس پھلینے کی اطلاع پر ریسکیو، پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے پہنچ کر تمام افراد کو نیم بیہوشی کی…

اسرائیلی فوج کی غزہ چھوڑنے کے لیے فلسطینی شہریوں کو فون پر دھمکیاں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، غزہ کے اسپتال خالی کروانے کی دھمکیوں کے  بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ چھوڑنے کے لیے فلسطینی شہریوں کو فون پر دھمکیاں دی جانے لگیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں کی گئی…

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج اہم مقابلہ ہوگا

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم مقابلہ آج کولکتہ میں ہوگا، دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان ٹیم نے ایڈن گارڈن میں بھرپور ٹریننگ کی۔میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان، آل…

غزہ تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں معصوم افراد کی ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، تنازعے کا بنیادی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی عدم استحکام کا بنیادی فائدہ اٹھانے والی امریکی حکمراں…

پولیس یہود مخالف سرگرمیوں پر نرمی کا مظاہرہ نہ کرے، برطانوی وزیر داخلہ

برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹانا ہے، میری نظر میں یہ ہیٹ مارچ ہیں۔سویلا بریورمین نے کہا کہ پولیس کو یہود مخالف سرگرمیوں پر نرمی کا…

چیئرمین نااہل ہوں تب بھی پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی، شیر افضل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل بھی کیا تو پارٹی پھر بھی انتخابات میں حصہ لے گی۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈیل کے لیے…

غزہ کے فلسطینیوں کو مصر کے شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بےنقاب

غزہ کی فلسطینی آبادی کو بےدخل کر کے مصر کے شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔امریکی ویب سائٹ وکی لیکس نے منصوبے سے متعلق اسرائیلی حکومت کی خفیہ دستاویز جاری کردیں۔اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل…

جیو فیکٹ چیک: خورشید شاہ کا سندھ میں افسران کے تبادلے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا سندھ میں افسران کے تبادلے سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا، جیو فیکٹ چیک حقائق سامنے لے آیا۔خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل صرف سندھ میں سرکاری…

آٹھویں مرتبہ بیلون ڈی اور ایوارڈ ارجنٹینا کے میسی کے نام

فٹبال کی عالمی چیمپئن ٹیم ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ارلنگ ہالینڈ اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 8ویں مرتبہ بیلون ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔پیرس میں ہونے والی اس تقریب میں ارجنٹینا کے لیونل میسی نے آٹھویں بار بیلون ڈی او…

یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ حملہ ناکام بنانے کا بیان بھی جاری کیا ہے۔حوثی فورسز کے ترجمان یحییٰ ساری کے مطابق بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔یحییٰ نے یہ بھی کہا کہ…

اگر مگر کی صورتحال میں آنے کا ذمہ دار پاکستان خود ہے، دیپ داس گپتا

سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر دیپ داس گپتا نے کہا ہے کہ اگر مگر کی صورتحال میں آنے کا ذمہ دار پاکستان خود ہے، اس کی امیدیں اب بھی ہیں۔جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دیپ داس گپتا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جو چار میچز لگاتار ہاری…

ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا۔اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے 34 فیصد اضافے سے 2 ہزار 748ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 ہزار 159 ارب روپے…

ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع انکم ٹیکس کمشنرز کو درخواست دینے پر گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اختیار ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انکم…

کراچی: افغان تارکین وطن کا انخلاء، ہولڈنگ سینٹر میں ایف آئی اے کی 17 رکنی ٹیم تعینات

افغان تارکین وطن کے کراچی سے انخلاء کے سلسلے میں کراچی کے ایک ہولڈنگ سینٹر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی 17 رکنی ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔ حاجی کیمپ سلطان آباد ہولڈنگ کیمپ میں ایف آئی اے کا عملہ غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا…