جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں الخلیل کے علاقے کے قریب اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 21 سالہ محمد عدل کے نام سے ہوئی ہے۔فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے…

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔کپتان روہت شرما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی اور ڈیرل میچل کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ مں شامل شامل کیا گیا ہے۔کے ایل راہول، گلین میکسویل، رویندر جدیجا…

سائفر کیس: شاہ محمود نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔شاہ محمود قریشی نے دائر کی گئی درخواست میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کر دی۔ان کی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ کو فریق بنایا گیا…

ایون فیلڈ،العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کی پیشی، قواعد و ضوابط کا سرکلر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی پیشی کے لیے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔سرکلر کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ…

سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ پر برقرار

ملک میں آج سونے کے فی تولہ اور 10 گرام کے بھاؤ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور یہ گزشتہ نرخوں پر برقرار ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر…

دورۂ آسٹریلیا کیلئے متوقع کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا، ممکنہ طور پاکستان کی 16 رکنی ٹیم آسٹریلیا جائے گی۔ممکنہ اسکواڈ میں شان مسعود، بابر اعظم، صائم…

جبری لاپتہ افراد کے کیسز سے متعلق وزراء کمیٹی کا اجلاس

نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے زیرِ صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسز سے متعلق وزراء کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اختر مینگل کمیشن کی…

جنوری کیلئے ایک ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جنوری کے لیے ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو فراہمی سے متعلق عالمی بولیاں 24 نومبر تک طلب کی گئی ہیں۔ایل این جی کارگو کی 8 سے 9 جنوری تک ڈیلیوری…

صارفین کیلیے خوشخبری؛ ایپل 2024 میں اپنے موبائلز میں ایک نمایاں تبدیلی کرے گا

موبائل فونز سے چیٹ کرنے کے لیے شارٹ میسجنگ سسٹم (SMS) سے جدید اور نئے فیچرز آراستہ آر سی ایس یعنی Reach Communication System متعارف ہونے کے بعد ایپل فونز نے کہا کہ آئندہ برس سے آنے والے ان کے موبائلز فونز اس سسٹم کو سپورٹ کریں گے۔…

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی یرغمالیوں کو الشفا ہسپتال لے جاتا دیکھا گیا: اسرائیل کا دعویٰ

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی یرغمالیوں کو الشفا ہسپتال لے جاتا دیکھا گیا: اسرائیل کا دعویٰ ،تصویر کا ذریعہIDF،تصویر کا کیپشناسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے جاری فوٹیج میں مبینہ طور پر غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں زخمی یرغمالیوں میں سے ایک…

کراچی کا فضائی معیار آج صبح انتہائی مضرِ صحت رہا

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق آج صبح کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا، انڈیکس 247 ریکارڈ ہوا۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین…

کیا بھارت کو ورلڈ کپ فائنل میں ’پچ‘ کی وجہ سے شکست ہوئی؟

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارتی بیٹنگ کی بری طرح ناکامی کے بعد ’پچ‘ کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔اپنی زبردست بیٹنگ کی وجہ سے مشہور بھارتی ٹیم جو ورلڈ کپ کے سارے میچز میں ہی مخالف ٹیمز کو بڑے ہدف دیتی نظر…

کراچی: ملزم نے بھابھی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بھابھی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا۔ہلاک افراد کی شناخت نواب خان اور شہزادی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم علی خان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا…

ملتان: حضرت شاہ رکن الدین عالم کا 710 واں عرس آج سے شروع

ملتان میں حضرت شاہ رکن الدین عالم کا 710 واں عرس آج سے شروع ہو رہا ہے۔عرس کی 3 روز کی تقریبات کا آغاز آج درگاہ کو غسل دے کر کیا جائے گا۔درگاہ کے گرفتار سجادہ نشین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی درگاہ کو غسل دیں گے۔عرس کے لیے ملک بھر…

بھارت کی شکست پر میمز، دپیکا پڈوکون کو بھی نہ بخشا

5 اکتوبر 2023ء سے پڑوسی ملک بھارت میں شروع ہونے والا کرکٹ کا عالمی میلہ بلآخر آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچا۔48 میچز کے دوران کئی نشیب و فراز دیکھنے میں آئے، جہاں کئی عالمی ریکارڈز ٹوٹے تو وہیں خراب امپائرنگ…

غزہ: انڈونیشین اسپتال پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 8 افراد شہید

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے انڈونیشین اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں انڈونیشین اسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر…

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری آج درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا…

انٹر بینک: ڈالر 286 روپے 20 پیسے کا ہو گیا

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔آئی ایم ایف سے…

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست، سرکاری وکیل کو مہلت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن…

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست، سرکاری وکیل کو مہلت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن…