جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلاول اور آصف زرداری کیPAF بیس میانوالی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔آصف زرداری نے پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز…

سونا فی تولہ 200 روپے مہنگا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کے اضافے کے بعد 1 تولہ 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 172 روپے اضافے…

اب برطانوی جامعہ سے جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ کریں

دنیا بھر میں معتبر تسلیم کی جانے والی برطانوی جامعات میں سے ایک نے تعلیمی میدان میں انوکھی پیش رفت کرتے ہوئے ایک نیا اور انوکھا شعبہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اب برطانوی جامعہ ایکسیٹر جادو ٹونے میں…

انسدادِ اسموگ آپریشن: صنعتوں پر 90 ہزار، گاڑیوں پر 19 لاکھ روپے کا جرمانہ

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ اسموگ کی کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس پر 90 ہزار روپے جبکہ گاڑیوں پر 19 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کا کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے…

پرویز الہٰی کی سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ پرویز الہٰی کی اپیل پر سماعت 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔پرویز الہٰی کی…

کراچی: آرٹس کونسل میں لطیف لٹریچر فیسٹیول کا آغاز

آرٹس کونسل کراچی میں چوتھے لطیف آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز آج سے ہو گیا۔دو روزہ فیسٹیول کا افتتاح نگراں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی نے کیا۔فیسٹیول میں ادبی سیشنز، ثقافتی اسٹالز کے علاوہ لوک فنکاروں کی شرکت شائقین کی توجہ کا…

اسد قیصر اڈیالہ جیل منتقل

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔آج اسلام آباد پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد…

غزہ کا قتل گاہ بننا عالمی برادری کے ضمیر پر سوال ہے: شیری رحمٰن

سابق وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ کا قتل گاہ بننا عالمی برادری کے ضمیر پر سوال ہے۔انہوں نے ایک بیان کے ذریعے غزہ میں النصر چلڈرن اسپتال اور اسامہ بن زید اسکول پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسپتالوں…

تنہائی کا شکار انسٹاگرام صارفین کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: میٹا کا ذیلی فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گفتگو کرنے کے لیے اے آئی دوست بنا سکیں گے۔ انسٹاگرام کی جانب سے ایسے فیچر کے متعلق آگاہ کیا جانا یہ بتاتا ہے کہ…

ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پیر سے تمام 8 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے…

کوئٹہ: سول اسپتال کے آئی سی یو میں نامعلوم پیتھوجینز کی وباء پھیل گئی

کوئٹہ کے سول اسپتال کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں نامعلوم پیتھوجینز کی وباء پھیل گئی۔محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں 18 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے، ٹیسٹ رپورٹ میں 8 مریضوں کے کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے شواہد ملے…

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار غیر ملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے

افغان کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار غیر ملکی طورخم کے راستے سے اپنے وطن افغانستان واپس لوٹ گئے ہیں۔ایک بیان میں افغان کمشنریٹ نے کہا ہے کہ ہولڈنگ سینٹر میں نادرا کے عملے نے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر…

غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب سڑکوں پر لاشوں کی تصاویر ہولناک ہیں۔انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینس پر حملے سے دہشت زدہ ہو گیا…

رحیم یار خان: مطلوب مبینہ چور کے والد چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مطلوب مبینہ چور کا والد پولیس کے چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے پکالاڑاں میں چوری کے کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔پولیس کے…

شاداب خان کے کن کشن میں بہتری آ رہی ہے: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب کپتان شاداب خان کے کن کشن میں بہتری آ رہی ہے۔پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز شاداب خان نے ہلکی ٹریننگ بھی کی، کن کشن کی کچھ علامات کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہیں موقع نہیں دیا گیا…

خیبر پختون خوا: دہشتگردی کے 3 واقعات، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے 3 مختلف واقعات میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ہلاک دہشت گرد…

نوشکی: 2 گاڑیوں میں ٹکر سے آگ لگ گئی،2 افراد جھلس کر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے کوچکی کے قریب 2 گاڑیوں میں ٹکر سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد…

کراچی کے اسکولوں میں زیرِ تعلیم افغان طالبعلموں کا ڈیٹا جمع

کراچی کے اسکولوں میں زیرِ تعلیم افغان طالب علموں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا۔دستاویزات کے مطابق 55 افغان طالب علم ضلع جنوبی کے مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں 24 اور ضلع سینٹرل میں 15 افغان طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔دستاویزات…

چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی…

خیر پور: پسندکی شادی کرنے والا جوڑا قتل

خیر پور کے علاقے درازہ شریف کے قریب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں لڑکی کے 2 بھائیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش…