جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی اچھا پرفارم کرے گی، یوسف رضا گیلانی
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی اچھا پرفارم کرے گی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے، ہم الیکشن میں اپنا پروگرام لے کر جائیں…
فیض آباد دھرنا کمیشن: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے لیے سولنامہ تیار
فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے لیے سولنامہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے بیان ریکارڈ…
ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔آڈیو میں ذکاء اشرف نامعلوم فرد اور نامعلوم خاتون سے گفتگو کررہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ذکاء اشرف کھلاڑیوں کے بارے میں بتار ہے ہیں…
بلاول بھٹو نے پنجاب میں جلد انٹری دینے کا عندیہ دیدیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور اور پنجاب میں جلد انٹری دینے کا عندیہ دیدیا۔صحافی نے بلاول بھٹو زرداری سے استفسار کیا کہ سندھ اور کوئٹہ کے بعد لاہور اور پنجاب فتح کرنے کب آرہے ہیں؟اس پر پی پی چیئرمین نے…
نہاتے وقت الیکٹرک گیزر کا استعمال خطرناک ہے؟
کیا نہاتے وقت الیکٹرک گیزر کا استعمال خطرناک ہے؟ جیو فیکٹ حقائق سامنے لے آیا۔کیا نہانے کے دوران الیکٹرک گیزر استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کا خطرہ ہے؟سوشل میڈیا پر پھیلے اس دعوے کی تردید سامنے آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گیزر سے…
ہلکی ترین لائف سائز لینڈ روور ایس یو وی تیار
ایک جاپانی آرٹسٹ نے ہلکا ترین لائف سائز لینڈ روور ایس یو وی تیار کیا ہے۔ حال ہی میں یہ لینڈ روور جاپانی آرٹسٹ ماسومی یاما گوچی کے ساتھ مارکیٹ میں منفرد انداز میں آئی، یہ دراصل آئیکونک لینڈ روور 70 ایس یو وی کی واپسی کو منانے کا حصہ…
مجھے بچوں کو اٹھانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، عثمان ڈار
سینئر سیاستدان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مجھے بچوں کو اٹھانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ٹیلی فون کالز کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عثمان ڈار نے کہا کہ میں سیالکوٹ میں ہی موجود ہوں، مجھے ٹیلی فو ن پر بچوں کو اٹھانے…
پہلے موقع ملا تو تیار نہیں تھا، اب میچور ہوگیا ہوں، صاحبزادہ فرحان
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں نام آنے پر وہ پہلے سے زیادہ پُرجوش ہیں، پچھلی مرتبہ جب چانس ملا تو اس وقت وہ تیار نہ تھے لیکن اب ڈومیسٹک میں محنت کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کےلیے…
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں، چوہدری شجاعت
مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ق لیگ سندھ کے عہدیداروں نے شرکت کی اور…
غزہ میں جلد پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں، برطانیہ
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کی منگل کو پیرس میں ملاقات ہوئی۔اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جلد از جلد ایسی پائیدار جنگ بندی دیکھنا چاہتے ہیں، جس میں اسرائیل کو حماس سے کوئی…
اسرائیل غزہ میں ایک اور جنگ بندی پر آمادہ
اسرائیل نے غزہ میں ایک اور جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی۔اسرائیلی صدر کا کہنا ہے یرغمالیوں کی رہائی کےلیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔دوسری جانب حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے امکان کو…
فردوس عاشق اعوان کی عثمان ڈار کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونا قابل مذمت…
توشہ خانہ ریفرنس: جیولری سیٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر توشہ خانہ ریفرنس میں جیولری سیٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ کا کہنا ہے کہ دباؤ میں آکر جیولری سیٹ…
این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زردای کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ…
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے فلسطینی: ’وہ پوچھتے رہے حماس کے لوگ کہاں ہیں، انھوں نے میری ٹانگ…
اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے فلسطینی: ’وہ پوچھتے رہے حماس کے لوگ کہاں ہیں، انھوں نے میری ٹانگ کاٹ دی‘،تصویر کا کیپشنچھ میں سے پانچ افراد جن کا کہنا ہے کہ انھیں بری طرح پیٹا گیا تھا وہ تقریبا ایک ماہ تک اسرائیلی حراست میں رہنے کے بعد…
عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے سے متعلق پولیس نے کیا کہا؟
پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے سے متعلق پولیس کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمر ڈار کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پر ریڈ کیا، اشتہاری ملزم عمر ڈار مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب…
سانحۂ بلدیہ کیس: ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر
سانحۂ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزمان رحمٰن بھولا اور زبیر چریا نے اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے زبیر چریا اور رحمٰن بھولا کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کی تھیں۔ انسدادِ دہشت گردی…
نیب نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے…
الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنا دیا۔ ای سی پی نے ہدایت دی ہے کہ کابینہ ڈویزن احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکشن جاری کرے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے…
انوارالحق کاکڑ، سرفراز بگٹی کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی، ندیم افضل چن
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے سے پہلے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ سرفراز بگٹی جب…