ہمارے ہاں کم تعلیم ہونے کی وجہ سے انتخابی نشان دیا جاتا ہے، اعتزاز احسن
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتراز احسن نے کہا ہے ہمارے ہاں کم تعلیم ہونے کی وجہ سے انتخابی نشان دیا جاتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں ایسا…
دل کا رشتہ ایپ کے ذریعے معمر ترین جوڑے کی شادی ہوگئی
دل کا رشتہ ایپ کے ذریعے معمر ترین جوڑے کی شادی ہوگئی۔70 سالہ بشیر کی بیوی کو فوت ہوئے 20 سال ہو چکے تھے اور ان کے بیٹے کی خواہش تھی کہ والد کی شادی ہو جائے۔ظہیر نے نہ صرف رشتہ ایپ کے ذریعے 60 سالہ زرینہ بی بی کا اپنے والد کے لیے رشتہ…
روز مرہ کی چیزوں کے استعمال سے پینٹر کا حیرت انگیز شاہکار
فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کےلیے آلات کی کمی نہیں، ایک فنکار اپنے پاس موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے شاہکار تخلیق کردیتا ہے جسے دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایلکس نامی خاتون کی ایک ویڈیو…
اسرائیل: عدلیہ کے اختیارات سے متعلق متنازع حکومتی قانون کالعدم قرار
اسرائیلی سپریم کورٹ نےعدلیہ کے اختیارات سے متعلق حکومت کے متنازع قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔اسرائیلی حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی مرضی کی مخالفت کرتا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ…
تاحیات نا اہلی کیس: سپریم کورٹ کا سات رکنی بنچ تشکیل
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نا اہلی کیس کیلئے سات رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ آرٹیکل 62ون…
فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا، سینیٹ میں قرارداد منظور
اسلام آباد:فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا کی قرارداد سینیٹ میں منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے خلاف بدنیتی پر مبنی یا کسی اور طرح منفی پروپیگنڈا کرنے…
بلوچستان میں 90 ہزار لوگ مارے گئے لیکن 9 ملزمان کو بھی سزا نہیں ملی، نگراں وزیر اعظم
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہےکہ بلوچستان میں 90 ہزار لوگ مارے گئے لیکن 9 ملزمان کو بھی سزا نہیں دی گئی، میرا تعلق بلوچستان سے ہے، اس لیے میرے اوپر انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔…
8 فروری کو پی پی کامیاب ہوگی، بلاول وزیراعظم بنیں گے، مراد علی شاہ
سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لاہور، لاڑکانہ اور قمبر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی مخالف…
پرویز خٹک انتظامیہ کے زور پر نہیں، اپنے دم پر الیکشن جیت کر دکھائے، میاں افتخار حسین
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پرویز خٹک انتظامیہ کے زور پر نہیں بلکہ اپنے دم پر الیکشن جیت کر دکھائے۔نوشہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ اعتراضات کے باوجود…
چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی گلین میک گرا سے ملاقات
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سڈنی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر گلین میک گرا سے ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملاقات آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔ذکا اشرف اور…
تحریک انصاف کا المیہ ہے وہ مخمصے سے نکل نہیں رہی، سینیٹر عرفان صدیقی
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 9 مئی کرنے کے بعد خود کو سیاسی جماعت کہہ رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کا المیہ ہے کہ وہ مخمصے سے نکل نہیں رہی، پی…
حیرت ہے کچھ امیدواروں کے کاغذات منظور، کچھ کے مسترد کر دیے گئے، منیزے جہانگیر
شریک چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) منیزے جہانگیر کا کہنا ہے کہ حیرت ہے کچھ امیدواروں کے کاغذات منظور، کچھ کے مسترد کر دیے گئے، اگر ووٹر خاص شخص کو ووٹ ڈالنا چاہے تو اسے ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔ایچ آر سی پی کے…
اوگرا نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 50 پیسے مہنگا کردیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا کردیا ہے۔اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری کیا، جس میں فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر…
اگر بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخاب کی اہمیت اس لیے ہے کہ اس نے ملک کے…
مظفر گڑھ: ایس ایچ او نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کردیے
مظفر گڑھ کے تھانیدار خرم ریاض نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جمشید دستی کے گھر پر چھاپے کا الزام مسترد کردیا۔ایک بیان میں ایس ایچ او مظفر گڑھ نے کہا کہ نہ تو جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی اُن کی فیملی کو ہراساں کیا…
سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے…
وزیراعظم آسٹریلیا کی پاکستان اور آسٹریلوی ٹیموں کے اعزاز میں دعوت
وزیراعظم آسٹریلیا انتھونی البانیز کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور سی ای او سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام…
مجھ پر بار بار تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں، انوارالحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ مجھ پر بار بار تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں، میرا مینڈیٹ نہیں کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دوں۔لاہور میں بزنسی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ…
خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش، وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خرم لطیف کھوسہ کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ نےخرم لطیف کھوسہ کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں خرم لطیف…
نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج
مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردی گئی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی عہدیدار شاہد رفیق…