جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایبٹ آباد: نواز شریف کے کاغذات پر اعتراض، سماعت 8 جنوری تک ملتوی

ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پرالیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے۔الیکشن…

عامر جمال نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی…

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق

لاہور کے علاقے بابا اعظم چوک اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدقسمت خاندان چوتھی منزل پر ایک چھوٹے سے کرائے کے گھر میں رہتا تھا، جاں بحق ہونے والے بچوں کا باپ نانبائی ہے جو صبح سویرے کام پر چلا گیا…

سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی شکار کرلیے، میزبان ٹیم کی تیسری اور چوتھی وکٹ پے درپے گری۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنز پر گری، اسٹیو اسمتھ کو 38 رنز پر میر حمزہ نے آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ بھی اسی یعنی 187 رنز پر…

امریکا کی مذہبی آزادی رپورٹ، پاکستان ’خاص تشویش‘ والے ممالک میں شامل

امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی رپورٹ میں پاکستان کو ’خاص تشویش‘ والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ الجزائر، آذربائیجان، وسطی افریقی، کوموروس، ویتنام بھی خصوصی واچ لسٹ میں نامزد کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق روس، چین،…

جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عبدالحمید لون

یوم حق خودارادیت پر حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ 5 جنوری 1949 میں اقوام متحدہ نے کشمیریوں کےحق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ 1949 میں آج کے دن اقوام متحدہ کمیشن برائے پاکستان، بھارت نے قرارداد…

کراچی، ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے گاڑی چوری کا مقدمہ درج

کراچی میں سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں سہراب گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں…

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 96 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، سابق وزیراعظم اور ملک کو متفقہ آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کا 96 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام نے استحصال کے شکار عوام کو سوچنے کا شعور اور…

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی میں اضافہ ہوگیا

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ، خاران، زیارت، کواس، چینہ، زڑگی میں برفباری جبکہ نوشکی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔زیارت میں شدید سردی کے بعد سوئی گیس مکمل بند ہے جس کے سبب علاقہ…

امریکا، ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک اور 5 زخمی

امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔ …

کراچی، ملیر سٹی کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے ملیر سٹی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ سے متعدد جھونپڑیاں جل گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز آگ بجھانے کے عمل میں شامل رہے، آگ بجھانے کے بعد…

امریکی ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔امریکی پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد کے شمالی علاقے میں عراقی کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ خبر رساں اداروں کے…

اسرائیلی فوج کا اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ممدوح لولو پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد تنظیم کے اہم رہنما ممدوح لولو کو راکٹ سے نشانہ…

پری پول رگنگ کی بات کرنے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، پرویزخٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل پری پول رگنگ کی باتیں کرنے و الے الیکشن سے بھاگنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں، یہ پارٹیاں اپنی شکست سے باخبر ہیں۔ نوشہرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے…

جماعت نہم کے غیر تسلی بخش نتائج سے طلبا کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا، سید طارق شاہ

آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا ہے کہ جماعت نہم کے غیر تسلی بخش نتائج سے طلباء کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا۔ طارق شاہ نے کہا کہ میٹرک بورڈ کراچی کے نتائج سے طلباء، والدین اور اساتذہ ذہنی اذیت…

چین میں سرجری کے ذریعے پالتو جانوروں کے کان مکی ماؤس جیسے کروانے کا رجحان

چین میں لوگوں کی جانب سے پالتو جانوروں کو پالنے اور پھر انکے کان کارٹون چوہے کا افسانوی کردار مکی ماؤس جیسے کروانے کی کوشش میں جانوروں کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔ کتوں اور بلیوں کے نوکیلے کان ہوتے ہیں، لیکن چین میں ایک ایسا ٹرینڈ چل گیا…

پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں کی وزارت خارجہ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل…

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سی پی این ای میں ایڈیٹرز سے ملاقات

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سی پی این ای میں ایڈیٹرز سے ملاقات کی اور کراچی کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی، بتایا کہ ماضی کی شہری حکومتوں میں کے ایم سی کی ریونیو کلیکشن پر کوئی کام نہیں ہوا، وہ مسائل کے حل اور انفرااسٹرکچر کی بہتری…

سازشی کبھی مانتے ہیں انہوں نے سازش کی ہے؟، خواجہ آصف کا دھرنا کمیشن میں فیض حمید کے بیان پر ردِعمل

سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک سیکیورٹی میٹنگ میں جنرل باجوہ سے پوچھا کہ مظاہرین میں پیسے کیوں تقسیم کیے؟ جنرل باجوہ نے کہا کہ مظاہرین کے پاس واپسی کا کرایہ نہیں تھا۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج…