جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی کیلئے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی

1 اور بجلی کا بم گرا دیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔نیپرا کی جانب سے منظوری…

سینیٹ اجلاس میں بلوچ خواتین کے دھرنے پر بات نہیں کرنے دی گئی: سینیٹر مشتاق

جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اجلاس میں ہم بلوچ خواتین کے دھرنے پر بات کرنا چاہتے تھے، مگر ہمیں بات نہیں کرنے دی گئی۔آج سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس پیر دن ڈھائی…

بلوچستان ہائیکورٹ نے قاسم سوری کی درخواست نمٹادی

بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاسم سوری کی وزارتِ داخلہ کے خلاف درخواست نمٹا دی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے قاسم سوری کے وکیل کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم بھی دیا…

امریکا: شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگر مچھ گھس گیا

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علاقے ایسٹرو میں قائم کوکونٹ پوائنٹ مال میں ایک 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا…

سینئر ایم کیوایم رہنما رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔آصف علی زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون…

خواجہ آصف کے اقدامات سے لگ رہا ہے کہ اُنہیں شکست نظر آرہی ہے، ریحانہ ڈار

سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے اقدامات سے لگ رہا ہے کہ اُنہیں  شکست نظر آرہی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی پر خواجہ آصف کے حمایتی نے…

شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات امیدوار  مسعود خان مندوخیل نے دائر کیے۔شہباز شریف نے فاروق ستار کو صاحبزادی کی…

بلے کا انتخابی نشان: الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان دیے جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا…

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی درخواست پر نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر نوٹس لے لیا۔ای سی پی نے فواد چوہدری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈی پی او جہلم کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ای سی پی نے مراسلے میں ڈی آر او اور ڈی…

سرگودھا میں جائیداد کا تنازع، چچا کی فائرنگ سے بھتیجا ہلاک، ملزم کی خودکشی

سرگودھا کے علاقے حیات شیرپاؤ چوک میں چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی…

اسٹیٹ بینک کا 30، 31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 30 اور 31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رکھنے کا علان کیا ہے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے مخصوص بینک برانچیں 30 اور 31 دسمبر کو کھلی رہیں گی۔اسٹیٹ…

کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 16 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے  کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 16 جنوری تک دائر  کی جا سکیں گی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں پر ٹریبونل 19 جنوری تک فیصلہ دیں گے،…

شہباز، ایم کیو ایم ملاقات: این اے 242 کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوسکی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی؟ یا نہیں؟ شہباز شریف کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ذرائع…

اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل سنوائی کا آغاز کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’سنوائی‘ کا آغاز کر دیا۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پورٹل اور ایپ ’سنوائی‘ ایس بی پی کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد بینکوں کے صارفین کو شکایات کے…

کراچی : پورٹ قاسم کے قریب نجی اسٹیل مل میں آگ لگنے سے 2 جاں بحق

کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب نجی اسٹیل مل میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔دنیا کے پانچویں بڑے شہر کراچی کا آگ بجھانے کا نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق 10 فیصد سے بھی کم پر چل رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے قریب نجی اسٹیل…

مردہ قرار دی جانے والی برطانوی خاتون 40 منٹ بعد زندہ ہوگئی

مردہ قرار دی جانے والی برطانوی خاتون 40 منٹ بعد زندہ ہوگئی اور موت سے قریب تر ہونے کا تجربہ بھی سب کے ساتھ شیئر کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل سے لاعلم کرسٹی بورٹوفٹ نامی خاتون، جو تین بچوں کی ماں ہیں، نے اپنے شوہر کے ہمراہ…

شہباز شریف نے نواز شریف کا سلام و پیغام متحدہ کی قیادت کو پہنچا دیا

سابق وزیرِ اعظم و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع مرکز پہنچ گیا۔کراچی کے دورے پر آئے ہوئے شہباز شریف ایم کیوایم کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر…

سعودی عرب کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے

سعودی عرب کی کان کن کمپنی معادن کو مکہ مکرمہ کے علاقے میں سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کے جنوب میں سونے کے متعدد ذخائر دریافت کیے ہیں۔کمپنی…

بلاول بھٹو کے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بلاول بھٹو کے وکیل نے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراض کا جواب داخل کروا دیا۔بلاول بھٹو زرداری کے وکیل نے تحریری دستاویزات و…

نعیم پنجوتھا کا مریم نواز پر افتخار گوندل کو اغواء کرانے کا الزام

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر افتخارگوندل کو اغواء کرانے کا الزام لگا دیا۔یہ الزام بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے سرگودھامیں میڈیا سے بات چیت کے دوران عائد کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ…