آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے، بیرسٹر گوہر علی
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو…
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی کے 7 روز کے…
پی ایس ایکس کی بلند ترین سطح بنانے کی لہر دسویں روز ٹوٹ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کی دسمبر کے ہر کاروباری دن میں تاریخ کی بلند ترین سطح بنانے کی لہر دسویں روز ٹوٹ گئی۔پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس دسمبر کی دسویں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح نہ بنا سکا۔ انڈیکس نے 13 دسمبر کو 67…
جج اور اہلیہ کے تشدد کی شکار رضوانہ کا بیان ریکارڈ، جج پر بھی مار پیٹ کا الزام
اسلام آباد میں جج اور ان کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کی شکار 14 سالہ رضوانہ ابھی تک مکمل صحتیاب نہیں ہو سکی، وہ نہ تو زیادہ بول سکتی ہے اور نہ ہی چل سکتی ہے۔اسلام آباد پولیس نے لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو آکر رضوانہ کا بیان ریکارڈ کرلیا…
مجرم شاہنواز امیر کو مرنے تک پھانسی کے پھندے سے لٹکایا جائے، سارہ انعام قتل کا تفصیلی فیصلہ
سارہ انعام قتل کیس کے تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ مجرم شاہنواز امیر کو مرنے تک پھانسی کے پھندے سے لٹکایا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے جج ناصر جاوید رانا نے 75 صفحات پر مشتمل سارہ انعام قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتی…
گورنر سندھ کی ایرانی صنعتکار و تاجروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایران میں خراسان رضاوی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز اور مائینز اینڈ ایگریکلچر کا دورہ کیا۔خراسان رضاوی چیمبر اراکین سے باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ، تجارتی وفود کے تبادلوں، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور…
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 دسمبر کو 9 لاکھ 93 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 20 کروڑ ڈالر رہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 6 لاکھ…
انتخابی عمل رک گیا، ذمہ دار تحریک انصاف ہے، الیکشن کمیشن
ملک بھر میں انتخابی عملے کی تربیت معطل کیے جانے کے بعد الیکشن پراسیس رک گیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ذمہ دار وہ نہیں، پی ٹی آئی ہے، جس نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرری چیلنج کی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ 8 فروری…
جے سوریا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر
سابق کپتان سنتھ جے سوریا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر کردیے گئے۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق سنتھ جے سوریا کو فوری طور پر ایک سال کےلیے ٹیم کا فل ٹائم ’کرکٹ کنسلٹنٹ‘ مقرر کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ سنتھ جے سوریا…
سعودی عرب 2030 تک ملازمتوں کے ڈھائی لاکھ مواقع فراہم کرے گا
سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ایکسپو 2030 کے انعقاد کے دوران روزگار کے ڈھائی لاکھ مواقع فراہم ہوں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں سیاحت…
قائد اعظم کی اسرائیل کے معاملے پر رائے سے اختلاف ’کفر‘ نہیں: نگراں وزیر اعظم
نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نےکہا ہےکہ قائد اعظم نے اسرائیل کے معاملے پر جو رائے دی تھی اس سے اختلاف کرنا 'کفر' نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ’دو ریاستی حل‘ ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، قائد اعظم…
القسام نے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے، ویڈیو بھی جاری کردی
اسرائیلی فوج کو خان یونس میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حماس کے القسام بریگیڈ نے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے۔القسام بریگیڈ نے ویڈیو جاری کردی، جس میں اسرائیلی فوج کو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی…
شیر افضل مروت کو 1 ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو 1 ماہ کیلئے 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا، انہیں آج دوپہر لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں…
مبین خلجی کی پی ٹی آئی چھوڑ کر بی اے پی میں شمولیت
تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما مبین خلجی نے بلوچستان عوام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شمولیتی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر رہنما شریک…
ہم نے وفاق میں صوبے کی نمائندگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم نے وفاق میں صوبے کے عوام کی نمائندگی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ حقوق اور نمائندگی کیا ہوتے ہیں پہلے یہ سمجھنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ…
7 سال بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچے گا
ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ 19 دسمبر کو عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے گا۔سربراہ حج تنظیم کے مطابق منگل سے ایرانی عمرہ عازمین کی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔عرب میڈیا کی…
کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کر رہے ہیں: سعودی وزیرِ توانائی
سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوپ 28 مشترکہ اعلامیے میں فوسل فیول سے فوری یا تدریجی منتقلی کا…
سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس مظاہر کی اوپن سماعت کی درخواست منظور
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی سے متعلق سماعت اوپن کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست متفقہ طور پر منظور کر لی۔جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کیا…
ہمیں دبے اور کچلے طبقات کی مدد کرنی چاہیے: نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ کا کہنا ہے کہ صنفی تشدد کلچرل مسئلہ بھی ہے، ہمیں دبے اور کچلے ہوئے طبقات کا ساتھ دینا ہے اور ان کی مدد کرنی ہےنگراں وزیرِ اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے صنفی تشدد پر کثیر…
برسلز: یورپی ممالک سے تجارتی تعلقات کیلئے آن لائن بریفنگ سیشن کا انعقاد
یورپین دارالحکومت برسلز میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے یورپی رکن ممالک میں پاکستانی مشنز کے لیے تجارتی تعلقات کے نئے اور ابھرتے ہوئے انداز پر ایک آن لائن بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ اس بریفنگ کا مقصد جی ایس پی پلس اسکیم کے دائرہ کار کو…