جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

افغان حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے، سرفراز بگٹی

نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے دوحہ معاہدے میں اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ…

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر وہیکل ٹیکس میں نقد ادائیگی ختم کردی

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے موٹر وہیکل ٹیکس میں نقد ادائیگی ختم کردی۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز محمد علی کا کہنا ہے کہ اب تمام ادائیگیاں بینک یا ٹیلی کام چینل کے ذریعے ہو سکیں گی۔ ادائیگیوں کےلیے نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلی کیشن پیر…

شاہین آفریدی کی جسپریت بمراہ سے ملاقات، بچے کی پیدائش پر مبارکباد

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی اور انہیں والد بننے پر مبارکباد دی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ سے بچے کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس حوالے سے تحفہ بھی دیا۔ پاکستان کرکٹ…

لیسکو آپریشن کا چوتھا روز، بجلی چوری میں ملوث 248 کنکشنز پکڑ لیے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چوتھے روز آپریشن کے دوران چوری کرنے والے 248 کنکشنز پکڑ لیے۔ترجمان کے مطابق لیسکو نے لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔اس دوران 2482 کنکشنز بجلی…

راولپنڈی: معاشی حالات سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے قاسم آباد میں 2 بچیوں کے باپ نے گھر کے معاشی حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا واقعے کی مزید…

چترال، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک

چترال میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔نگراں…

بھارتی جامعات میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مشعال ملک

نگراں وزیراعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق مشعال ملک  کا کہنا ہے کہ بھارتی جامعات میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنےوالے کشمیریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے…

راج دیپ سردیسائی نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی

سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی۔بھارتی صحافی نے کولمبو میں بارش سے ایک بار پھر میچ متاثر ہونے پر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کی۔ایشیا کپ 2023ء کے 9ویں میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ…

ریلوے پولیس کے کانسٹیبلز کی پوسٹ کو گریڈ 7 میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

ریلوے پولیس کے کانسٹیبلز کی پوسٹ کو گریڈ 7 میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں انہیں ادارے کی کارکردگی، اصلاحات اور منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔شاہد اشرف تارڑ نے ٹریک میٹریل کی چوری…

کراچی میں سوتیلی ماں کا بیٹی پر لوہے کی گرم سلاخوں سے تشدد، باپ اور خاتون گرفتار

کراچی کی مشرف کالونی سے پولیس نے میاں اور بیوی کو 12 سالہ بیٹی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، گرفتار خاتون لڑکی کی سوتیلی ماں ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی راؤ…

قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ وڈیرے قبضہ کرلیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ وڈیرے اور جاگیر دار قبضہ کرلیں۔کراچی میں الخدمت کے بنو قابل ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 14 سے 25 سال کے نوجوان…

کراچی: غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، 121 گرفتار

کراچی میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغانی باشندوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر سے 121 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے افغانیوں کے خلاف شہر بھر میں پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے،…

صوبے کا وعدہ کرنے والوں نے نئی پارٹی بنالی، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنہوں نے صوبے کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے اب نئی پارٹی بنالی ہے۔سکھر میں جلسے سے خطاب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک نظریے اور ایک فلسفے کا نام…

نسیم شاہ کا پہلا اسپیل، بھارتی اوپنر پریشان اور شائقین حیران

ایشیا کپ 2023ء کے 9ویں میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے پہلے اسپیل کی ہر کوئی تعریف کرنے لگا۔بھارت کے اوپنر روہت شرما اور شبمن گل بیٹنگ کے دوران نسیم شاہ کی بولنگ پر پریشان دکھائی دیے، دوسری جانب شائقین حیران تھے۔پاکستانی فاسٹ بولر…

کراچی: شوہر نے بیوی سے جھگڑے پر خود کو گولی مارلی

کراچی میں شوہر نے چلتی گاڑی میں بیوی سے جھگڑے پر خود کو گولی مار لی۔نیو ٹاؤن کے علاقے میں چلتی گاڑی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر شوہر نے خود کو سینے میں گولی مار لی۔پولیس کے مطابق زخمی شوہر کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ…

پاک بھارت میچ میں بارش، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مدد کی پیشکش

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایشیاکپ انتظامیہ کو پاک بھارت میچ میں ہونے والی بارش کا پانی خشک کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی۔ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا…

بلاول بھٹو نے اپنے اتحادیوں کو ڈرپوک اور الیکشن سے بھاگنے والا قرار دیدیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اتحادیوں کو ڈرپوک اور الیکشن سے بھاگنے والا قرار دے دیا۔حیدر آباد میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست میں ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘، ڈر کر بھاگنا پیپلز پارٹی کی…

موچکو ٹول پلازہ پرکار سوار کی فائرنگ سے کیشئر زخمی، مقدمہ درج

موچکو ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس مانگنے پر کار سوار نے گولی مار کر کیشئر کو زخمی کردیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ٹول ٹیکس مانگنے پر تلخ کلامی کے بعد کار سوار نے فائرنگ کی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔کراچی کے ضلع کیماڑی میں حب ریور…

کولمبو میں پاک بھارت میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی، محمد حفیظ مایوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پاک بھارت میچ میں شائقین کے نہ آنے پر مایوس ہوگئے۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں میچ کھیلا جارہا ہے، جو بارش کے باعث روک دیا گیا۔کولمبو میں ہونے والی بارشوں کے…