ایشین گیمز: پاکستان والی بال ٹیم اسلام آباد سے ہینگزو کیلئے روانہ
ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم لیے پاکستان والی بال ٹیم اسلام آباد سے ہینگزو کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ کھلاڑی اور آفیشلز ایونٹ میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہے۔ ایشین گیمز میں والی بال ایونٹ 19 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا،…
کراچی: جناح اسپتال میں غیر معیاری کھانے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل
جناح اسپتال کراچی کے کچن میں غیر معیاری کھانے کے معاملے پر سیکریٹری صحت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی چیئرمین اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ہوں گے، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس کے چیئرمین کمیٹی کے رکن ہوں گے۔دیگر…
آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چھٹے روز ’تعلیمِ بالغان‘ پیش
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چھٹے روز ’تعلیمِ بالغان‘ پیش کیا گیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چھٹے روز پاکستان کے معروف لکھاری خواجہ معین الدین کی لکھی گئی شہرہ آفاق…
صدر درمیان میں جو گیم کرتے ہیں وہ عجیب ہوتی ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی جو درمیان میں گیم کرتے ہیں وہ عجیب ہوتی ہے، قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ صدر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ تاریخ کا اعلان کریں۔ لاہور میں فیصل کریم کنڈی کے…
پی آئی اے نے بدترین مالی بحران سے نکلنے کیلئے 17 ارب روپے قرض مانگ لیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بدترین مالی بحران سے نکلنے کیلئے دو بینکوں سے17 ارب روپے قرض مانگ لیا۔پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے ایئرلائن آپریشنز بحال رکھنے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔قومی ایئرلائن کے ذمے 260 ارب…
ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف
ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں کیپر بیٹر محمد رضوان اور افتخار احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنز بنائے، جس میں…
زمان خان ٹیم میں شامل، حارث رؤف نے منفرد تحفے سے نواز دیا
ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو پہنچے تو قومی ٹیم کے اسکواڈ نے ان کا کھلے دل سے استقبال کیا اور حارث رؤف نے انہیں ڈیبیو کیپ پیش کردی۔خیال رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے باعث ان…
مستونگ دھماکا: مولانا فضل الرحمٰن، آصف زرداری کی مذمت
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے جاری کیے گئے بیان میں…
بغاوت پر اُکسانے کا کیس: فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔جج طاہرعباس سِپرا نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر…
ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے سندھ میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ طے کیا ہے مل کر پیپلزپارٹی کے وڈیروں کو ان کی اوقات یاد دلائیں گے، ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے سندھ میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم اور جے…
پاکستان حالات کا جائزہ لے کر طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کریگا: دفترِ خارجہ
دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان حالات کا جائزہ لے کر ہی طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے گا، وزارتِ خارجہ کی عمارت کے بجلی کے بل سی ڈی اے ادا کرتی ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے…
پیپلز پارٹی سے مجھے کون نکال سکتا ہے؟ لطیف کھوسہ
پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے مجھے کون اس سے نکال سکتا ہے۔لاہور سے پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول…
سعودی شاہ اور ولی عہد کو ایرانی صدر کے خطوط
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خطوط ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے نائب سعودی وزیرِ خارجہ کو دیے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق…
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، سندھ میں گیس قلت کا خدشہ، سوئی سدرن
سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ میں محدود اوقات کیلئے گیس قلت کا خدشہ ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کنڑ پساکی گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے گیس پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی سبکدوش ہو نے...گیس فیلڈ…
اگست میں سالانہ بنیادوں پر ملکی درآمدات میں اضافہ
رواں سال اگست میں متعدد ممالک سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست میں نائیجیریا سے درآمدات میں 14 ہزار 377 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ نائیجیریا سے درآمدات کا حجم 4 کروڑ 39 لاکھ…
ایشیا کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم 9 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہوگئی۔ تاہم قومی ٹیم نے 11 اوورز کے اختتام پر 48 رنز بنالیے۔کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا…
انشورنس کمپنی شہری کو 45 لاکھ کلیم کی رقم، 8 سال کا منافع ادا کرے، صدر علوی
صدر مملکت عارف علوی نے انشورنس کمپنی کو صارف کو 45 لاکھ روپے بمع 8 سال منافع ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عارف علوی نے کہا کہ کمپنی نے معاملہ 8 سال لٹکائے رکھا، شہری کی انشورنس کی رقم پر منافع کمایا، انشورنس کمپنی شہری کو 45 لاکھ کلیم کی رقم…
سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کی 90 دن میں انتخابات کروانے کی درخواست واپس
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 90 دن میں انتخابات کروانےکی درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کردی۔پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزار نے…
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود 22 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ مہنگائی رواں سال مئی کی بلند ترین سطح 38 فیصد سے گری ہے اور گرتی رہے گی۔ مانٹیری پالیسی بیان کے مطابق جولائی اجلاس کے بعد چار عوامل…
دنیا کا سب سے لمبا ترین کتا زیوس مرگیا
دنیا کا سب سے لمبا ترین کتا زیوس کینسر کے سبب 4 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے مرگیا۔دنیا کا سب سے لمبا کتا ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے والا زیوس ’گریٹ ڈین‘ نامی نسل سے تعلق رکھتا تھا۔زیوس ہڈیوں کے کینسر کے علاج سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں…