کل کے میچ کے بعد وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین سے کیا پوچھا؟
ایشیا کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر گزشتہ روز سری لنکا سے شکست کے بعد اختتام کو پہنچا تو سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین سے ایک سوال پوچھ لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کھلاڑی نے اپنی جم سے…
زمان خان مستقبل کا سُپر اسٹار ہے، بابر اعظم کے والد کا سری لنکا سے شکست پر ردِ عمل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے پاکستان کے سری لنکا سے شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔اعظم صدیق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک تصویر شیئر کی…
ایشیا کپ: بھارت کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے…
نیب ترامیم کالعدم: سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے
سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ایک سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس نیب کے پاس جائےگا۔سابق وزرائے اعظم نواشریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا…
چیئرمین نیب کی 4 سالہ مدت بحال
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب کی 4 سالہ مدت بحال کردی گئی۔واضح رہے کہ نیب ترامیم میں چیئرمین نیب کی مدت کو 3 سال کیا گیا تھا۔اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری دن چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لیڈیز اینڈ جنٹلمین،…
فرانس کا ایپل کو آئی فون کی فروخت روکنے کا حکم
پیرس: فرانس نے ایپل کو الیکٹرو میگنیٹک شعاعوں کے زیادہ اخراج کی وجہ سے ملک میں آئی فون 12 کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے ریڈیو فریکوئنسی کی نگرانی کرنے والے ادارے (اے این ایف آر) نے کمپنی سے…
شہزادی ڈیانا کا مشہور سوئیٹر 11 لاکھ ڈالرز میں نیلام
آنجہانی شہزادی ڈیانا کا ’کالی بھیڑ‘ والا مشہور سوئیٹر 11 لاکھ ڈالرز سے زائد میں نیلام ہوگیا۔سرخ رنگ کا یہ سوئیٹر شہزادی ڈیانا نے 1981ء میں ایک پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور اس وقت ان کے شوہر کنگ چارلس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ بین…
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
اسلام آبادکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہٰی کی ضمانت 20 ہزار روپے…
اسٹیٹ بینک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع بڑھا دیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع بڑھا دیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 3 ماہ کے ڈالر بلز کا منافع 125 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔3 ماہ کے برطانوی پاؤنڈ بلز کا منافع 175…
سینٹرل جیل پشاور: قیدیوں کے پاس موبائل فونز کا انکشاف
سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل فون سے سینٹرل جیل پشاور کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور محمد وسیم نے ’جیو نیوز‘ سے…
ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے پرویز الہٰی کا عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر…
جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم آج پاکستان سے واپس روانہ ہوگی
جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم واپس روانگی کے لیے کراچی کے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئی۔مہمان ٹیم کے ساتھ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھی لاہور جانے کے لیے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ ہوئی۔ جنوبی افریقی ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ روانہ…
’گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز‘، چیف جسٹس کا آج آخری دن وکلاء سے مکالمہ
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریٹائرمنٹ سے قبل بینچ میں آخری دن وکلاء اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے آخری کیس میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ ٹوسی یوآل مائی فرینڈز۔وکیل میاں بلال نے چیف…
اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے انکار کردیا
اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے سے انکار کردیا ہے۔خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست پر عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔اٹک جیل…
سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا 12 بجے سنائے گی
سپریم کورٹ آف پاکستان نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا 12بجے سنائے گی۔اس ضمن میں سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا روسٹر جاری کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی تھی۔نیب ترامیم کے خلاف…
بجلی چوروں کے خلاف ایکشن میں تیزی
ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 1 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف 5 ہزار 193…
کراچی: رینجرز کا بلدیہ میں چھاپہ، ذخیرہ کی گئی 1 ارب روپے کی چینی برآمد
سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 1 ارب روپے کی چینی برآمد کر لی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑی گئی چینی کی 1 لاکھ 40 ہزار بوریاں ضبط کی گئی ہیں۔چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک…
ٹیم میں جذبہ موجود ہے ورلڈکپ میں اچھا نتیجہ آئے گا، افتخار احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں کوشش کرنے والی اسپرٹ ہے جس طرح لڑکے جان مار رہے ہیں ورلڈ کپ میں اچھا ریزلٹ آئے گا۔ایشیا کپ سُپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد…
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا روس میں ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کا معائنہ
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے دورہ روس کے دوران ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن جنگی جہازوں کا بھی معائنہ کریں گے جبکہ روسی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے امکانات کا بھی عندیہ دیا…
بغاوت پر اکسانے کا کیس، علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی آئے نے آج علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔اس سے قبل…