سوشل میڈیا پر تنقید، نجم سیٹھی ٹیم کے حق میں بول پڑے
ایشیا کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی ٹیم کے حق میں بول پڑے۔اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے…
ایشین گیمز: ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی تیسری مرتبہ گولڈ میڈل کیلئے پُرامید
پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کےلیے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتا، اس بار بھی جیتیں گے۔آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کےلیے ہماری تیاریاں کافی اچھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف…
آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، راجا ریاض
سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے عام انتخابات کےلیے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔راجہ ریاض لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات…
سی این ایس گالف: دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا
دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک کروڑ 11 لاکھ روپے پر مشتمل…
توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، چیئرمین نیپرا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، صارف جس سے خریدنا چاہے بجلی خرید سکے گا، دنیا بھر میں فری مارکیٹ کا تصور ہے، ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔ لاہور…
35 ممالک کا یوکرین تنازع کے حل کیلئے سیاسی و سفارتی ذرائع استعمال کرنے پر زور
روسی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں شریک سفیروں اور سفارت کاروں نے یوکرین تنازع کے حل میں ممکنہ سیاسی و سفارتی ذرائع کے استعمال پر زور دیا۔اسلام آباد وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ...روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی…
راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی
قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران راجہ ریاض نے…
ایران: مہسا امینی کی پہلی برسی پر سخت حفاظتی اقدامات، والد بھی زیر حراست
ایران میں پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی خاتون مہسا امینی کی پہلی برسی پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے جبکہ مظاہروں کو روکنے کیلئے مہسا امینی کے والد کو بھی کچھ گھنٹوں کیلئے حراست میں رکھا گیا۔ایران میں حجاب کے معاملے پر زیرِ حراست ہلاک…
ہم آئی پی پیز کے معاہدے کو جاننے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم آئی پی پیز کے معاہدے کو جاننے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے، جبکہ عالمی عدالت میں بھی آئی پی پیز کی بات اٹھائیں گے۔اسلام آباد میں توانائی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ…
6 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن ٹیم سعودی عرب روانہ
سعودی عرب میں ہونے والے 6 ملکی فرینڈلی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم سعودی عرب روانہ ہوگئی۔ سعودی عرب میں 18 سے 30 ستمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی جس میں پاکستان اور میزبان سعودی عرب کے…
شہباز شریف نے نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیدیا
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم پر عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہماری مشاورت ہوئی ہے، نیب ترامیم پر عدالتی فیصلہ افسوسناک ہے،…
زمان خان نے بھٹے پر اینٹیں لادنے سے لے کر کرکٹ تک کا سفر کیسے طے کیا ؟
ایشیا کپ سُپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیبیو دینے والے کرکٹر زمان خان نے اپنی مشکلات سے بھری داستان سنا دی ہے۔زمان خان ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے آخری…
نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو غریبوں کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے، نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی۔مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد…
کراچی، گلشن حدید اسکول پرنسپل جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے خلاف مبینہ طور پر خواتین سے زیادتی کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید اسکول پرنسپل کی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے جسمانی…
بیلجیئم، سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتیں، مرکزی رجسٹر کا قیام زیر غور
بیلجیئم میں سائیکلوں کی چوری سے نمٹنے کے لیے آئندہ جنوری میں سائیکلوں کا ایک مرکزی رجسٹر قائم کیا جائے گا۔ یہ بات بیلجیئم کے موبلٹی کے وزیر جارج گلکنیٹ نے بیلجئین میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت شہریوں کو مختصر سفر…
اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کی وجہ بتادی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اینٹی کرپشن کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الہٰی کو لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پرویز الہٰی نے لاہور ماسٹر…
چیف جسٹس عمر عطا بندیال الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ
چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ افسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔چیف جسٹس نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال…
بھارت کینیڈا تجارتی تعلقات کشیدہ، اوٹاوا نے ٹریڈ مشن کو نئی دلی جانے والے روک دیا
کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کینیڈا نے اپنے ٹریڈ مشن کو آئندہ ماہ بھارت جانے سے روک دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کینیڈا کے ٹریڈ مشن نے آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مختلف معاہدے کرنے…
فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی انجری کا دبئی میں اسکین
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر آگئی۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی انجری کا دبئی میں اسکین کروایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے، مزید اسکین کے…
مودی سرکار کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظرِ عام پر آگیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظرِ عام پر آگیا۔مودی سرکار نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر انتخابات پر اثر انداز ہونے کی ایک اور کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج بارہ مولہ میں متعدد بھارتی…