جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میر پور خاص: ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

صوبہ سندھ کے ضلع میر پور خاص میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد خالد کے مطابق میر پور خاص کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 1 ماہ میں 45 ہزار مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 1 ماہ کے…

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ امریکا روانہ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔ نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھی شرکت کریں…

پوکو کا X5 پرو 5G متعارف؛ برانڈ کی دنیا میں اہم سنگ میل ڈایوئس

مقبول ترین ٹیکنالوجی برانڈ پوکو نے ٹیکنالوجی اور انٹرٹینٹمنٹ کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا اسمارٹ فون جین زیڈ (Gen Z) متعارف کرایا ہے جو ہمیشہ ایک نئے اور جدید فون کی تلاش میں رہتے ہیں۔ پانچ برس مکمل ہونے پر پوکو کی جانب سے پوکو ایکس…

پنجاب: 24 گھنٹوں میں مزید 101 ڈینگی کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 101 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 39، لاہورمیں 31، ملتان میں12 جبکہ گوجرانوالا میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں…

بیرسٹر سیف تحریکِ انصاف کے وکلاء پینل میں شامل

بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کو تحریکِ انصاف کے وکلاء پینل میں شامل کر لیا گیا۔بیرسٹر محمد علی سیف پی ٹی آئی کے عدالتی کیسز میں قانونی معاونت کریں گے۔اس حوالے سے تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح…

پشاور، فیصل آباد سے بجلی چوری میں ملوث 72 افراد گرفتار

پشاور اور فیصل آباد میں بجلی چوری میں ملوث 72 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق پشاور پولیس کی رپورٹ سامنے آ گئی۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق شہر میں 15 دنوں کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 262 ایف آئی آردرج کی…

پاکستانی فٹبالر صدام حسین نے عمان کا فٹبال کلب جوائن کر لیا

پاکستان فٹ بال ٹیم کے مڈ فیلڈر صدام حسین کا عمان میں معاہدہ ہو گیا جس کے تحت انہوں نے صلالہ اسپورٹس کلب کو جوائن کر لیا ہے۔پاکستانی فٹ بالر کا ایس ایس جی سی سے صلالہ کلب ٹرانسفر ہوا ہے، صلالہ اسپورٹس کلب عمان کا ڈویژن ون کلب ہے۔صدام حسین…

احمد شہزاد کا ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے کا چیک

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے میڈل جیتنے پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی…

پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام تحقیقات کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔چوہدری…

پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ، 12 تاخیر کا شکار

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بین الاقوامی شیڈول مکمل طور پر بحال ہو گیا جبکہ اندرونِ ملک متاثر ہے۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔کراچی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300 اور 301 منسوخ کی گئی…

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار مشرقی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونحوا کے بعض مقامات پر…

کراچی، دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر لوٹ مار کی واردات کے دوران کار سوار کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے میں ایک ملزم زخمی بھی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرکے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ملزم کا علاج جاری ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا…

کراچی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا راج

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا راج ہے، مٹر گشت کرتے کتے جناح ٹرمینل کے برآمدوں میں آجاتے ہیں، آوارہ کتوں کے مسافروں پر حملہ آور ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی آوارہ کتوں کو ایئرپورٹ کے حساس مقامات سے…

سعودیہ اسرائیل تعلقات کے لیے کام کررہے ہیں، امریکا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے لیے کام کررہے ہیں۔واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد تبدیلی لانے والے معاہدے تک پہنچنا ہے۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا…

نگراں وزیر اعظم آج امریکا روانہ ہوں گے

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوں گے۔انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اجلاس کے دوران ان کی کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔رپورٹس کے…

ایشیا کپ کے فائنل میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ایشیا کپ کا فائنل آج کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے ہفتے کے روز آرام کیا۔سری لنکا کے مہیش تھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق مہیش…

امیر حیدر خان ہوتی کی چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی ہے۔لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا خود گھڑی چور نکلا۔امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ…

پیٹرول 26 روپے 2 پیسے، ڈیزل 17روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد…

وزیراعظم کا عدالتی فیصلے پر ردِعمل سے گریز

نگراں وزیر اعظم نے نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیصلے پر وزارتِ قانون کی رائے آنے کے بعد ردِعمل دیں گے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دو سو یونٹ تک…

برطانوی ہوم آفس نے ویزا کی 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھا دیں

برطانیہ کے ہوم آفس نے ویزا کی 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھا دیں، نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر 15 پاؤنڈ فیس بڑھا دی گئی ہے، 2 سال کے وزٹ ویزے پر فیس میں 24 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔5…