پی پی رہنما حسن مرتضی کا حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلنج
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کوئی سیاستدان 2 سڑکیں بنانے سے لیڈر نہیں بن جاتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو آئین پاکستان کی شکل میں…
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل امریکا روانہ ہوں گے
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کل دورہ امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ…
اوکاڑہ: کالج سے واپس آنے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اوکاڑہ کے قصبے دیپالپور میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ کالج سے واپس آرہی…
پیٹرول مہنگا: شہریوں نے موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکال دیا
پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، میرپور میں شہریوں نے منفرد احتجاج کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو چارپائی پر ڈال کر علامتی جنازہ نکالا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر کے شہریوں نے انوکھا احتجاج…
ضلعی اسپتال ڈی آئی خان کی پارکنگ میں لاوارث لاش کی ویڈیو وائرل
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے پارکنگ ایریا میں لاوارث لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اسپتال کے پارکنگ ایریا میں پڑی لاوارث لاش سے تعفن اٹھنے لگا اور مکھیاں بھنبھناتی رہیں۔ اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ…
رضوانہ کے سر کی گرافٹنگ ہوچکی ہے، پروفیسر جودت سلیم
تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ 2 ماہ سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے سر کی گرافٹنگ ہوچکی ہے، اب ڈریسنگ کی جا رہی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے…
یورپی مرکزی بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کردیا
یورپی مرکزی بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپوٹ کے مطابق شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یورپ میں سود کی شرح 4 فیصد ہوگئی ہے۔شرح سود میں یہ اضافہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ روکنے…
رانی پور حویلی میں ہلاک لڑکی کے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل
رانی پور کی حویلی میں کام کرنے والی لڑکی کی ہلاکت کے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔عدالتی حکم پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) صفی اللّٰہ سولنگی کو کیس کا تفتیشی افسر تعینات کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ…
گلزار ہجری میں رینجرز کا غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار
پاکستان رینجرز سندھ کا غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے علاقے گلزار ہجری مہران روڈ اسیکم 33 میں ہفتے کی رات 3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک واٹر ٹینکر، واٹر موٹر، پائپ، جنریٹر،…
جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف گورنر ہائوسز کے باہر دھرنے کا اعلان
لاہور:جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے گورنر ہاوسز کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے…
امن و امان اور سرحدی صورت حال کے باوجود الیکشن التوا کا امکان نہیں ،وزیر اعظم
اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان اور سرحدی صورت حال کے باوجود الیکشن التوا کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں…
سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
عمران خان نے اپنے وکیل…
آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے، سراج الحق
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے،…
ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ، انعام بٹ کو پہلے راؤنڈ میں شکست
ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2023 سربیا میں شروع ہوگئی، پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ کو پہلے ہی راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بلغراد میں چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کی کیٹیگری کیلئے ایکشن میں تھے۔ پہلے راونڈ…
چین و روس نے ہائپر سونک میزائل دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
چین اور روس نے ہائپر سونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیز سفر کرنے والے میزائلوں کی دوڑ میں اب امریکا اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ چین اور روس…
سوشل میڈیا پر تنقید، نجم سیٹھی ٹیم کے حق میں بول پڑے
ایشیا کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی ٹیم کے حق میں بول پڑے۔اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے…
ایشین گیمز: ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی تیسری مرتبہ گولڈ میڈل کیلئے پُرامید
پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کےلیے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتا، اس بار بھی جیتیں گے۔آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کےلیے ہماری تیاریاں کافی اچھی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف…
آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، راجا ریاض
سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے عام انتخابات کےلیے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔راجہ ریاض لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات…
سی این ایس گالف: دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا
دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک کروڑ 11 لاکھ روپے پر مشتمل…
توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، چیئرمین نیپرا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، صارف جس سے خریدنا چاہے بجلی خرید سکے گا، دنیا بھر میں فری مارکیٹ کا تصور ہے، ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔ لاہور…