جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم النصر کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی سعودی کلب فٹبال ٹیم النصر کے ہمراہ ایران پہنچ گئے۔سعودی ٹیم ایران میں مجوزہ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ایران پہنچی ہے، جہاں ایران کی کلب ٹیم پرسیپولس کے خلاف النصر منگل کو میچ کھیلے گی۔یاد رہے…

کویت میں دلہن نے بے وقوف کہنے پر نکاح کے تین منٹ بعد طلاق لے لی

کویت میں ایک دلہن نے اپنے شوہر کی جانب سے بیوقوف کہنے پر نکاح کے صرف تین منٹ بعد عدالت میں نکاح ختم کرنے کی درخواست دے دی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے نکل رہا تھا کہ اسی دوران دلہن کسی…

ترک صدر کی ایلون مسک کو ترکیہ میں نئی فیکٹری لگانے کی دعوت

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنیز کے مالک ایلون مسک کو ترکیہ میں نئی فیکٹری لگانے کی دعوت دے دی۔صدر اردوان نے اتوار کو ایلون مسک سے ملاقات کی تھی، وہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود…

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیپیسٹی پیمنٹس دُگنا ہوگئیں، راشد لنگڑیال

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کیپیسٹی پیمنٹس دُگنا ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں سیکریٹری پاور نے کہا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس پر سب سے زیادہ اثر بیرونی سرمایہ کاری پر لگی آئی…

پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر بینچز بنانے سے متعلق حکم امتناع ختم، پانچ بینچ تشکیل

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر بینچز بنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا۔ چیف جسٹس نے پانچ بینچ تشکیل دے دیے۔پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کے مطابق چیف جسٹس دو سینئر ججز سے مشاورت کر کے بینچ تشکیل دیں گے جبکہ سپریم کورٹ پریکٹس…

ثناء میر بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کی خبروں پر بول پڑیں

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کی خبریں منظر عام پر آنے پرخاموش نہ رہ سکیں۔ ثناء میر  نے سوشل میڈیا ویب سائٹ’ایکس‘پر انجری کی وجہ سے نسیم شاہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے…

کراچی: شہری کے رونے پر ڈاکوؤں نے موبائل واپس کر دیا

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں شہری کے رونے پر ڈاکوؤں نے موبائل فون اسے واپس کر دیا۔ملیر میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے راہ گیر شہری سے موبائل فون چھین لیا۔اس کے بعد ملزمان نے شہری کی مزید تلاشی لی تو شہری رونے لگا۔کراچی کے حوالے سے…

الیکشن کمیشن کا حلقہ بندی کمیٹی کے کام پر اظہارِ اطمینان

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حلقہ بندی کمیٹیوں کو کہا ہے کہ…

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے 15 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان شامل ہوں…

اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکریٹری لگایا۔ …

24 گھنٹے گزر گئے، شیخ رشید کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، شیخ راشد شفیق

سابق رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا  کہنا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کیے ہوئے 24 گھنٹے گزر گئے، انہیں کسی عدالت  میں پیش نہیں کیا گیا۔اپنے بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف لاہور…

پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی لاہور کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اِن چیمبر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے…

کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کےلیے لندن آمد کے موقع پر گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ ن لیگی قائد کی پاکستان آمد پر…

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، پاکستان پہلا میچ کل امریکا کے خلاف کھیلے گا۔ جیو سوپر پاکستان کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں گلوبل کرکٹ کپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا…

جرمن وزیر خارجہ کے تبصرے پر چین کی جرمنی سے شکایت

چین نے جرمنی سے وزیر خارجہ اینالینا بربوک کی طرف سے شی جن پنگ کو آمر کہنے پر شکایت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو آمر کہنا نہایت لغو اور کھلے عام سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔اسلام آباد بھارت میں ہونے والی وزرائے خارجہ کی…

امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ لاپتہ، پائلٹ چھلانگ لگا کر محفوظ رہا

امریکا کے فوجی حکام ایک ایف 35 بی لڑاکا طیارے کو تلاش کر رہے ہیں جو آج صبح ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹس کے مطابق دوران پرواز کچھ فنی…

حکومت کی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔وفاقی حکومت کے جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ…

جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔سرکاری ڈیٹا کے مطابق ہر 10 میں سے 1 جاپانی شہری کی عمر 80 سال سے زائد ہو گئی، پہلی مرتبہ 10 فیصد سے زائد جاپانی 80 یا اس سے زائد عمر کے ہو چکے ہیں۔جاپان میں 65 یا اس سے زائد عمر کی…

ٹریفک میں پھنسی خاتون کا وقت گزاری کیلئے منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر بھارتی شہر بنگلورو سے ایک تصویر وائرل ہے جس میں ٹریفک میں پھنسی خاتون کو وقت برباد ہونے سے بچانے کے لیے سبزیاں چھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حال ہی میں بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے…

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان اور بھارت رواں ماہ غیرجانبدار ماہر کے سامنے پیش ہوں گے

پاکستان اور بھارت رواں ماہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق غیرجانبدار ماہر کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ 20 اور 21 ستمبر کو طے شدہ میٹنگ میں ویانا میں غیرجانبدار ماہر کے ایک رکنی…