جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صومالیہ: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

صومالیہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔صومالی پولیس کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکا وسطی قصبے کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ…

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 3 اکتوبر کو سماعت کرے گا، کیس کی سماعت ٹی وی پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ عدالت نے 25 ستمبر تک فریقین سے تحریری…

کراچی میں ڈینگی کے مزید 11 کیسز رپورٹ

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 5، ضلع شرقی میں 3  کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 2 اور ضلع وسطی میں ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں…

بجلی کا بل نہ بھرنے پر کسٹمز ہاؤس حیدرآباد کی بجلی کاٹ دی گئی، ترجمان حیسکو

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل نہ بھرنے پر کسٹمز ہاؤس حیدرآباد کی بجلی کاٹ دی گئی۔ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ بل نہ بھرنے پر ایف بی آر کالونی اور بجلی تقسیم کار کمپنی این ٹی ڈی سی کالونی کی بجلی…

شمالی وزیرستان: دہشتگروں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن…

کسی کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی واقعات پر کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ

نیویارک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،آئی ایم ایف سے کچھ مانگا…

الیکشن کمیشن: انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی منظور، 5 نئے فارم جاری

کراچی: الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارمز بھی جاری کیے ہیں۔ ترمیم کیے گئے رولز پر 15 دنوں کے اندر اعتراضات دائر کیے جا…

جہانگیر ترین کا پاکستان کو صحیح معنوں میں طاقتور بنانے کا عزم

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پاکستان کو صحیح معنوں میں طاقت ور بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔پاکپتن میں آئی پی پی کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہانگیر…

لاہور میں غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر

لاہور میں غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی ہے۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ جعلی انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے پردے متاثر ہوئے جبکہ انفیکشن سے 12 افراد کی بینائی ضائع ہوگئی ہے۔ڈاکٹر اسد…

پنجاب: غیرمعیاری انجیکشن سے آنکھوں کے انفیکشن کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

غیرمعیاری انجیکشن سے آنکھوں کے انفیکشن کے معاملے پر پنجاب کے نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے 5 رکنی کمیٹی بنادی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ کمیٹی تحقیقات کے بعد رپورٹ 3 دن میں پیش کرے گی، کمیٹی ایسی صورتحال…

سماج سے پہلے فکر میں انقلاب لانا ہوتا ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سماج سے پہلے فکر میں انقلاب لانا ہوتا ہے۔ایم کیو ایم ڈیجیٹل میڈیا کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹ سے ہے، جس کا…

امریکا میں انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا دوسرا آپریشن

 امریکا میں انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا ایک اور آپریشن کیا گیا ہے۔ 58 سالہ امریکی مریض آپریشن کے بعد تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا آپریشن ڈاکٹر منصور محی الدین اور ڈاکٹر گریفتھ نے کیا ہے، آپریشن کرنے…

مقدمات مقرر کرنے سے متعلق چیف جسٹس سے وکلاء کی ملاقات

سپریم کورٹ نے مقدمات مقرر کرنے سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے وکلاء تنظیموں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق 4 ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ جاری کرنے سے متعلق وکلاء کی تجویز منظور کر لی گئی ہے، 2 اکتوبر…

فائیو آئیز نے ٹروڈو کے بھارت پر الزام سے آگاہ کیا، کینیڈا میں امریکی سفیر کی تصدیق

کینیڈا میں موجود امریکی سفیر نے 5 ممالک کی مشترکہ انٹیلی جنس نے جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر الزام سے آگاہ کرنے کی تصدیق کردی۔ اوٹاوا میں مقامی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ کوہن کا کہنا تھا کہ فائیو آئیز نے کینیڈین شہری کے قتل…

ورلڈ کپ میں کس پر نظر رکھنی ہے، گوتم گمبھیر نے بتادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑیوں پر نظر رکھنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔بھارتی ٹی وی چینل پر گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ اس ورلڈ کپ میں روہت شرما، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جو روٹ، بابر اعظم اور دیگر…

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 15ویں روز ٹریجڈی تھیٹر پلے ’برسات‘ سندھی زبان میں پیش

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے پندرھویں روز ٹریجڈی تھیٹر پلے ”برسات “ سندھی زبان میں پیش کیا گیا۔تھیٹر پلے کے رائٹر اور ڈائریکٹر علی روشن شیخ ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں امجد گل سومرو، اعجاز علی چانڈیو، عاشق…

اڈیالہ جیل میں پرویز الہٰی سے انکی فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے ان کی فیملی نے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی سے ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھتیجی نے ملاقات کی۔واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو کچھ دن قبل اڈیالہ جیل سے…

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز میں 18 ترامیم تجویز کردیں

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز میں 18 ترامیم تجویز کردیں جن پر اعتراضات 7 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار الیکشن اخراجات کے لیے نیا بینک اکاؤنٹ کھولے یا موجودہ اکاؤنٹ کو ہی مختص کرے، بینک اکاؤنٹ جوائنٹ اکاؤنٹ…