جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں خراب نظامِ صحت سے بمباری سے زیادہ اموات کا خدشہ ہے: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت کا غزہ کی صورتِ حال پر تشویش ناک بیان سامنے آیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام درست نہ ہوا تو بم باری سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، غزہ کے الشفاء اسپتال کا غیر فعال ہونا اور اس کی ابتر حالت…

نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، سیکیورٹی سرکلر جاری

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی 29 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف چیف جسٹس عامر فاروق اور…

سی ای او بنوں کنٹونمنٹ بورڈ بلال پاشا نے خودکشی کر لی

صوبۂ خیبرپختونخوا کے کنٹونمنٹ بورڈ ضلع بنوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال پاشا نےخودکشی کرلی۔ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان کے مطابق محمد بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔اس حوالے سے ڈی پی او اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ واقعے کا خود ہر…

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے پر پولیس اور سی ٹی او لاہور طلب

لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام پر سی ٹی او لاہور اور پولیس سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار…

غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی میں کُل 69 یرغمالی رہا ہوئے: قطر

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی میں کُل 69 یرغمالی رہا ہوئے۔پریس بریفنگ میں ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطر متعلقہ فریقوں کے ساتھ جنگ ​​بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہا ہے، غزہ میں مکمل جنگ…

غیرت کے نام پر لڑکی قتل: شیری رحمٰن کا ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث لڑکی کے ورثاء، جرگے کے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی…

موجودہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں، محمد حفیظ

ڈائریکٹر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں۔انہوں نے کہا کہ میں تنقید…

برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کر دی

برطانیہ کی ہارٹفورڈ شائر پولیس نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت…

چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے افراد کی پارٹی میں شمولیت کی پالیسی واضح کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی میں نئے افراد کی شمولیت سے متعلق پالیسی واضح کردی۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں قومی اور صوبائی سطح پر نئے افراد کی شمولیت سے متعلق ہدایات دی…

آئین نے ہمارا تحفظ نہیں کیا، اس میں بہت ابہام ہے، خالد مقبول صدیقی

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آئین کا تحفظ ہماری ذمہ داری اور ہمارا تحفظ آئین کی ذمہ داری ہے۔ آئین نے ہمارا تحفظ نہیں کیا، اس میں بہت ابہام ہے۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت ’ضلعی خود مختاری، آئینی ذمہ…

پمز میں نوجوان کی میت تدفین کی منتظر، پولیس اور لواحقین کے ایک دوسرے پر الزامات

پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش اسلام آباد کے پمز اسپتال میں موجود ہے جو تدفین کی منتظر ہے۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان پولیس کے تشدد سے جاں بحق ہوا۔ پمز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سرد خانے میں چنیوٹ کے نوجوان…

فلسطین 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے۔سکھر میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہم اللّٰہ کا شکر کرتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پونے 2 ارب…

سندھ ہائیکورٹ: شاپنگ سینٹر آتشزدگی، واقعے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائیکورٹ نے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کیخلاف درخواست فوری سماعت کےلیے منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اداروں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ کراچی کے راشد منہاس روڈ کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ تھانہ…

کم عمر ڈرائیورز کیخلاف 2 ہفتوں میں 5 ہزار 8 مقدمات

پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں برس پنجاب میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 99 ہزار 764 چالان جبکہ 7 ہزار 353 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پنجاب پولیس کے…

سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز سے بھی رشوت لے لی

پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین نے سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں، زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر…

عالمی بینک نے پاکستان کے 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی

عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی۔عالمی بینک نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ممکنہ اصلاحات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کو ہیومن کیپیٹل کے بحران کا سامنا ہے، دستیاب انسانی وسائل کا کم استعمال…

کے الیکٹرک کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، کے الیکٹرک کو بغیر معاہدے کے گیس فراہم کی جاتی ہے، جب سستی بجلی موجود ہے تو کے الیکٹرک مہنگی بجلی کیوں بنائے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ…

لاہور: جرمن سفیر کی جہانگیر ترین سے ملاقات

لاہور میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ جہانگیر ترین اور جرمن سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں…

اعظم خان پر جرمانہ ختم کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان پر جرمانہ ختم کر دیا۔ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء میں اعظم خان نے میچ میں بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگایا تھا۔بشکریہ…

الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے: شہباز شریف

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں مین علی پرویز ملک، قاسم نون، مظہر اقبال…