سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی۔سری لنکا انڈر 19 ٹیم دورہ پاکستان میں چار روزہ اور 5 ون ڈے میچز کھلے گی۔سیریز کا چار روزہ میچ 15 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ون ڈے میچز…
جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اوپنر کوئنٹن ڈی کک…
معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام لانا ہوگا، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام لانا ہوگا، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہے، تاجر کی دکان چلے گی تو پاکستان چلے گا۔لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ…
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے
امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ بلنکن کل…
برطانیہ میں ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات پر ترجمان دفترِ خارجہ کا جواب سے گریز
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات پر ترجمان دفترِ خارجہ نے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران سائفر کے حوالے سے سوال پر تبصرہ کرنے سے…
پاکستان کا غزہ میں فلسطینیوں پر غیر انسانی بمباری فوری روکنے کا مطالبہ
پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں پر غیر انسانی بمباری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے وہاں نہتے فلسطینیوں پر زمین…
جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا: چیئرمین نادرا
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے کہا ہے کہ جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا۔سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے منیر افسر نے بتایا کہ 84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات،…
صدر کا کُرم اور ژوب کے شہداء کو خراجِ عقیدت
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کُرم اور ژوب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف…
اماراتی صدر شیخ محمد بن زید اور امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور امریکا کے صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان خطے میں بڑھتے تشدد اور کشیدگی پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس…
ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما…
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاء کے تبادلے پر حکم امتناع جاری
کراچی کی وفاقی سروس ٹربیونل کی عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاء بختیار چنہ کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء کی مختصر مدت میں چوتھی بار تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے…
پی آئی اے نے ایئر بس 320 طیارے کا سیمولیٹر حاصل کر لیا
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ایئر بس 320 طیارے کا سیمولیٹر حاصل کر لیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارے کا سیمولیٹر برطانیہ سے خریدا گیا ہے، جس کی مالیت 90 لاکھ ڈالر ہے، سیمولیٹر کی تنصیب سے پائلٹس کی تربیت پر خرچ…
پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہو جائیگا: آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فسکل مانیٹر رپورٹ 2023ء جاری کر دی۔رپورٹ میں اس سال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 24-2023ء میں 8 ہزار 42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔رپورٹ کے مطابق…
آئی ایم ایف پلان میں شامل 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ
بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر پلان میں شامل 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نج کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کے دوران حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نج کاری نہیں کی جائے گی، نج کاری کا عمل…
لاہور: احتجاج کرنیوالے 100 سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین گرفتار
لاہور کے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے 100 سے زائد اساتذہ و سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔اساتذہ پنشن قوانین اور سالانہ چھٹیوں کی نقد ادائیگی قوانین میں تبدیلی پر احتجاج کر رہے تھے۔علاوہ ازیں پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل…
لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 70 تولہ سونا کمیٹی کے کیس میں ریماکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گٸی ہے، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی۔سپریم کورٹ میں 70 تولہ سونا کمیٹی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے غیر معیاری…
تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر میں گزشتہ سال سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا مقصد ٹیکس ادا کیے بغیر اشیاء کی فروخت کا پتا لگانا ہے، یہ سسٹم…
معدوم ہوتے پودے ادویات ناپید ہونے کے لیے خطرہ قرار
لندن: سائنس دانوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد پودوں کے معدوم ہونے کی وجہ سے مستقبل میں نصف کے قریب ادویات ناپید ہونے کے خطرات ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق زمین پر موجود پھول دار پودوں کی نصف تعداد (تقریباً 1 لاکھ)…
حماس کی قید میں موجود یرغمالی کون ہیں جو اسرائیل کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو سکتے ہیں؟
حماس کی قید میں موجود یرغمالی کون ہیں جو اسرائیل کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو سکتے ہیں؟،تصویر کا کیپشن ان افراد کی شناخت رشتہ داروں نے حماس کے قیدیوں کے طور پر کی ہے40 منٹ قبلسنیچر سات اکتوبر کو اسرائیلی شہروں پر حملے کی صورت میں فلسطینی…
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ صوبائی اور وفاقی حکومت پر برہم
سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور اسپیشل عدالت میں ججز کی عدم تعیناتی کے کیس میں احکامات کے باوجود تحریری جواب جمع نہ کرانے پر صوبائی اور وفاقی حکومت پر برہم ہو گئے۔قائم…