جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کی مجبوراً نقل مکانی کرنیوالے فلسطینی قافلے پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 70 شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے نقل مکانی پر مجبور کردیے گئے فلسطینیوں کے قافلے پر حملہ کردیا، جس میں 70 افراد جام شہادت نوش کر گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد 200 سے بھی زائد ہے۔ بین الاقوامی خبر…

سی این این کی صحافی نے اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی

سی این این کی صحافی نے اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کی صحافی سارا سنڈر نے اسرائیلی دعووں کی بنیاد پر کہا تھا کہ حماس کے فائٹرز نے بچوں کو قتل کیا ہے۔مگر اب سارا سنڈر نے کہا ہے کہ اب…

امریکا کا اسرائیل حماس تنازع کو جنگ میں بدلنے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کا مطالبہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل حماس تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے فون پر…

لندن : فلسطینیوں کیلئے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مظاہرہ

برطانوی دارالحکومت لندن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کئی مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215…

آج کا میچ آئی سی سی نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہوم ایونٹ لگا، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آج کا میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ہوم ایونٹ لگا، پاکستان کے لیے نعرے کم ہی لگائے گئے۔احمد آباد میں پریس کانفرنس کے دوران…

بھارت سے پاکستان کی شکست، پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی کا بیان سامنے آگیا۔ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی ہرادیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں…

ہماری مڈل آرڈر میں بیٹنگ نہیں چل سکی، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ملبہ مڈل آرڈر پر ڈال دیا۔احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023ء کے 12 ویں میچ میں بھارت سے 7 وکٹوں سے شکست پر بابر اعظم نے تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آغاز اچھا کیا…

سری لنکن کپتان داسن شناکا ورلڈ کپ سے باہر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے کپتان داسن شناکا ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئے۔داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا، کرونا رتنے پہلے ہی بطور ریزرو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت…

غزہ کے نیچے موجود حماس کی خفیہ سرنگوں کی بھول بھلیاں جو اسرائیل کے لیے بہت بڑا چیلنج ہیں

غزہ کے نیچے موجود حماس کی خفیہ سرنگوں کی بھول بھلیاں جو اسرائیل کے لیے بہت بڑا چیلنج ہیں،تصویر کا ذریعہGetty،تصویر کا کیپشنحماس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی سرنگیں 500 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہیںمضمون کی تفصیلمصنف, ڈیوڈ گرٹنعہدہ, بی بی سی

کراچی: فلسطینیوں سے یکجہتی، بار ایسوسی ایشن اور جماعت اسلامی کی ریلی

کراچی بار ایسوسی ایشن نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی دعوت پر فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر…

آئی ایم ایف پروگرامز کو معاشی حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، شمشاد اختر

نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرامز کو معاشی حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے لیے پاکستانی وفد مراکش میں موجود ہے۔نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر اجلاس کے سائیڈ لائن…

اساتذہ پر پولیس تشدد لمحہ فکریہ ہے، سید حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد لمحہ فکریہ ہے۔جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی…

یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیسک کی قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر پاؤلا پامپالونی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں فریقین نے ای یو…

امریکا سے بھی پاکستان ٹیم کے مداح بھارت پہنچ گئے

ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ہائی وولٹیج ٹاکرا جاری ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ سنسنی خیز پاک بھارت مقابلے سے قبل ویزوں کا اجراء نہ ہوسکا۔بھارت کے شہر احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم…

ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو 192 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے ورلڈکپ 2023ء کے 12ویں میچ میں روایتی حریف بھارت کو 192 رنز کا ہدف دے دیا۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر…

عرب ٹی وی کے اینکر کے سابق نائب اسرائیلی وزیر سے سخت سوالات

عرب ٹی وی کے اینکر نے سابق نائب اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایلن سے سخت سوالات پوچھ لیے۔سابق اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ حماس کے سرینڈر کرنے پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کر دیں گے، غزہ کے شہریوں کیلئے انسانی راہداری چاہتے ہیں۔اسرائیل کی وزیرِ…

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر مایوس

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ناکامی پر شعیب اختر دلبرداشتہ ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ  پر بڑا اسکور…

غزہ کی صورتحال: امریکی کانگریس اراکین کا صدر بائیڈن کو خط

امریکی ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی اور ایندھن کی فوری بحالی کرائی جائے۔کانگریس ارکان نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن اسرائیل کی غزہ کیلئے انسانی…