کھلاڑیوں کو روم سیکنیس ہوگئی ہے، حسن علی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو روم سیکنیس ہوگئی ہے سیکورٹی مسائل کی وجہ سے کھلاڑی زیادہ باہر نہیں جاسکتے۔حسن علی نے ہر سوال پر مزاحیہ جملے بولے اور پھر سوالات کے جوابات دیے۔ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم…
نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا، شعیب شاہین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ تاریخ میں ایسی مثال موجود نہیں کہ مجرم کو…
ایف بی آر نے یوٹیلٹی اسٹورز کے 10 اکاؤنٹ منجمد کردیے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 10 اکاؤنٹ منجمدکر دیے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سیلز ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔ ایف بی آر نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی…
بھارت کیخلاف میچ سے اہم باتیں سیکھنے کو ملی ہیں، گرانٹ بریڈ برن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ چناسوامی اسٹیڈیم چھوٹا گراؤنڈ ہے اور باؤنڈریز چھوٹی ہیں جبکہ کنڈیشنز کھیل کے لیے بہت اچھی ہیں۔ ہم نے اپنا ہوم ورک کیا ہے ۔پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ…
شمالی و جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 6 دہشتگرد ہلاک
شمالی و جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے، مقابلے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کے سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا…
حج پالیسی 2024 منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال، فی کس 11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے
حج پالیسی 2024 منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ مجوزہ حج اسکیم کے تحت ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا…
دوسروں کو لاڈلہ کہنے والے آج خود لاڈلے ہوگئے، مونس الہٰی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ دوسروں کو لاڈلہ کہنے والے آج خود لاڈلے ہوگئے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم، نواز شریف کو دندناتے پھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔مونس…
آسٹریلیا کیخلاف شاداب کی جگہ اسامہ میر کو کھلائے جانے کا امکان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم…
اسرائیلی فوج کی بمباری: ایک ہی خاندان کے 13 افراد بھی شہداء میں شامل
اسرائیل کے غزہ پر حملے 13ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے خان یونس کو نشانے پر رکھ لیا۔خان یونس میں آج اسپتال، اسکول، رہائشی عمارتوں، گھروں پر اسرائیلی بمباری سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے، شہیدوں میں ایک ہی خاندان کے…
نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا طیارہ دبئی لینڈ کرگیا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔نواز شریف کی دبئی روانگی اہم میٹنگ کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی،…
سائفر کیس سننے والے جج کی تعیناتی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس سننے والے جج کی تعیناتی کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں بطور جج تعیناتی کو درست قرار دیا۔ جیل ٹرائل…
نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، 21 اکتوبر کو پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھے گا۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماضی بھی…
امریکا کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت
اسرائیل لبنان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔لبنان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑدیں۔بیان میں کہا گیا ہے…
ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا مسلسل چوتھا میچ جیت لیا، اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ سے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے میزبان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔ پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس…
معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے، اہلخانہ
معروف قانون دان ایس ایم ظفر علالت کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم معروف قانون دان سینیٹر علی ظفر کے والد ہیں۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔مختلف شخصیات کی ایس ایم…
چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، رہنما ن لیگ امیر مقام
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، وہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اہل کراچی جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ…
کراچی: صدر میں سندھ وائلڈ لائف اہلکاروں اور پرندہ مارکیٹ کے دکانداروں میں جھڑپ
کراچی کے علاقے صدر میں سندھ وائلڈ لائف کی ٹیم اور پرندہ مارکیٹ کے دکانداروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔محکمہ وائلڈ لائف نے کراچی سے تحویل میں لیے گئے شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام سندھ وائلڈ لائف کے مطابق پرندہ مارکیٹ میں…
امریکا نے ہمارے ساتھ بات چیت بند کر دی تھی، سفارتکار فیصل ترمذی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزیراعظم آفس حکام کے انٹرویوز کے دوران سفارتکار فیصل ترمذی نے بتایا ہے کہ امریکا نے ہمارے ساتھ بات چیت بند کردی تھی۔ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں فیصل ترمذی نے کہا کہ…
برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات
برطانوی وزیراعظم رشی سونک مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے، اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی۔رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے…
نواز شریف کے رفقا طےشدہ پروگرام کے تحت دبئی پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف کے رفقا طے شدہ پروگرام کے تحت دبئی پہنچ گئے۔شریف فیملی نے جیو نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے دبئی پہنچنے کی خبر درست نہیں، نواز شریف اب تک سعودی عرب میں ہی ہیں۔لاہورسابق وزیراعظم و مسلم لیگ کے قائد…