جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، حافظ طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا جرم آزادی اور اپنا حق مانگنا ہے، کل آگ ہر طرف پھیل سکتی ہے۔لاہور میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائیڈن سے لے کر اسلامی دنیا تک شکر…

کراچی: چڑیا گھر میں نایاب کالے ہرن کا بچہ عوام کی توجہ کا مرکز

کراچی کے لانڈھی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے کالے ہرن کے جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہرن کا حال ہی میں پیدا ہونے والا بچہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ ہرن کی پیدائش 6 اکتوبر…

ورلڈکپ: پاکستان کا افغانستان سے مقابلہ کل، قومی ٹیم کا بھرپور پریکٹس سیشن

کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ افغان اسپنرز کو کس طرح قابو کرنا ہے اس حوالے سے قومی کھلاڑیوں نے کمر کس لی۔ چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستانی بیٹرز  نے اسپنرز کے خلاف مشقیں کیں۔بھارت میں جاری…

عون چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات کرنے کی وجہ بتادی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات سے متعلق بتا دیا۔اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا، شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہا ہوں۔عون چوہدری نے کہا کہ…

آئی پی پی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی، علی زیدی

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم رہے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں علی زیدی نے آئی پی پی میں شمولیت کے خواہشمندوں کو مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی ہمیشہ…

گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان

گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے سمری تیار کرلی۔پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے گیس ٹیرف میں اضافے کی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکا ن ہے۔سمری میں گھریلو صارفین کےلیے گیس 172…

فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے عون چوہدری، فرخ حبیب اور فواد چوہدری نے ملاقاتیں کی…

اسرائیل کا غزہ پر حملے تیز کرنے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے غزہ پر آج سے حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فضا سے پھینکے گئے پمفلٹ میں فلسطینیوں سے ایک بار پھر غزہ کا شمالی علاقہ خالی کر کے جنوب کی طرف جانے کی وارننگ دی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا…

فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے دی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی…

کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کراچی کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔شہرِ قائد میں گوبھی 160 روپے کلو، پیاز 120 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ ادرک کی قیمت 800 روپے کلو ہے اور لہسن کی 500 روپے میں فروخت جاری ہے۔کراچی میں ٹماٹر 120روپے کلو اور…

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 204 کیسز رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 204 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 94 جبکہ راولپنڈی میں 42 اور گوجرانوالہ میں 25 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ملتان میں 15، فیصل آباد میں 6، شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں 4، 4…

فخر زمان افغانستان کیخلاف میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہونگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے…

امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی ہوگی۔ذرائع کے مطابق 27 سالہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو جائے گا…

باب دوستی سے نئی شرائط پر آمدورفت کیخلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر مظاہرہ

باب دوستی سے نئی شرائط کے تحت دو طرفہ آمد و رفت کے خلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر مظاہرہ کیا گیا ہے۔ دھرنے سے کوئٹہ چمن شاہراہ کا ایک ٹریک بند ہے جبکہ تجارتی سامان کی سنگل ٹریک سے آمد و رفت جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئی شرائط…

کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

کابینہ ڈویژن نے وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نام سے آنے والی ای…

ڈی جی رینجرز سندھ کا نوری آباد ایگزیکٹیو کلب آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے نوری آباد ایگزیکٹیو کلب آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق صدر نوری آباد ایگزیکٹیو کلب اور اراکین نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کا استقبال کیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ…

ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 21ویں میچ میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے…

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہوگیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہوگیا، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو متفرق درخواست میں آگاہ کردیا۔متفرق درخواست میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے متفرق درخواست…

پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ سنگین، فلائٹ آپریشن بند

قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ سنگین ہوگیا جس کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہوگیا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق آج 52 انٹرنیشنل پروازوں میں سے صرف 4 پروازیں آپریٹ ہوسکیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی مزید…

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رُکنی لارجر بینچ کل ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں…