جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی متفرق درخواستوں پر حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلیں بحالی کی متفرق درخواستوں پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامہ جاری کیا۔حکم…

پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے

اسٹیٹ بنیک آف پاکستان کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانے کیے گئے۔اسٹیٹ بینک آفکا یہ بھی کہنا ہے…

نعیم پنجوتھا کا عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کا شکوہ

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جج ابوالحسنات کے سامنے پیش ہو کر چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ آپ کے آرڈرز پر عمل درآمد نہیں ہوتا، جیل میں وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جاتا۔جج…

واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کیخلاف درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کے خلاف درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر جسٹس ساجد محمود…

اینٹی کرپشن کیس، پرویز الہٰی کی ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کی استدعا

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن کیس میں  ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار…

اسرائیلی مظالم کیخلاف جو بھی کرنا ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں نے کرنا ہے، آفاق احمد

مہاجر قومی موؤمنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم پر جو کچھ کرنا ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں نے کرنا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم پر ہم دکھی ہیں، احتجاج،…

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دہلی میں کھیلا جارہا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ…

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دینے کا انکشاف

سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مقابلے میں کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال کا ڈسکوز اور کے الیکٹرک کو ملنے والی سبسڈی پر کہنا ہے کہ حکومت تمام بجلی کمپنیوں کو ملا کر بھی کے الیکٹرک سے کم…

اعتزاز احسن کی گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔اعتزاز احسن کی جانب سے سپریم کورٹ سے شہریوں کو جبری گُم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ…

اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہداء 6 ہزار سے زائد ہو گئے

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 6 ہزار 55 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 143 سے زائد ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی لوگوں کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اسپتال…

پی ٹی آئی دور میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے پراپیگنڈہ کیے جانےکا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے پراپیگنڈہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔انہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے 9 مئی کے واقعات میں کارکنان اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے…

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فردِ جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فردِ جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی نے فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو درخواست میں…

سائنس دانوں نے پانی کو نہ ٹکنے دینے والی سطح تیار کرلی

ہیلسنکی: فِن لینڈ کے سائنس دانوں نے دنیا کی سب سے زیادہ پانی کی مزاحمت کرنے والی سطح تیار کر لی۔ فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کی ایک ٹیم نے سطح سے پانی کے قطرے ہٹانے کا ایک ایسا نظام بنایا ہے جس کی ماضی میں کوئی…

امریکی مسافر طیارہ گرانے کی کوشش کرنے والا آف ڈیوٹی پائلٹ: ’میرے ہاتھ باندھ دو ورنہ اور برا ہو سکتا…

امریکی مسافر طیارہ گرانے کی کوشش کرنے والا آف ڈیوٹی پائلٹ: ’میرے ہاتھ باندھ دو ورنہ اور برا ہو سکتا ہے‘،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمضمون کی تفصیلمصنف, جارج رائٹعہدہ, بی بی سی نیوز2 گھنٹے قبلامریکہ میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب واقعے میں

ابتک کتنے افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں؟

افغان مہاجرین کا بذریعہ طورخم اورچمن بارڈر اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز (24 اکتوبر کو) 3 ہزار 185 افغان باشندے واپس اپنے ملک چلے گئے جن میں 670 مرد، 593 خواتین، 1922 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لیے 103 گاڑیوں میں 274…

جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، درخواست گزار کے…

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولتیں مل رہی ہیں؟ عدالت کا سوال

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کی بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ جیل بتایا جائے کہ جیل میں چیئرمین تحریکِ انصاف کو کیا سہولتیں دی جا رہی…

انٹر بینک: 280 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی ایک بار پھر قدر میں اضافے کا سلسلے جاری ہے۔آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279…

فخر زمان ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی بات سامنے نہیں آ سکی ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ذرائع کا…

غزہ پر رات بھر اسرائیلی بمباری میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر رات بھر اسرائیلی بمباری میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ حمزہ سایل طہ شہید ہوا جس کو اسرائیلی فوج نے سینے میں گولی ماری۔علاوہ ازیں مغربی کنارے میں قلندیہ…