پالتو کتے نے کاٹ لیا، آسٹریلین ویمن کرکٹر بگ بیش لیگ سے باہر
پالتو کتے کے کاٹنے کی وجہ سے آسٹریلین ویمن کرکٹر ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئیں۔آسٹریلیا کی قائم مقام کپتان اور سڈنی سکسرز کی وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی کو چند روز قبل ان کے پالتو کتے نے کاٹ لیا تھا۔ایلیسا ہیلی اپنے کتوں کی لڑائی روک رہی…
اسرائیلی فوج کا 310 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے اپنے 310 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 310 ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ کو مطلع بھی کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 229 اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق بھی اہلخانہ کو مطلع کردیا…
ٹِک ٹاک کا ویڈیو کے دورانیے میں اضافے کا اعلان
بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک جلد ہی اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کے دورانیے کو 15 منٹ تک بڑھانے جارہی ہے۔
گزشتہ روز ٹِک ٹاک کی جانب سے 15 منٹ ویڈیو اپ لوڈ فیچر کی آزمائش کے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ ساتھ ہی کچھ…
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7ہزار 28 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7028 ہو گئی جبکہ 18 ہزار 500 فلسطینی زخمی ہیں۔رپورٹس کے مطابق شہداء میں 3000 سے زائد بچے اور 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ہزار کے قریب فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے تباہ شدہ…
سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہ پیش
اڈیالہ جیل میں آج سائفر کیس کی کارروائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہان پیش ہو گئے۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔کیس پر کارروائی کے لیے سینئر پراسیکیوٹر شاہ خاور، مقدمے کے…
سی پی او میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللّٰہ انہیں معاف کرتا ہوں: شیخ رشید کا عدالت میں بیان
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہو کر شیخ رشید نے بیان دیا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللّٰہ انہیں معاف کرتا ہوں۔شیخ رشید احمد…
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس کے راکٹ حملے
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس نے راکٹ حملے کیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اسرائیل جنگوں میں پہلی بار مسلسل 3 دن کئی بار تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی…
صائم ایوب خود کو ماڈرن ڈے کرکٹ کیلئے تیار کرنے میں مصروف
قومی کرکٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ میرا مائنڈ سیٹ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا ہے اور میں خود کو اسی کے لیے تیار کر رہا ہوں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے 21 سالہ صائم ایوب نے کہا کہ قومی ٹیم میں جب بھی موقع ملا اسی مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہے، مجھے…
شام میں ایرانی فوج کے زیرِ استعمال 2 مقامات کو نشانہ بنایا ہے: امریکی وزیرِ دفاع
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں ایرانی فوج کے زیرِ استعمال 2 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک بیان میں امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے شام اور عراق پر کیے گئے حملوں کو امریکی اہلکاروں کی حفاظت اور…
کراچی: 3 لاپتہ افراد کی بازیابی پر کیس نمٹا دیا گیا
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ 3 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی پیش رفت رپورٹ کے مطابق مومن آباد کے…
چنئی میں پاک جنوبی افریقا میچ سے قبل بارش
بھارت کے شہر چنئی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول میچ سے قبل بارش ہوئی ہے۔کچھ دیر تیز بارش کے بعد پھوار کا سلسلہ جاری رہا جو تھوڑی دیر میں رُک گیا۔ چنئی کے مغرب میں اب بھی سیاہ بادل موجود ہیں جبکہ دوسری جانب آسمان صاف ہو…
ملتان ایئر پورٹ: عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانیوالا بھکاری گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاری کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمرے کے ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی نشاندہی…
27 اکتوبر، دنیا بھر میں کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 76 سال بیت چکے ہیں جبکہ 27 اکتوبر کو ہر سال دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ منایا جاتا ہے۔27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے کشمیر پر قبضہ کیا تھا، تقسیمِ ہند کے وقت…
فیض آباد دھرنے کے ذمے داروں کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے 6 فروری 2019ء کے فیصلے پر عملدرآمد اور دھرنے کے ذمے داران کے تعین کے لیے حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل…
حلیم عادل کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ راج علی واحد نے عدالت کو بتایا کہ حکام نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر جیل ٹرائل…
ذکاء اشرف آج سرفراز سے ملینگے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف آج قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے ملیں گے۔سرفراز احمد اور ذکاء اشرف کی ملاقات دوپہر 2 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گی۔وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی قیادت میں کراچی وائٹس…
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے متجاوز
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر 20 ویں روز بھی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 481 فلسطینی شہید ہوئے، مجموعی طور پر اب تک 7028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے اور…
امریکا، گھر میں 5 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا
امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ایک گھر میں 5 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق قتل کی اطلاع پر پولیس گھر میں پہنچی تو خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، حکام…
گوجرانوالہ: 3 روز سے لاپتا بچے کی لاش مل گئی
گوجرانوالہ میں 3 روز سے لاپتا 5 سال کے بچے کی لاش مل گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس کے مطابق زیادتی اور قتل کے ملزم…
لاہور، مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں مطلوب ڈاکو ہلاک اور 2 ڈاکو فرار ہوگئے۔بادامی باغ میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شہری سے…