جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تفتان: سیکڑوں پاکستانی سرحدی گزرگاہ پر پھنس گئے

ایران سے آنے والے سیکڑوں پاکستانی دونوں ممالک کی سرحدی گزرگاہ پر پھنس گئے۔تفتان میں پاک ایران سرحدی گزر گاہ پر 5 دنوں سے پھنسے پاکستانیوں میں زائرین، تاجر اور سیاح شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی امیگریشن کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی…

آصف زرداری اور نواز شریف میں اہم فیصلوں پر اتفاق، ذرائع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ ریاست کو بچانے کےلیے سب مل کر اپنا…

پی ایس ایکس: تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 737 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان رہا جہاں 100  انڈیکس 737 پوائنٹس بڑھا ہے۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 778…

غزہ کے وہ رہائشی جن کے خاندان اسرائیلی حملوں میں ختم ہو گئے: ’15 بچوں سمیت خاندان کے 21 لوگ مر گئے‘

غزہ کے وہ رہائشی جن کے خاندان اسرائیلی حملوں میں ختم ہو گئے: ’15 بچوں سمیت خاندان کے 21 لوگ مر گئے‘،تصویر کا ذریعہAhmed Alnaouqایک گھنٹہ قبلصبح کے چار بجے تھے جب احمد کی اچانک آنکھ کھل گئی۔ احمد کو شدید بے چینی کا احساس ہوا اور انھیں لگا…

غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا

غزہ کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج ہو گا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور چین کی درخواست پر اجلاس بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر آج صبح مسلسل اسرائیلی بمباری میں کم از کم 27 فلسطینی شہید ہو گئے…

سی پیک کے 10 سال، رپورٹ جاری

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے رپورٹ ’سی پیک کے 10 سال‘ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے…

دہشتگرد دینِ اسلام سے خارج ہیں: اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے متفقہ رائے دیتے ہوئے دہشت گردوں کو دینِ اسلام سے خارج قرار دے دیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔ضابطۂ…

رہائی میں رکاوٹ بننے پر جیل سپرنٹنڈینٹ، فوری طلب

سندھ ہائی کورٹ نے رہائی میں رکاوٹ بننے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ناظر سندھ ہائی کورٹ کو فوری طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں معمولی جرمانے اور دیت کی عدم ادائیگی پر رہائی میں رکاوٹ کے معاملے پر جسٹس امجد سہتو نے سماعت کی۔دورانِ سماعت جسٹس امجد…

ضمنی بلدیات انتخابات میں کامیابی، زرداری کا اظہارِ تشکر

سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی کامیابی…

ورلڈ کپ: بنگلا دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے…

سندھ حکومت کا دیوالی پر ہندو ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سے رواں ماہ 13 نومبر کو دیوالی پر تمام اداروں میں ہندو ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی…

سندھ: ٹاؤنز، یوسیز کو فوری بجٹ، مالی اختیارات دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا۔عدالت میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت 9 ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ…

سندھ: ٹاؤنز، یوسیز کو فوری بجٹ، مالی اختیارات دینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا۔عدالت میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سمیت 9 ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ…

سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 400 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 343 روپے کی کمی کے…

سراج الحق ایران پہنچ گئے

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق 4 روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ سراج الحق ایران کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی اپنے دورے کے دوران ایران کے…

شاہد خاقان عباسی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے: خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزام ہمیشہ اس وقت لگایا جاتا ہے جب ہمیں پسند نہیں کیا جاتا، سب کا…

اسرائیلی فوج کی پیش قدمی، غزہ کی سیٹلائٹ تصاویر محدود کر دی گئیں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کے بعد سیٹلائٹ کمپنیوں نے غزہ کی تصاویر کو محدود کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی سیٹلائٹ تصاویر نے امریکی سیکیورٹی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کو نیویارک ٹائمز کی…

افغانستان کیخلاف میچ سے قبل اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سے چکر آ رہے ہیں، ان کو اس سے پہلے بھی…

آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی اُمید ہے: شمشاد اختر

نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی اُمید ہے۔اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا اور…

چوہے بھی تصور کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، تحقیق

میری لینڈ: بحیثیت انسان ہم اپنے خیالات میں رہتے ہیں، کوئی رات کو کھانے میں کیا بنانا ہے اس بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے یا پھر کوئی کسی خوبصورت ساحل سمندر پر اپنی چھٹیاں گزارنے کے بارے میں خواب دیکھ رہا ہوتا ہے۔ لیکن کیا ہو اگر کوئی جانور…