جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

سرکاری گندم کی ریلیز میں تاخیر کے معاملے کے باعث لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا…

طویل القامت پاکستانی کا جدہ میں انتقال

طویل القامت پاکستانی غلام شبیر سعودی عرب کے شہر جدہ میں انتقال کرگئے۔العربیہ کے مطابق غلام شبیر کافی عرصے سے جدہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔غلام شبیر 1980 میں پاکستان میں پیدا ہوئے، طویل القامت غلام شبیر کا…

اے این ایف کی گوادر میں کارروائی، 18 سو کلو منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں  کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی سرنگوں میں چھپائی گئی تقریباً 18 سو کلو منشیات پکڑ لی۔برآمد کی گئی منشیات میں 28 کلو آئس بھی شامل ہے، افغانستان میں تیار کی گئی منشیات کو پہاڑوں کے درمیان سرنگوں،…

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور افغانستان مدمقابل ہوں گے

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، میچ ممبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیرھ بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز سچن ٹنڈولکر وانکھیڈے اسٹیڈیم آئے اور دو گھنٹے افغانستان ٹیم کے ساتھ گزارے، وہ ایک ایک کرکے افغان کھلاڑیوں…

برطانیہ، 2 نمازیوں کو آگ لگانے والا شخص مجرم قرار

برطانیہ میں برمنگھم کراؤن کورٹ نے محمد اکبر کو لندن اور برمنگھم میں دو نمازیوں کو آگ لگانے کا مجرم قرار دے دیا۔پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم نے27 فروری کو لندن میں اوڈوا (Hashi Odowa) کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ملزم نے 20 مارچ کو…

ڈی آئی خان: آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ڈی ایس پی کے مطابق حملے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور…

سعودی وزیرِ خارجہ کی بنگلادیشی وزیراعظم سے ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات میں غزہ پٹی اور گرد و نواح میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی۔رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں جنگ بند…

نواز شریف ہمیشہ امپائر کو ملا کر کھیلتے ہیں، گوہر خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے وکیل گوہر خان کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد وکیل گوہر خان نے…

اسموگ اور دھند، موٹروے M2 کوٹ مومن تک بند

اسموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو خانقاہ ڈوگراں سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث موٹروے ایم ٹو کو خانقاں ڈوگراں سے کوٹ مومن تک بند کیا گیا…

نگراں وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کا فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے خیبر کے علاقے تیراہ میں لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے شہیدوں کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی…

وادی تیراہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، فوجی و سول افسران اور شہریوں کی شرکت

وادی تیراہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ…

فلسطینی وزیراعظم غزہ میں بچوں کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے روپڑے۔فلسطینی وزیراعظم کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں معصوم بچوں کی جانیں جانے کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔انہوں نے دوران خطاب کہا کہ…

بچوں کی شادی کی ممانعت کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش، سزاؤں اور جرمانوں میں اضافہ

بچوں کی شادی کی ممانعت کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں کم عمری کی شادی پر سزاؤں اور جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔سینیٹر بہرمند تنگی نے بچوں کی شادی کی ممانعت کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا۔ جس میں کہا گیا کہ 21 سال سے بڑا مرد…

ایوان صدر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو صرف ایک نکتے شفاف الیکشن پر بلایا جائے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو صرف ایک نکتے آزاد شفاف الیکشن پر بلایا جائے۔ صدر عارف علوی سے مجھے اب بھی امید ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں…

لوک ورثہ اسلام آباد میں بلوچستان کی ثقافت بھی پیش

لوک ورثہ اسلام آباد میں ثقافتی میلہ جوبن پر ہے، جہاں ملک کے مختلف حصوں کی تہذیب و ثقافت کے رنگ بکھرے ہیں۔ بلوچستان کی ہزاروں سالہ تاریخ کی الگ ہی داستاں ہے، جو لوک ورثہ میں پیش کی گئی۔میلے میں بلوچستان کے صحراؤں میں خیمہ مکینوں کے شب و…

مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنی جیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نام کردی اور کہا کہ آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں کہ مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں۔مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میثاق کراچی پر مل کر تمام جماعتیں ساتھ…

پیپلز پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا، سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہ اس ملک کی واحد عوامی سیاسی جماعت ہے۔سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی…

تحریک انصاف کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ سامنے آگیا، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔کور کمیٹی کے اعلامیے…

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ

اقوام متحدہ (یو این) نے فلسطینی علاقے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ 30 دن ہوچکے، بس اب بہت ہوگیا، جنگ کو رکنا چاہیے۔اقوام…

سراج الحق کی تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سراج الحق نے تہران میں مجمع التقریب آیۃ اللّٰہ شہر یاری اور ادارہ دفاع ازملت آیت اللّٰہ رحیمیان سے ملاقات کی۔سراج الحق نے ایرانی…