جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔ ہائیکورٹ نے 4 سال پرانا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس آج کیلئے مقرر کیا ہے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس محسن…

پاکستان اور IMF کے مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 71 کروڑ ڈالر مالیت کی اگلی قسط کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات کے پہلے روز اسپیشل انویسٹمنٹ فسلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے حکام آئی…

توہین الیکشن کمیشن، چیئرمین PTI کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

الیکشن کمیشن میں آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوگی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ بینچ نمبر ایک میں…

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئے۔قومی ٹیم کے کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے…

کراچی، ہوٹل پر لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری نے ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان چائے کے ہوٹل پر…

بھائیوں بس بہت ہوگیا، غزہ میں زخمیوں کی دیکھ بھال فوری ہونی چاہیے، پوپ فرانسس

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ ہتھیاروں کو روکو، یہ کبھی امن نہیں لاتے، تنازع پھیلنا نہیں چاہیے۔ پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا بھائیوں بس بہت ہوگیا۔ غزہ میں زخمیوں کی دیکھ بھال…

اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو راستہ دینے کا دعویٰ، ہلال احمر تصدیق سے انکاری

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں محفوظ راستے فراہم کر دیے ہیں، تاہم ہلال احمر اس بیان کی تصدیق سے انکاری ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام شہری غیر محفوظ…

پشاور، چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے دلہا جاں بحق

پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہا عدنان عمر زادہ زخمی ہوا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق…

خیبر پختونخوا کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائیں گے۔پشاور میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی…

غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلا جاری، کراچی سے مزید 105 افراد چمن روانہ

غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں سلطان آباد میں ہولڈنگ کیمپ سے مزید 105 افراد کو چمن بارڈر روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق 105 افراد میں 21 خواتین، 55 بچے اور 29 مرد شامل ہیں۔حکام نے بتایا…

بپٹسٹ اسپتال کے جرم پر خاموشی نے اسرائیل کو مزید قتل عام کی شہ دی، حماس

بیروت میں موجود حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ بپٹسٹ اسپتال کے جرم پر جوابدہ ٹھہرانے میں ناکامی پر اسرائیل کو مزید اسپتالوں میں قتل عام کی شہ ملی۔اپنے بیان میں اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ انروا نے غزہ میں اپنے اسکول پر…

عدم اعتماد نہیں چاہتے تھے ہمیں پیپلز پارٹی نے قائل کیا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر کھڑے تھے، ن لیگ کو عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی نے قائل کیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی…

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کو شکست، بھارت کی ورلڈکپ میں مسلسل 9ویں کامیابی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ورلڈکپ کے 45ویں اور گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلورو میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 411 رنز کا…

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولکتہ سے دبئی کیلئے روانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولکتہ سے دبئی کےلیے روانہ ہوگیا۔اسکواڈ میں شامل 22 ارکان دبئی سے اپنے اپنے شہر روانہ ہونگے۔ شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد نواز…

عام انتخابات میں ہم اپنی چھینی نشستیں واپس لیں گے، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ہم اپنی چھینی ہوئی نشستیں واپس لیں گے۔لانڈھی میں جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ہم نہ صرف چھینی گئی نشستیں واپس لیں گے بلکہ کراچی کی…

کراچی: ڈیفنس کے اپارٹمنٹ میں خاتون فائرنگ سے ہلاک، شوہر زیر حراست

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق خاتون کی شناخت قرۃ العین کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ابرار بگٹی نامی شخص سے گھر والوں کے فیصلے کے…

ایوانوں میں عام پاکستانی بیٹھا ہے تو صرف ایم کیو ایم نے پہنچایا ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے ایوانوں میں عام پاکستانی بیٹھا ہے تو وہاں اسے صرف ایم کیو ایم نے پہنچایا ہے۔ کراچی میں عوامی رابطہ مہم کے تحت لانڈھی میں جلسے سے خطاب…

خان یونس پر اسرائیلی حملہ، 13 فلسطینی شہید، تعداد 11 سے متجاوز

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں شہید افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری 37ویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک…

ہم نے بند کمرے میں کوئی وزارت نہیں مانگی، مصطفیٰ کمال

سینئر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستانن مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے لوگ ہمارے آفس آئے تھے، ہم نے بند کمرے میں ان سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔ لانڈھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے…

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وزارت داخلہ کو ڈیٹا ارسال کر دیا۔ محکمہ داخلہ نے صوبے کے 32 میں سے اکثر اضلاع میں مقیم افغانوں کا ڈیٹا ارسال کر دیا۔ صوبے کے بڑے شہروں میں 22…