جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر کریکر حملہ، سیکیورٹی پر مامور دو اہلکار زخمی

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ پرکریکرحملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا کریکر سابق چیف جسٹس کے گیراج میں…

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کا یہ…

ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ سے آر او کا حلف نہیں لیا گیا

پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر حلف لے لیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں…

صدر علوی اور ایرانی ہم منصب رئیسی میں ٹیلیفونک رابطہ، غزہ سمیت اہم امور پر گفتگو

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ایرانی ہم منصب صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی اور ایرانی صدور نے خطہ بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ پاکستانی اور ایرانی صدور نے دو طرفہ اقتصادی تعاون…

پی ایس ایل 9 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی تبدیلی کی بازگشت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ ٹیم میں تبدیلیوں کے بعد کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی کی بھی بازگشت سنائی دینے لگی۔فرنچائز کے مالک ندیم عمر کو سرفراز کی جانب سے فیصلے کا انتظار ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اچھا ہوگا…

برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا، تیز ہوائیں چلیں گی، میڈیا رپورٹ

برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق  طوفان ’پیا‘ کے سبب 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جمعرات سے برطانیہ کے نصف…

ہواؤں کا رخ ن لیگ کی طرف چل رہا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ہواؤں کا رخ ن لیگ کی…

پی ٹی آئی کو ہلکا سا دھکا لگا پوری پارٹی ریزہ ریزہ ہوگئی، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہلکا سا دھکا لگا پوری پارٹی ریزہ ریزہ ہو گئی۔ ہم اپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھاتے رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے جلسہ سے خطاب…

برطانیہ میں افراط زر کی شرح 3.9 فیصد تک گر گئی

برطانیہ میں افراط زر کی شرح نومبر سے 3.9 فیصد تک گر گئی۔ لندن سے برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق افراط زر اب دو سال سے زیادہ عرصے میں سب سے کم ہے۔  برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  گراوٹ کا بڑا عنصر پیٹرول اور ڈیزل کی اوسط…

بانی چیئرمین پی ٹی آئی ابھی بری نہیں ہوئے، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ابھی بری نہیں ہوئے، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔لاہور میں عطا تارڑ نے ملک احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن…

ویڈیو: سندھ میں 28 سال بعد نایاب پرندے کی آمد

صوبہ سندھ کی لنگھ جھیل میں 28 سال بعد نایاب پرندے اورینٹل ڈارٹر کی آمد ہوئی ہے۔نیزے جیسی چونچ والے یہ پرندے بہترین تیراک اور غوطہ خور ہوتے ہیں، وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق سندھ میں اورینٹل ڈارٹر کو دیکھنے کے آخری شواہد 1995 میں ملے…

’دل کا رشتہ‘ ایپ سے جڑواں بھائیوں کو جڑواں بہنوں کا رشتہ مل گیا

’’دل کا رشتہ‘‘ ایپ نے ہر مسئلے کا حل نکال لیا، جڑواں بھائیوں کو جڑواں بہنوں کا رشتہ مل گیا۔حسن اور حسین کے والدین دونوں بھائیوں کی شادی جڑواں بہنوں سے کرنا چاہتے تھے، دل کا رشتہ کے ذریعے یہ ممکن ہوگیا۔حمیرا اور سمیرا کی صورت میں ضیا صاحب…

اسرائیل حماس جنگ: ٹورنٹو میں نفرت انگیز جرائم کی شرح بڑھ گئی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اس سال 338 نفرت انگیز جرائم رپورٹ ہوئے۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق ٹورنٹو میں اس سال کے نفرت انگیز جرائم گذشتہ سال کی نسبت 41 فیصد زیادہ ہیں۔پولیس کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں کمیونٹیز کے درمیان نفرت…

عمر فاروق ظہور پر عائد الزمات سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آگئی

عمر فاروق ظہور پر عائد الزمات سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروادی۔ رپورٹ کے مطابق عمر فاروق ظہور کے کسی جرم میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی…

اسرائیلی فوج کی وردیوں میں انتہا پسند آباد کار فلسطینیوں کو دھمکانے لگے

مقبوضہ مغربی کنارے میں انتہاپسند مسلح اسرائیلی آباد کار اسرائیلی فوج کی وردیوں میں فلسطینیوں کو دھمکاتے ہیں، تشدد کرتے ہیں اور ان کو ان کے گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔امریکی چینل کی رپورٹر نے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا…

اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش:مکمل انخلاتک بات نہیں کرینگے،حماس

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ماہ معاہدہ ختم کرنے کے بعد حماس کو سات روزہ نئی جنگ بندی کی پیشکش کردی جس میں 100 سے زاید مغویوں کی رہائی شامل ہے۔حماس نے اس پیشکش کو غزہ سے مکمل انخلا سے مشروط…

آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کیلئے انتخابی فارم وصول

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے گئے۔نواب شاہ میں ریٹرنگ آفیسرز سے این اے 207 سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے انتخابی فارم وصول کیے۔آصف زرداری کا انتخابی فارم ایڈووکیٹ غلام…

پاک حج موبائل ایپ کا اجراء، حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا

عازمین کےلیے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت عازمین حج کی سہولت کےلیے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ تیار کرلی گئی۔نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے…

پاک حج ایپ عمر سیف کی مدد سے پایہ تکمیل کو پہنچی، انیق احمد

وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل تو نہ پہنچتی۔اسلام آباد میں وزارت آئی ٹی نے ریکارڈ مدت میں پاک حج موبائل ایپ تیار کی اور اس کا اجراء کیا۔وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی)…