جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ٹرینی ڈی ایس پی کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں

کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ٹرینی  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) عمیر طارق کی مزید وارداتیں سامنے آگئيں۔عمیر طارق پر جعلی چھاپوں میں گلشن اقبال، گلزار ہجری اور ڈیفنس میں لوٹ مار کے الزامات ہیں،…

بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں

بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بیت لحم میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں حضرت عیسٰیؑ کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔میونسپلٹی کے اعلان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں…

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے: اعتزاز احسن

سینئر قانون داں اور سیاست داں چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے۔اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر جتنے ٹرائل ہوئے ہیں وہ ماضی کا قصہ…

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کل سے شروع ہونے کا امکان

اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے رہائی کے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔قطری وزارتِ خارجہ کے…

امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید پاکستان پہنچ گئے

امام کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید 6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق امامِ کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان میں مقیم سعودی سفیر نواز المالکی، وزیرِ داخلہ،…

شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

شیر افضل خان مروت کو تحریکِ انصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پارٹی رہنما عمر ایوب کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیر افضل خان مروت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بھی…

اسلام آباد کسٹمز نے اسمگل شدہ ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز پکڑلیے

اسلام آباد کسٹمز نے اسمگل شدہ ساڑھے 5 ہزار موبائل فونز کی کھیپ پکڑلی۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کسٹمز نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑلی۔اعلامیے کے مطابق کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ…

سیشن کورٹ اسلام آباد: فواد چوہدری کیخلاف فراڈ کیس میں مقدمے کا چالان طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل سے…

پشاور: دوحہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ کے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر عابد خان دوحہ جانے کےلیے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر…

کشمیر کونسل ای یو برسلز میں آئندہ ماہ ‘ہفتہ کشمیر’ کا انعقاد کرے گی، علی رضا سید

یورپ کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) 5 سے 15 دسمبر 2023 تک 'ہفتہ کشمیر' کا انعقاد کرے گی۔ اس بات کا اعلان کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے آج برسلز میں ایک بیان میں کیا۔ ہفتہ کشمیر کی تقریبات میں…

اے این ایف کو حنیف عباسی کیخلاف اپیل کیلئے اضافی وقت مل گیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی ایفیڈرین کیس میں بریت کے معاملے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپیل کےلیے اضافی وقت مانگ لیا۔اے این ایف نے لاہور ہائی کورٹ سے حنیف عباسی کی بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے…

کیف کے ’میں نہ مانوں‘ پر وارنر کا کرارا جواب

بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر محمد کیف کے آسٹریلیا کو چیمپیئن نہ ماننے کے معاملے پر آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کرارا جواب دے دیا۔ بھارتی شہر احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے…

حج اخراجات میں ایک لاکھ کم کیے، مزید کمی کیلئے کوشاں ہیں، انیق احمد

نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کم کر دیے گئے، مزید کمی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کراچی میں  کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے…

غزہ: اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید 111 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید 111 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں کی گئی، اجتماعی تدفین کیے جانے والوں کی میتیں اسرائیلی فورسز نے ضبط…

اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا حصہ نہیں، حزب اللّٰہ

اسرائیلی مظالم کے خلاف لبنان میں قائم مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دوران جنگ بندی جنوبی لبنان میں اسرائیل نے جارحیت کی تو جواب دیں گے۔ عرب میڈیا کے…

بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین باشندوں کیلئے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کردی

بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈین باشندوں کیلئے ای ویزا سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد بھارت نے کینیڈین باشندوں کے لیے ای ویزا سروسز 21…

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس: اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی عدالت میں تفتیشی افسر پیش ہوئے۔عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس…

یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔رواں سال 9 مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں نامزد  ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر انسدادِ دہشت گردی…

گھر میں ڈکیتی، گرفتار زیرِ تربیت ڈی ایس پی سے تفتیش کیلئے کمیٹی قائم

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے کیس میں گرفتار زیرِ تربیت ڈی ایس پی سے تفتیش کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ڈی ایس پی عمیر طارق اور ساتھیوں سے تحقیقاتی ٹیم تفتیش کرے گی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی…

مارٹن، کلیٹن، جہانگیر اور پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو کبھی بیدخل نہیں کرینگے: نگراں وزیرِ اعلیٰ…

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ مارٹن، کلیٹن، جہانگیر اور پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو کبھی بے دخل نہیں کریں گے۔نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیرِ صدارت مارٹن، کلیٹن، جہانگیر اور پاکستان…