انٹر بینک: ڈالر 284 روپے 85 پیسے کا ہو گیا
ملک میں امریکی ڈالر کے نیچے آنے کا سفر ایک بار پھر جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے کم ہو کر 284 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔امریکی ڈالر اڑان بھرنے کے بعد کئی روز سے نیچے کی جانب…
پنجاب: سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن، اجلاس آج 12 بجے طلب
اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز پر غور کے لیے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے کیبنٹ کمیٹی برائے انسدادِ اسموگ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن…
سابق ویسٹ انڈین بیٹر مارلن سیمیولز پر 6 سال کی پابندی عائد
ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلن سیمیولز پر 6 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مارلن سیمیولز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔مارلن سیمیولز پر ستمبر 2021ء میں 4 چارجز عائد…
بھارتی T20 ٹیم کے نئے کپتان کی پریس کانفرنس، صرف 2 صحافی موجود
کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد عوام اور میڈیا نے اپنی ٹیم سے منہ موڑ لیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سوریا کمار یادیو کی پریس کانفرنس میں صرف 2 صحافی موجود تھے۔آسٹریلیا کے خلاف آج سے شروع ہونے والی…
نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئیں، عطا تارڑ
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی سزا کو قانون سازی کے…
سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، امریکا
ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے، بھارت معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے آنے والے دنوں میں…
اہل ادارے غزہ کے لیے عطیات جمع کرسکتے ہيں، اسٹیٹ بینک
ترجمان اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ تمام اہل اور خیراتی ادارے غزہ کے لیے عطیات جمع کرسکتے ہيں اور جمع کررہے ہيں۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غزہ کے لیے عطیات جمع کرنے سے روکے جانے کے دعوؤں کی تردید کردی ہے۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے…
خیراتی اداروں کے فنڈ بند نہیں ہوں گے، حکومت سندھ
محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ خیراتی اور خودمختاروں اداروں کے فنڈ بند نہیں کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق ہیلتھ انشورنس پالیسی کا ڈرافٹ مختلف مراحل سے گزر کر کابینہ جائے گا، ہیلتھ انشورنس پالیسی سندھ کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ترجمان کا مزید…
کراچی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کر کے 4 کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان…
فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی میں تاخیر
فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا عمل اب تاخیر کے بعد جمعے سے شروع ہوگا۔اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ہمارے مغویوں کی رہائی کے لیے بات چیت ہر وقت آگے بڑھ رہی ہے، رہائی اصل معاہدے پر دستخط کے بعد شروع ہوگی۔…
عارضی جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے، مزید 52 افراد شہید
غزہ میں عارضی جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جبالیا میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52 افراد شہید ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمی عورتوں اور بچوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔گزشتہ روز خان یونس کی…
سول ایوی ایشن کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا
وزارت ہوا بازی نے سول ایوی ایشن کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دو الگ الگ محکمے بن گئے۔اعلامیے کے مطابق دونوں محکموں کے سربراہ الگ الگ ہوں گے، ملک کے تمام کمرشل ایئرپورٹس پاکستان…
الیکشن کمیشن PTI انٹرا پارٹی انتخابات کے بارے میں فیصلہ آج سنائے گا
الیکشن کمیشن آج’’پی ٹی آئی بلے کے نشان کیلئے اہل ہے کہ نہیں‘‘ اس بارے میں فیصلہ آج سنائے گا ۔ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ کے مطابق آج دن بارہ بجے فیصلہ سنایا…
سائفر کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ…
بلوچستان حکومت کا بی ایم سی میں زیر تعلیم فلسطینیوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان
بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل یونیورسٹی (بی ایم سی) میں زیر تعلیم فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کوئٹہ میں کہا کہ بی ایم سی میں زیرتعلیم فلسطینی طالب علموں کے…
جی ڈی اے کا انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی سربراہ پیر پگارا کی زیرصدارت جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس کراچی میں ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ پیرپگارا نے عام انتخابات…
پاکستان کے آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کو عالمی راہداری بنانے کا منصوبہ بنالیا، ڈاکٹر عمر سیف
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کو عالمی راہداری بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان کو کئی ملین ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگراں وزیر…
حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں
وفاقی نگراں حکومت نے ملکی برآمدات بڑھانے کےلیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل قائم کرنے…
رحیم یارخان: مرغی فروشوں کا مرغا بن کر دھرنا
پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مرغی فروشوں نے مرغا بن کر دھرنا دے دیا، احتجاج انتظامیہ کے زائد جرمانوں اور جبری ریٹ لسٹ کے خلاف کیا گیا۔انتظامیہ کے زائد جرمانوں اور جبری ریٹ لسٹ کے خلاف مرغی فروش سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے احتجاجاً…
وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک اور خط
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھ دیا۔ خط میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کو امور کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 3 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن 4…