جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بنگلا دیش: الیکشن سے قبل اپوزیشن پر پُرتشدد کریک ڈاؤن

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں 7 جنوری کے الیکشن سے قبل اپوزیشن پر پُرتشدد کریک ڈاؤن کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بنگلا دیشی حکام اپوزیشن کو کچلنے، مقابلہ روکنے کے لیے گرفتاریاں کر رہے…

سونا فی تولہ 1100 روپے مہنگا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1100 روپے  اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 943 روپے کے…

مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے…

خیبر پختون خوا: سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر لڑکی قتل

خیبر پختون خوا کے ضلع کولئی پالس میں لڑکی کو سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر قتل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو خاندان کے افراد کی مشاورت پر قتل کیا گیا، کچھ روز قبل مقتولہ اور ایک دوسری لڑکی کی 2 لڑکوں کے ساتھ…

عظمیٰ خان کرپشن کیس: وکلاء دلائل کیلئے 21 دسمبر کو دوبارہ طلب

خصوصی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کے وکلاء کو مبینہ کرپشن کے مقدمے میں دلائل کے لیے 21 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔عظمیٰ خان مبینہ کرپشن کے مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی…

بنوں: خود کش موٹر سائیکل دھماکا، 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بکا خیل بنوں میں خود کش…

گزشتہ برس 50 فیصد نوجوانوں نے اسکول ہوم ورک کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا

لندن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس 50 فی صد سے زائد نوجوانوں نے ای میل، اسکول کے کام یا نوکری کے کام کے لیے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کا استعمال کیا ہے۔ برطانوی کمپنی نومینیٹ کی جانب سے آٹھ سے 25 سال کے 4000 ہزار افراد کا…

صوابی کا دولہا ہیلی کاپٹر میں دلہنیا لینے پشاور پہنچ گیا

صوابی سے تعلق رکھنے والا دولہا بارات لے کر ہیلی کاپٹر میں پشاور پہنچ گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق دولہا نے دلہن کی خواہش پر ہیلی کاپٹر میں رخصتی کروا کر اس خاص موقع کو یادگار بنا دیا۔زکریا طوطالئی صوابی کا رہائشی ہے جو پشاور کے…

کراچی:موسم خشک، رات سرد رہنے کا امکان

پاکستان کے معاشی حب کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی…

90 فیصد عمارتوں میں فائر فائٹنگ کا نظام ہی موجود نہیں: ڈائریکٹر ریسکیو 1122 سندھ

ڈائریکٹر ریسکیو 1122 سندھ ڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ  ایک سروے کے مطابق 90 فیصد عمارتوں میں فائر فائٹنگ کا نظام ہی موجود نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شاپنگ مال میں آگ لگنے کے معاملے کی ایف آئی آر ہو چکی اور تحقیقات بھی ہوں…

نگراں وزیرِ صحت سندھ کی عوام سے پولیو ورکرز سے تعاون کی اپیل

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ پولیو ورکرز کتنی مشکلات سے اپنی ذمے داریاں انجام دیتے ہیں، عوام پولیو ورکرز کے ساتھ مہم چلانے میں بھرپور تعاون کریں۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کراچی میں سچل…

کاروباری ہفتے کا آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔کاروبار کے دوران 288 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار 374 پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند…

انٹر بینک: ڈالر 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے کا…

شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔دورانِ سماعت…

10 لاپتہ افراد کی بازیابی، گمشدگی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد کی گمشدگی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔10 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ…

احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا: نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا، ان کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔یہ بات آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر لاہور کی احتساب عدالت میں احد چیمہ کی بریت کی…

بابا گرو نانک کا جنم دن: سکھ یاتریوں کی آمد، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارک باد دی ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابا گرو نانک نے انسانیت سے پیار، مساوات اور ہمدردی کے پیغام کو عام کیا۔ادھر سکھ مذہب کے بانی…

لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے ورکنگ گروپ قائم

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ورکنگ گروپ میں وفاقی، صوبائی محکموں اور ریسرچ سے وابستہ عسکری اداروں…

امام الحق نے اہلیہ کے نام پیغام شیئر کر دیا

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے اہلیہ کے نام پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔25 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے کھلاڑی نے شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے لیے…

نگراں وزیرِ اعظم کو ہٹانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے…