جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ، 340 شرپسند گرفتار

لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 340 شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی۔سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت…

حماد اظہر کے سیکریٹری فیصل مہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پارٹی کے رہنما حماد اظہر کے سیکریٹری فیصل مہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق فیصل مہر کو لاہور سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فیصل مہر…

کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کی جائے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔گورنر سندھ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جو طوفان ہے اس میں لوگوں کا گزارا مشکل ہے، مہنگائی سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہو…

کراچی رینجرز چوکی کو آگ لگانیوالے باپ بیٹا گرفتار

کراچی میں 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارعِ فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے…

بجٹ کی تیاری، پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب

بجٹ 24-2023ء کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے 23 مئی کو اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں900 ارب روپے سے زیادہ مختص…

اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت…

سندھ کے کئی شہروں کی آبادی پر ہمیں اعتراضات ہیں، سعید غنی

سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے کے کئی شہروں کی آبادی پر ہمیں اعتراضات ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ یہ لوگ سندھ میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، کل حافظ نعیم المعروف میئر نے غصے میں…

خدا کے انمول تحفے ’ماں‘ سے محبت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

خدا کے انمول تحفے ’ماں‘ سے محبت کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔دنیا کے ہر کونے میں آج تمام عمر کے لوگ اپنی ماؤں سے مختلف انداز میں بھرپور محبت کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس دن کو…

لاہور سے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید گرفتار

لاہور سے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو آج صبح گرفتار کر لیا گیا۔لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار  کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی…

عمران خان نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حملوں میں ملوث ایک ایک شخص سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ وار میں…

واٹس ایپ میں لکھے گئے پیغامات ایڈٹ کرنے کے آپشن کی آزمائش

سان فرانسسكو: اگرچہ اب بھی ٹیلی گرام اپنے بہترین فیچرز کی بدولت واٹس ایپ سے آگے ہیں، اب اسی نقشِ قدم پر چلتے ہوئے واٹس ایپ نے میسج ایڈٹ کرنے کی سہولت پر کام شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ بہت تیزی سے اپنی ایپ کو بہتر بنارہا ہے اور…

ٹوئٹر کی نئی سی ای او کا پہلا ٹوئٹ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے لِنڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنایا گیا، اس کے اعلان کے بعد لِنڈا یاکارینو نے پہلا ٹوئٹ کر دیا۔ٹوئٹر کی نئی مقرر کی گئیں سی ای او لِنڈا یاکارینو نے اپنے ٹوئٹ میں…

کچے میں آپریشن: ڈاکو شبیر لٹھانی کا ٹھکانہ جلا دیا گیا

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے 36 ویں روز پولیس نے کچہ رجوانی میں قابل سکھانی کے رائٹ ونگ شبیر لٹھانی کا ٹھکانہ جلا دیا۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچہ رجوانی کے اطراف ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق…

ہوشاب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،کالعدم بی ایل ایف کااہم دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کااہم دہشت گرد عصمی عرف وفا ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔گزشتہ روز…

تھائی لینڈ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع

تھائی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ایوانِ نمائندگان کی 500 نشستوں پر آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں 5 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے…

پی ڈی ایم دھرنا، جے یو آئی کے قافلے بلوچستان سے اسلام آباد روانہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے۔جے یو آئی ف کے رہنما شاہ محمد صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل…

34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل آج کوئٹہ پہنچے گی

کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل آج سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر  پہنچے گی۔مشعل کو ایئر پورٹ سے ایوب اسپورٹس کمپلیکس لے جایا جائے گا۔نیشنل گیمز کی مشعل کا سفر 6 مئی سے کراچی میں مزار قائد سے شروع ہوا تھا۔نیشنل گیمز ویمن ہاکی ایونٹ کا پہلا…

بھکر میں تھل کینال سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں نکال لی گئیں

بھکر میں تھل کینال سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 روز قبل خاتون نہر میں گر گئی تھی جس کو بچانے کے لیے اس کے شوہر اور دیور نے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔اس واقعے سے متعلق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون…

عمران خان کا بیان اعترافِ جرم ہے: مریم اورنگزیب

وفاقی ‎وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کو اعترافِ جرم قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تمہیں دہشت گردی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے عدت میں…

بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے بحث ہی غلط شروع ہوئی تھی، عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے بحث ہی غلط شروع ہوئی تھی، ون ڈے کا کپتان بابر کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…