پاکستان فٹبال ٹیم کے ونگر شائق دوست کا افغانستان میں معاہدہ
پاکستان فٹبال ٹیم کے ونگر شائق دوست کا افغانستان میں معاہدہ ہوگیا۔ شائق دوست کو افغانستان کی ٹاپ لیگ کے کلب ابو مسلم فاراح ایف سی نے سائن کرلیا۔پاکستانی فٹبالر آئندہ سیزن میں افغانستان کے کلب سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ شائق دوست پاکستان کی…
سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری آرڈر جاری کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 4 ہفتے میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم کالعدم قرار…
فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔قوم سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر…
فیصل آباد: الائیڈ اسپتال ٹو میں اسٹاف نرس مردہ حالت میں پائی گئی
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال ٹو میں اسٹاف نرس واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے موت کو طبعی قرار دے کر لاش ورثاء کے سپرد کردی۔ الائیڈ اسپتال ٹو کے میڈیکل یونٹ 5 میں ڈیوٹی دینے والی اسٹاف نرس فریحہ شاہد واش روم میں مردہ حالت میں…
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض
ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 3 رکنی ججز کمیٹی کوخط لکھ دیا۔سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کرتے…
8 فروری کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے والی پی ٹی آئی تاریخ کا حصہ بن جائے گی، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو تبدیلی خان اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی۔انہوں نے کہا ہماری پارٹی نئی ہے لیکن بہت کم عرصے میں عوامی سطح پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکی…
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی پہنچ گئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ ایم کیو ایم رہنماؤں اور پیر پگارا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کراچی…
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: حسن علی فیلڈ کے دوران ڈانس کرتے رہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میں باؤنڈری لائن پر کھڑے فاسٹ بولر حسن علی نے کراؤڈ کے ساتھ مستیاں کیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران گراؤنڈ میں دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔میدان میں کبوتروں کے غول…
پریزیڈنٹ ٹرافی کا تیسرا راؤنڈ شروع، دہانی کی ہیٹ ٹرک
کراچی میں پریزیڈنٹ ٹرافی کا تیسرا راؤنڈ شروع ہوگیا۔ پہلے روز اسٹیٹ بینک کے خلاف ایس این جی پی ایل کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے ہیٹ ٹرک کی اور مجموعی طور پر اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم پر ہونے والے میچ…
روس کی نئی الیکٹرک کار انٹرنیٹ پر مذاق بن گئی
روس میں بنائی گئی ایک نئی الیکٹرک کار امبر ینتار کو انٹرنیٹ پر طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور اسے دنیا کی بدصورت ترین کار قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اس کا ڈیزائن غیر متاثر کن اور عجیب و غریب سا ہے۔ پروٹو ٹائپ کاریں عموماً آنکھوں…
عبداللّٰہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف کیچ چھوڑنا عادت بنا لی
کہاوت ہے ’کیچز ون میچز‘ لیکن پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی عبداللّٰہ شفیق نے تو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کیچ چھوڑنا عادت ہی بنالی ہے۔میلبرن میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں عبداللّٰہ شفیق نے 20 رنز پر مچل مارش کا…
انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی دوبارہ کھڑی نہیں کی جاسکتی، جہانگیر ترین
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قوم کو یکطرفہ اور عجلت میں…
شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن کےاختیارات پرحملہ قرار دے دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ قرار دے دیا۔کراچی میں مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ایک صوبے کی عدالت ہے، وہ پورے ملک…
ماضی میں ایک جماعت نے نوجوانوں کو کھوکھلے نعروں سے گمراہ کیا، آفتاب شیرپاؤ
قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک جماعت نے نوجوانوں کو کھوکھلے نعروں سے گمراہ کیا، عدالت نے پہلے جس آدمی کو صادق و امین اور اب معصوم قرار دیا اس کا کردار سب کے سامنے ہے۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے…
دنیا کی طویلُ القامت خاتون نے اپنی پیدائش سے متعلق بتادیا
دنیا کی طویل القامت خاتون نے کہا ہے کہ پیدائش کے وقت ان کا قد 1.9 فُٹ تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے بڑا قد رکھنے والی خاتون کا ریکارڈ ترکیہ کی 26 سالہ رومیسا جیلجی کے پاس ہے، ان کا قد 7 فُٹ 0.7 انچ ہے۔انہوں نے انکشاف…
حافظ نعیم الرحمٰن کے این اے 250 سے کاغذات درست قرار
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں جماعت اسلامی اپنی جگہ بنائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات جمع…
جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرکے جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ…
جس بولڈ کی سب نے تعریف کی اس پر خود میر حمزہ نے کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پِچ فاسٹ بولرز کو مدد دے رہی ہے۔میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر حمزہ نے کہا کہ 16 وکٹیں لے چکے، کوشش ہوگی مزید 4 وکٹیں بھی لیں، کل پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لے…
الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ
الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حقائق سے واضح ہے درخواست گزار کا فواد حسن فواد سے متعلق رویہ متعصبانہ ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فواد حسن فواد سابقہ حکومتوں میں اہم…
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلہ،جسٹس حسن اظہر رضوی کا اختلافی نوٹ
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا۔جسٹس حسن اظہر رضوی کا 184/3 کی اپیل دینے پر اختلافی نوٹ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ایکٹ کی آئینی حیثیت پر اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتا…