جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی تصاویر جاری

انویسٹی گیشن پولیس شرقی نے کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دیں۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیوز کی مدد سے 15 سے زائد ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔ حکام…

عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت پر ہوں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت پر ہوں، انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور اس کی…

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے مظاہرین ریڈزون میں داخل

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے، پولیس نے سیرینا چوک کا راستہ کھول دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق جے یو آئی کے وفد سےبات چیت جاری ہے، دھرنے کے مقام کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، اسلام آباد میں دفعہ…

مسئلہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر کے کھڑا کیا، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مسئلہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر کے کھڑا کیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری حکومت بھی دہشت گردی کو بھڑکانے کا الزام…

پی ڈی ایم کا دھرنا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے رانا ثناء اللّٰہ کو خدشات سے آگاہ کر دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی جلسے کے اعلان پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو خدشات سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ اور…

اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹس کے کیس کی سماعت ہوئی۔اعظم سواتی کے وکیل اور…

پولیٹیکل پارٹی کیخلاف نہیں مسلح جتھے کیخلاف کارروائی ہورہی ہے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پارٹی کے خلاف نہیں مسلح جتھے کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 9 مئی ملک میں سیاہ دن ہے، کے پی پولیس نے بھی…

ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے۔شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف…

اونٹوں کی نگرانی کرنیوالا پاکستانی قرعہ اندازی میں قیمتی گاڑی جیت گیا

متحدہ عرب امارات میں اونٹوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک پاکستانی شہری  نے قرعہ اندازی میں قیمتی گاڑی جیت لی۔29 سالہ پاکستانی شہری محمد شہباز 2017ء سے ابوظہبی کے نواحی علاقے العین میں مقیم ہے اور ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بگ ٹکٹ ان…

پولیو مہم کا آغاز، 23ملین سے زائد بچوں کوحفاظتی قطرے پلوانےکا ہدف

آج سے ملک بھر میں ذیلی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 23 ملین سے زیادہ بچوں کوحفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق پولیو مہم دو مرحلوں میں ہو رہی ہے، پہلا مرحلہ 15 سے19 مئی تک ہے، اس دوران پنجاب کے 12،…

شیریں مزاری کی پمز منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی پمز منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اپنی والدہ کی طرف سے درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو…

حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ناکام، احتجاج سپریم کورٹ کے سامنے ہی ہوگا

حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں مذاکرات ناکام ہو گئے۔ذرائع کے مطابق احتجاج سپریم کورٹ کے سامنے ہی ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو واضح کردیا۔ ایک سے 2 بجے کے درمیان احتجاج کا آغاز ہو جائے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ…

چیف جسٹس مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا حکم صادر کریں، سراج الحق

پشاور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس عمر عطا بندیال سے کہا ہے کہ  اب جبکہ عدالت عظمی فیصلہ صادر کر چکی ہے کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری غیر قانونی ہے اس لئے حق دو…

ترکیہ، صدارتی انتخاب کا فیصلہ دوسرے مرحلے میں جانے کا امکان

ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان 50 فیصد ووٹ نہ لے سکے، میڈیا پروجیکشن کے مطابق 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق انتخابات میں 5 فیصد سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آنے والے…

یاسمین راشد سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل

لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت ناساز ہونے پرکوٹ لکھپت جیل سے دو روز قبل سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سروسز اسپتال میں ان کے مکمل ٹیسٹ کیے…

برٹش کونسل کے تحت امتحانات آج سے دوبارہ شروع

ملک بھر میں برٹش کونسل کے تحت امتحانات کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا، برٹش کونسل کے مطابق آج سے کیمبرج ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات ہوں گے۔دس، گیارہ اور بارہ مئی کو منسوخ ہونے والے امتحانات کے نمبر کیمبرج امتحانات کے دوسرے پرچوں میں…

کراچی میں SBCA کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد یاسین شر بلوچ کے مطابق انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کثیر المنزلہ…

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، یہ مہم 19مئی تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ بیس لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔افغانستان میں اس سال پولیو کا پہلا کیس…

پی ٹی آئی احتجاج، شرپسند افغان باشندوں کے اعترافی بیانات

پی ٹی آئی احتجاج میں شامل افغان باشندوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے، عمیر کو ایم پی اے فدا نے جبکہ عصمت اللّٰہ کو ایم پی اے آصف علی خان نے پیسے دیے تھے۔ کابل کے رہائشی افغان شرپسند عمیر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ توڑ پھوڑ کیلئے پی…

کراچی، PTI ایم پی اے علی جی جی کے گھر چھاپہ

ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایم پی اے علی جی جی کے گھر چھاپہ مار کر ان کی غیر موجودگی میں اہلخانہ کو ہراساں کیا گیا۔ پی ٹی آئی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ علی جی جی کے ملازم پر پولیس نے تشدد بھی کیا اور…