جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے، مکی آرتھر

پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے۔جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے۔ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ…

وزیراعلیٰ سندھ نے ککری گراؤنڈ میں کرکٹ اور فٹبال کھیلی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ لیاری کے ککری گراؤنڈ پہنچ کر انہوں نے کرکٹ اور فٹبال کھیلی۔ وزیراعلیٰ سندھ اولڈ سٹی ایریا، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ کے بعد لیاری ککری گراؤنڈ پہنچے۔ناصر حسین شاہ،…

درہ آدم خیل، 2 قبائل میں فائرنگ، 16 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل تحصیلدار کے مطابق قبائل کے درمیان تصادم کوئلے کی کان کی حد بندی کے تنازع پر ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں قبائل کے لوگ…

اسلام آباد دھرنا:پی ڈی ایم کارکنان کی ریڈزون میں داخلے کی کوشش

اسلام آباد:پی ڈی ایم و جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج و دھرنے کے لئے اسلام آباد پہنچنے والے پی ڈی ایم کے کارکنان نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی تاہم…

فوجی تنصیبات کی توڑپھوڑ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، کورکمانڈر کانفرنس

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوجی تنصیبات کی توڑپھوڑ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔…

چاہتے ہیں عدلیہ بھی آئین کی پاسداری کرے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی بٹ گئی ہے، چاہتے ہیں عدلیہ بھی آئین کی پاسداری کرے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پر امید ہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا، عدالت اُس بات کو…

سرگودھا: سر پر پتھر مار کر قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

سرگودھا کے علاقے 43 شمالی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سر پر پتھر مار کر قتل کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا کے مطابق ملزم نے 6 مارچ کو کمپنی باغ ہاکی گراؤنڈ میں سوئے مسافر کو قتل کیا تھا۔ڈی…

پاکستان میں فیس بک اور یوٹیوب کی سروس بحال

پاکستان میں فیس بک اور یوٹیوب کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ذرائع کے مطابق فیس بک اور یوٹیوب کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت…

برطانیہ کا یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان

برطانیہ نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے دینے کا ارادہ نہیں ہے۔یوکرین کے لیے دفاعی امداد کے اعلان سے متعلق لندن سے ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکرین…

15 سال سے چھٹیوں پر رہنے والے ملازم کا تنخواہ نہ بڑھانے پر مقدمہ

امریکی سافٹ ویئر کمپنی لوٹس ڈیولپمنٹ کے لیے برطانیہ کے شہر ریڈنگ میں کام کرنے والے ایک طبی طور پر ریٹائرڈ آئی ٹی اسپشلسٹ نے تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے پر کمپنی پر مقدمہ کردیا، تاہم عدالت نے اس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد…

سابق وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان…

ایلائی کوہن 22 سال میں سوئیڈن کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر خارجہ

ایلائی کوہن 22 سال میں سوئیڈن کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر خارجہ بن گئے۔سوئیڈن کونسل آف یورپی یونین کا سربراہ ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے سوئیڈش ہم منصب ٹوبیاس بل اسٹروم سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ سوئیڈن کا نیٹو میں شمولیت…

شیخ راشد رفیق کو گرفتار کرنے پولیس کی بھاری نفری لال حویلی پہنچ گئی

پولیس کی بھاری نفری شیخ رشید کی راولپنڈی میں واقع رہائشگاہ لال حویلی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے لال حویلی پہنچی ہے۔شیخ راشد شفیق کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا…

چیف جسٹس صاحب، عوام کا سمندر دیکھ کر خوشی ہوئی یا نہیں؟ مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، ہم آئین بنانے والے ہیں اس لیے دستور کا احترام کرتے ہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مریم…

پارلیمنٹ میں فوجداری قوانین کا ترمیمی بل بھی منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترمیمی بل 2022ء منظور کرلیا گیا۔بل مسلم لیگ (ن) کے رکن پارلیمنٹ کیسومل کھیئل داس نے پیش کیا، جو مشترکہ اجلاس میں منظور کرلیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے سید جاوید حسنین نے تجدید ترمیمی بل اور خصوصی…

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں رہی، شدت پسند تنظیم بن گئی، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس آخری موقع ہے وہ فیصلہ کرے کہ سیاسی جماعت رہنا چاہتی ہے یا نہیں؟پارلیمنٹ کے مشترکہ…

پنجاب: سرکاری و نجی اداروں پر حملوں میں ملوث 3368 شرپسند گرفتار

سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 3 ہزار 368 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے زیر استعمال…

عمران خان کے تشدد کو تحفظ دیا گیا، ہم آئین کی بالادستی کیلئے نکلے ہیں، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما میاں افتخار نے کہا ہے کہ عمران خان کے تشدد کو تحفظ دیا گیا، ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کےلیے نکلے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم دھرنے سے خطاب میں میاں افتخار نے کہا کہ آئین کو ازسر…