جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں: سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔سعید غنی نے اپنے حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ جب ایم کیو ایم، مسلم لیگ اور مروت کا گڑھ تھا، میں تب یہاں سے جیتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ…

شعبۂ صحت کو ڈیجیٹائز کرنا ترجیح ہے: نگراں وفاقی وزیرِ صحت

نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ شعبۂ صحت کو ڈیجیٹائز کرنا ترجیح ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹائریشن سے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ صوبوں کی مشاورت…

کراچی: سالِ نو کے جشن کے موقع پر ٹریفک پولیس کا پلان

کراچی میں سالِ نو کے جشن کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کا پلان سامنے آگیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ضیاالدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کےلیے بند ہوگا۔ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کےلیے بند ہوگی۔پولیس کے مطابق دو تلوار سے…

ایل ٹی او لاہور نے دسمبر 2023 کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا، ایف بی آر

ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے دسمبر 2023 کے مہینے کے ریونیو کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔ 145 ارب روپے کا مقرر کردہ ہدف عبور کرتے ہوئے 148.4 ارب روپے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق چیف کمشنر محمود جعفری کی…

کوہاٹ: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 5 مسلح افراد گرفتار، پولیس

کوہاٹ میں بلی ٹنگ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 5 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق زیرحراست افراد میں اشتہاری مجرموں کے سہولتکار بھی شامل ہیں۔…

لاہور سے کتنے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہوئے؟ تفصیل آگئی

لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی کتنے فیصد نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے؟ انکی تفصیل سامنے آگئی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 28 اعشاریہ 5 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 71 اعشاریہ 5 فیصد…

سوئی ناردن نے 485 گیس کنکشنز منقطع کردیے، 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں مزید 485 گیس کنکشنز منقطع کرکے 40 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیے۔ترجمان سوئی نادرن گیس کے مطابق پشاور، کرک اور مردان میں گیس کے غیر قانونی…

سال نو کی آمد، کراچی میں سیکیورٹی اقدامات مکمل

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد سے متعلق کراچی میں سیکیورٹی اقدامات مکمل کرلیے گئے۔عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مختلف مقامات پر 2600 اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں، 2 ڈویژنل…

بجلی کی طلب اور رسد میں فرق، آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری، ترجمان

بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق تمام آپریشن سرکلز میں 6 سے 8 گھنٹے کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق بجلی کی نارمل سپلائی…

ممبئی پولیس کو کئی جگہوں پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی

بھارتی شہر ممبئی پولیس کو ایک شخص نے فون کر کے کئی جگہوں پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے کئی جگہوں پر آپریشن کیا تاہم اس دوران کچھ برآمد نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام 6…

این اے 52 سے راجہ پرویز اشرف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

راولپنڈی کے حلقے این اے 52 سے سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ جاوید اخلاص کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔این اے52 سے کل 23 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے گئے…

سندھ رینجرز کی 2023ء میں کارکردگی کی رپورٹ

سندھ رینجرز کی 2023ء میں کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے سندھ بھر میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مشترکہ 163 آپریشنز کیے، کارروائیوں میں…

گجرات: 2 بہنوں میں ٹِک ٹاک ویڈیو پر فائرنگ، ایک جاں بحق

گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 بہنوں میں لڑائی ہو گئی۔پولیس کے مطابق اس دوران بڑی بہن کی فائرنگ سے چھوٹی بہن جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔بشکریہ جنگbody a…

پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہو گیا: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد لِلّٰہ ن لیگ نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کر لیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2 دسمبر 2023ء سے شروع ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا…

پنجاب: مزید 3 افراد ڈینگی کا شکار

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے36 اضلاع میں رواں سال ڈینگی کے 15 ہزار 185 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں 2 اور فیصل…

پنجاب: نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی انتظامات مکمل

پنجاب بھر میں نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون…

خاندانی جماعتوں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ خاندانی جماعتوں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا۔لاہور میں این اے 128 میں ترازو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کی حکومتوں نے عوام…

این اے 122: بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا سنائی، انہیں اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی،…

اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

وسطی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئے اسرائیلی حملوں میں 64 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں گھروں پر اسرائیلی بم باری سے 186 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 21…

عام انتخابات 2024ء کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا

عام انتخابات 2024ء کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔آج سے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں پر فیصلے 4 سے 10 جنوری 2024ء تک کیے جائیں…